Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 7 جون، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کنری: ڈی آئی جی میرپورخاص نے ماڈل پولیس اسٹیشن کنری، ضلع عمرکوٹ کا افتتاح کیا۔ BBC PK News Umer Kot Om Prakash
تفصیلات کنری:ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص رینج، جناب محمد زبیر دریشک (PSP) نے آج ضلع عمرکوٹ کے علاقے کنری میں جدید طرز پر قائم کردہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) عمرکوٹ، جناب عزیر احمد میمن (PSP) سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔👈 یہ منصوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن کی خصوصی ہدایت اور وژن کے تحت مکمل کیا گیا، جس کا مقصد پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات فراہم کرنا ہے۔👈منصوبے کی نگرانی ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد میمن نے خود کی، جنہوں نے ہر مرحلے میں ذاتی دلچسپی لے کر تھانے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔👈ماڈل پولیس اسٹیشن کنری میں عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی، شفاف طریقہ کار اور شہری دوست ماحول کو فروغ دیا گیا ہے، تاکہ تھانے کا نظام بہتر ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے۔👈افتتاح کے موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص جناب محمد زبیر دریشک نے ماڈل پولیس اسٹیشن کنری کے احاطے میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ڈی آئی جی میرپورخاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے اور جدید سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جانا اہئیے ۔
🇵🇰 *ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ* 🚔 ENGR Jaidev Maheshwari Executive BUREAU CHIEF BBC PAK NEWS *DISTRICT MIRPURKHAS POLICE*Press Release Dated : 07.06.2025*BBC PK News Mirpur Khas Jaidev baeruo chief executive Report
ایس ایس میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے سخت احکامات پر میرپورخاص پولیس کی منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری،04 ملزمان گرفتار، 1.5 کلو چرس، مضر صحت گٹکے و مین پڑیاں برآمد، مقدمات درج**▪️تھانہ نوکوٹ▪️*👈ایس ایچ او نوکوٹ پولیس اسٹیشن انسپکٹر فرحان علی میمن نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں منشیات فروش عناصر کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا.*گرفتار ملزمان کی تفصیل و برآمدگی*1. ملزم بنام اعجاز علی ولد مختیار علی جٹ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی گئی.2. ملزم بنام عبد الغنی ولد کریم بخش بلوچ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 05 پیکٹ رائل کنگ گٹکا (550 ساشے) برآمد کرلیے گئے👈 دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات نمبر 32/2025 زیر دفعہ 9C SCNS ACT 2024 اور مقدمہ نمبر 31/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ نوکوٹ پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے*▪️ تھانہ غریب آباد▪️*👈ایس ایچ او غریب آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر میر محمد کیریو اور انچارج 15 ون یامین آرائیں نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں منشیات فروش کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام داؤد الرحمن ولد خیبر زمان اعوان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 عدد مین پڑیاں برآمد کرلیں. 👈 گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 45/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ غریب آباد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ محمود آباد▪️*👈ایس ایچ او محمود آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر رحیم گوپانگ میر محمد کیریو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں منشیات فروش کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام ذیشان علی شاہ ولد محمد اسلم شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مضر صحت گٹکے برآمد کرلیے. 👈 گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 27/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ محمود آباد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.✍️ ترجمان میرپورخاص پولیس
*ترکیہ میں عید کے پہلے دن 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی*BBC PK News Turkey Report
انقرہ: ترکیہ میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار 372 افراد زخمی ہو گئے۔ زیادہ تر افراد چھریوں یا جانوروں سے لگنے والی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ترکیہ کے وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ صرف انقرہ میں 1,049، استنبول میں 753، اور کونیا میں 655 افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچے۔وزیر صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ قربانی کے لیے ماہر اور پیشہ ور قصائیوں کی خدمات حاصل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید کے موقع پر اسی طرح کے واقعات میں تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔
*بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا کھلی جارحیت ہے: بلاول*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور 24کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے استقبالیے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کےلیے تیار ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور 24کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے، کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے، بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا، بھارتی وزیر اعظم مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیار کیےہوئے ہیں اور پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، بھارت کے 20 طیارے ہمارے ہدف پر تھے لیکن پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کےخاتمے کےلیے صدر ٹرمپ نے اہم کردار اد اکیا، کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ملکوں کے مشکور ہیں۔
*سکھر میں بھینس چوری کے جھگڑے پر 3 افراد قتل*BBC PK News Reporter Irum btool Sukkur Report
سکھر میں بھینس چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران 3 افراد قتل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب جھانگڑو تھانے کے قریب پیش آیا جہاں بھینس چوری کے معاملے پر گزشتہ سال سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دونوں فریقین میں صلح ہوگئی تھی لیکن عید کے روز دوبارہ مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال بھینس چوری کے معاملے پر شروع ہونے والے تنازع پر اب تک 13 افراد قتل ہوچکے ہیں۔
*تربت میں گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق*BBC PK News Reporter Turbat Report
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے زامران میں گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے زامران میں سیرکزہ کے مقام پر آج صبح ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور ان کے بیٹے نوید امین جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے میں 4 دیگرافراد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق صبح سویرے عید کی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا۔پولیس نے بتایاکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرجاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔
*فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
*کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب*عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید جوانوں کے ساتھ منائی۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا مادر ِوطن کے دفاع کے قومی مقصد کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔اس موقع پر فیلڈ مارشل نے معرکہ حق "آپریشن بنیان مرصوص" کے دوران فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔جنرل عاصم منیر کا جوانوں اور افسران سے خطاب میں کہنا تھا آپ نےبے گناہ پاکستانی شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے جانی نقصان کا بھرپور بدلہ لیا، آپ نے بے گناہ پاکستانی شہریوں کےجانی نقصان کابھرپور بدلہ لیا۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے، غیر معمولی آپریشنل تیاری اور بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینےکو سراہا اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں، کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جائز اور بہادر جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔*
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...