Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 8 جون، 2025
*بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ*BBC PK News bano Report
*بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں جرگہ ہوا، طاؤس خیل قبیلے کے 300 مقامی افراد کی شرکت*بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔
*حج کا اختتام؛ حجاجِ کرام کی رمیٔ جمرات کے بعد منیٰ سے روانگی شروع*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report
رواں برس فریضہ ادا کرنے والے حجاج ِ کرام آج رمی جمرات مکمل ہونے کے بعد منیٰ سے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ضک 1446 ہجری (مطابق 2025) کا آخری مرحلہ مکمل ہو رہا ہے اور اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج اتوار 8 جون کو جمرات کے مقام پر جمرات (شیطان کی علامات) کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اکثر حجاج آج ہی غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس چلے جائیں گے، جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن واپسی کے مراحل کا آغاز کریں گے،تاہم بعض حجاج کل پیر 9 جون (13 ذی الحجہ) کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور ایامِ تشریق کے تیسرے روز کی رمی کے بعد روانہ ہوں گے۔مشاعرِ مقدسہ میں قائم خیموں کا یہ عارضی شہر، جو ہر سال ایامِ حج کے دوران آباد ہوتا ہے، اب دوبارہ آئندہ سال کے حج تک ویران ہو جائے گا۔*
*کیا آپ زاہد خان کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟**جی ہاں، تنخواہ میں اضافہ واپس لیا جائے❤️**جی نہیں، تنخواہ میں اضافہ درست ہے 👎**چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ، سینئر سیاستدان کا شدید ردعمل*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان اور حکمران جماعت کے رکن زاہد خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ اضافہ خود ہی واپس کردینا ہے۔سینئر سیاست دان زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔زاہد خان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز کا شکار ہے، ایسے وقت میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ ناقابلِ فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے میں مصروف ہے اور دوسری جانب مراعات اور آسائشوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جو عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔زاہد خان نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی اراکین پارلیمنٹ اور عدلیہ کے جج صاحبان کی تنخواہوں میں اضافہ کر چکی ہے، اب اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھی نوازا جا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے اراکین عوام کے نمائندے ہوتے ہیں، اگر وہ عوام کے مفاد کے بجائے اپنے مالی فائدے کو ترجیح دیں گے تو اس سے غلط پیغام جائے گا کہ حکمران طبقہ صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔زاہد خان نے اپیل کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خود ہی اضافی تنخواہ لینے سے انکار کر دینا چاہیے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو۔
*کراچی سے واپس جانے والے قربانی کے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق*BBC PK News Report Ghotki Muhammad Aslam
گھوٹکی موٹروے ایم 5 کے قریب کراچی سے واپس جانے والے بیوپاریوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 3 بیوپاری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانورلے کرکراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں سے بھرا ٹرک موٹروے ایم-5 گھوٹکی کے قریب الٹ گیا اور 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ریسکیور ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے بیوپاریوں کا تعلق علی پورسے ہے۔
*بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا*BBC PK News India Report
ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔
*ہری پور: تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا تاہم 2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ہری پور عیدالاضحیٰ کا دوسرے دن نہانے پر پابندی کے باوجود بچے تربیلا ڈیم پر پہنچے اور نہانے کے کے دوران جھیل میں ڈوب گئے۔ہری پور میں چکائی کے قریب تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے تھے، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر 2 بچوں کو بچالیا تاہم دیگر 2 بچوں کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا اور کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد دیگر 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دی، تربیلہ ڈیم میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔
*کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، 3 فیکٹریاں جل کر تباہ، 5 افراد زخمی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 3 فیکٹریاں جل کر تباہ ہوگئیں جبکہ چوتھی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔چیف فائر آفیسر کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع فوری طور پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 سندھ کو اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔مجموعی طور پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈر، 1 سنارکل اور 2 ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم دھوئیں کی شدت اور پانی کی کمی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...