اتوار، 8 جون، 2025

*کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں بتایا گیا ہے۔تاہم، زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں مجموعی تعداد اب 30 سے زائد ہوچکی ہے، شہر میں حالیہ زلزلے کے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔*

*کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی کے علاقے ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ملیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، زلزلےکی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔دوسی جانب بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اورماڑہ سے 118کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔ مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔*

*وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

*کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

*کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔*کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئےرپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔پولیس نے کہا کہ ملزمان گاڑی اور رکشے میں آئے تھے، لاکر کاٹنے کے لئے کٹنگ ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے۔کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایس آئی یو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، حکام نے کہا کہ نقب زنی کی واردات کے دوران ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بینکوں کو پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، متاثرہ نجی مائیکرو فنانس بینک کو سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔*

*ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں گرنے سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں گرنے سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز محنت۔۔۔لگن۔۔۔۔کامیابی اور حاصلات ایک میاں بیوی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے، BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

خاوند موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ بیوی گود میں سیبوں کا بیگ رکھ کر بیٹھی تھی‘ خاتون کا شاپنگ بیگ پھٹ گیا‘ اس میں سے ایک سرخ سیب نکلا‘ سڑک پر گرا اور لڑھکنے لگا‘ خاتون نے بیگ فوراً سنبھال لیا‘ سڑک پر رش تھا‘ درجنوں گاڑیاں‘ موٹر سائیکل اور سائیکل گزر رہے تھے‘ لگتا ایسے تھا کہ سیب کسی نہ کسی ٹائر کی زد میں آ کر چورا ہو جائے گا مگر سیب ہر گاڑی‘ ہر ٹائر سے بچتا ہوا تیزی سے آگے بڑھا اور لڑھکتا ہوا سڑک کے کنارے پہنچ گیا‘ کنارے پر پلی تھی اور پلی پر ایک بھکاری بیٹھا تھا‘ سیب لڑھکتا ہوابھکاری کے قریب آیا اور گیند کی طرح اچھل کر اس کی رینج میں آ گیا‘ بھکاری نے سیب اچکا‘ اپنی میلی اور گندی قمیض کے ساتھ رگڑ کر صاف کیا اور کچڑ کچڑ کھانے لگا‘ وہ آسمان کی طرف دیکھ کر مسکرا بھی رہا تھا۔بھکاری سے پوچھا کہ یہ سیب تم تک کیسے پہنچ گیا؟ بھکاری نے قہقہہ لگایا اور بولا‘ میں نے ابھی ابھی ﷲ سے شکوہ کیا تھا یا باری تعالیٰ تیرے بندے کو سیب کھائے ہوئے مدت ہو گئی ہے اگر تم مہربانی کر دو تو میں بھی جاتے موسم کا سیب چکھ لوں اور پھر پتا نہیں کہاں سے یہ سیب آیا اور اچھل کر میرے ہاتھ تک پہنچ گیا‘بھکاری اس کے بعد شکر ادا کرنے لگا۔ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے یہ واقعہ کافی ہے، ﷲ تعالیٰ کس طرح چھوٹے چھوٹے واقعات سے اپنے ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔یہ سیب ایک بے سمت چیز کی طرح لڑھکتا جا رہا تھا، اور ہم سب کو لگ رہا تھا کہ وہ کسی بھی لمحے ضائع ہو جائے گا۔ لیکن قدرت کا نظام دیکھیں کہ وہ محفوظ رہا اور بالآخر اس کے لیے وہ منزل مقدر ہو گئی جو اس کے لیے بہترین تھی۔ یہی کچھ ہمارے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ اکثر نوجوانوں کو لگتا ہے کہ ان کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں، یا وہ زندگی کی بھاگ دوڑ میں کہیں گم ہو رہے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی قابلیت کو پہچان کر اس پر کام کرے، تو بالآخر وہ اس مقام تک پہنچ جاتا ہے جو اس کے لیے موزوں اور مقدر ہے۔دوسری بات اگر ہم اپنے ٹیلنٹ کے بارے میں سچے جذبے سے دعا کریں، اور عملی طور پر اسے نکھارنے کے لیے کام کریں، تو مواقع خود بخود راستے میں آتے ہیں۔ کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو یقین اور محنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں پر کام کرتے ہیں۔لہٰذا، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، ان پر یقین رکھیں اور محنت کریں۔ راستے مشکل ہو سکتے ہیں، مگر اگر ایک سیب ہر رکاوٹ سے بچ کر اپنی منزل پر پہنچ سکتا ہے، تو یقینی طور پر آپ ٹیلنٹڈ انسان بھی اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔منقول ۔۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز "اہم خبر"پیر جو گوٹھ : وریامانی سنگت کے نئے خلیفہ کی دستاربندی اور پیر صاحب پاگارا کی ہدایت.پیر جو گوٹھ : BBC PK News Sukkur Report Jaidev baeruo chief executive

پیر صاحب پاگارا کے حکم پر وریامانی سنگت کے سابق خلیفہ، وریام فقیر کی جگہ ڈاکٹر محمد ہاشم خاصخیلی کو وریامانی سنگت کا نیا خلیفہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کی باقاعدہ دستاربندی کی گئی۔دستاربندی کی رسم کے بعد نئے خلیفہ، ڈاکٹر محمد ہاشم خاصخیلی نے پیر صاحب پاگارا کی خدمت میں حاضر ہو کر دعائیں اور ہدایات حاصل کیں۔ پیر صاحب پاگارا نے انہیں جماعت کی بہتر انداز میں خدمت انجام دینے کی خصوصی ہدایت فرمائی۔ہم دعا گو ہیں کہ ڈاکٹر محمد ہاشم خاصخیلی اپنی نئی ذمہ داریوں کو خلوص، دیانت اور روحانی وابستگی کے ساتھ نبھاتے ہوئے وریامانی سنگت کی خدمت کو مزید فروغ دیں گے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...