اتوار، 21 ستمبر، 2025

*💥ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی‘۔*BBC PK NEWS

**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس اس کے معماروں ریاست ہائے متحدہ امریکا کے حوالے نہیں کیا تو برے نتائج سامنے آئیں گے

*💥جلالپور پیروالا: سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق*BBC PK NEWS Multan Report

ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کی چک 81 ایم میں پانی اترنے پرخواتین گھر واپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں جبکہ چک 66 ایم میں سیلاب کے جمع پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ادھر بہاول نگر کی بستی جانن والی اور گرد و نواح کے علاقے دریائے ستلج سے متاثر ہوئے جس کے باعث 50 سے زائد مکان دریائی کٹاؤ کی نذر ہوگئے۔حکام کے مطابق 500 سے زائد مزید مکانوں کو خطرہ ہے، مقامی افراد کٹاؤ سے بچنے کے لیے اپنے گھر گرانے لگے ہیں، علاقے کے مدرسے اور مسجد کا بڑا حصہ بھی شہید ہوا جب کہ پرائمری اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب بہاول پور میں باقر پور کے سیلاب متاثرین نے انتظامیہ پر ریلیف کیمپ خالی کرانے کا الزام لگایا اور احتجاج کیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کا الزام مسترد کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ صورتِ حال میں بہتری پر متاثرین کو جانے کا کہا جائے گا، نقصانات کے سروے کے دوران متاثرین کا گھروں اور علاقے میں ہونا ضروری ہے۔

ہفتہ، 20 ستمبر، 2025

ڈیرہ غازی خان ( رانا عبدالحفیظ کرائم رپورٹر )ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کے ساتھ یونین کونسل حاجی کماند میں ہتک آمیز سلوک کی واردات۔ BBC PK NEWS Dera Gazi Khan

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام "ستھرا پنجاب" کے تحت کام کرنے والے ملازمین، جو نہایت ایمانداری اور جان فشانی سے صفائی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، کے ساتھ یونین کونسل حاجی کماند اور یونین کونسل جکھڑامام شاہ کے چند شرپسند عناصر نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔ ان ملازمین کو ان کی ڈیوٹی شیڈول میں شامل نہ ہونے والے کاموں پر مجبور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ذاتی بیٹھکوں کی صفائی کے لیے۔ یہ واقعہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اصولوں کے منافی ہے، جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے واقعے کی تفصیلات:متاثرہ ملازمین کے مطابق، یونین کونسل حاجی کماند کے چند بااثر افراد نے انہیں اپنے ذاتی بیٹھکوں اور مقامی دفتروں کی صفائی پر مجبور کیا، حالانکہ یہ کام ان کی سرکاری ڈیوٹی کا حصہ نہیں ہیں۔ جب ملازمین نے ان غیر قانونی کاموں سے انکار کیا، تو انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ہتک آمیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس عمل نے نہ صرف ملازمین کے مورال کو متاثر کیا ہے، بلکہ سرکاری صفائی کے کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس میں تمام افسران، ملازمین اور کنٹریکٹرز کو متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں . اس پروگرام کے تحت عوامی نمائندوں کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے، اور مانیٹرنگ کا ایک مضبوط نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔مقامی عوام نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو غیر قانونی کاموں پر مجبور کیا جاتا رہا، تو صفائی مہم کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو پائیں گے۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی اقدامات کرے، اور مجرموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی ذمہ داری نبھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، نہ کہ انہیں ہراساں کیا جائے۔ امید ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔

*💥ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک-بھارت ٹاکرا آج، اوپنرز توجہ کا مرکز، بہتر کارکردگی کی امید*BBC PK NEWS Sport

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گیدبئی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

*💥کراچی میں مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari Report Sindh

کراچی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مین ہول کی صفائی کے دوران 3 خاکروب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران آکسیجن کی کمی سے 3 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران پیش آنے والا واقعہ آکسیجن کی کمی کے باعث پیش آیا۔تینوں خاکروب مین ہول کی صفائی میں مصروف تھے، اس دوران آکسیجن کی کمی سے وہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

ہفتہ، 13 ستمبر، 2025

*💥ایشیا کپ کرکٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا* BBC PK NEWS Sport

*ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔*👈تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے

*💥پنجاب میں سیلاب: شجاع آباد، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے*BBC PK NEWS Raheem Yar Khan MIAN KHUDA BUKHSH ABBASI

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے شجاع آباد ، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ ، راجن پور اور وہاڑی کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں بہت اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔ملتان کو دریائے چناب سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،ہیڈ محمد والا اورشیر شاہ کی درجنوں بستیاں ابھی تک گہرے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔شجاع آباد اورجلالپور پیروالا میں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔ادھر چاچڑاں میں سینکڑوں مکانات دریا برد ہوگئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ اور رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔صادق آباد میں نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔اس کے علاوہ شجاع آباد میں بھی سیلابی ریلا تباہی مچارہاہے ۔ متاثرین کی مشکلات بڑھنے لگيں ۔ بستی دھوندو کے بند میں شگاف بڑھ کر دو سوچالیس فٹ ہوگيا۔جلال پور پیروالا میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ شیر شاہ میں کے متعدد علاقے بھی زیر آب آگئے۔ اوچ شریف کے دریائی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور زیر آب بستیوں میں رات گئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔راجن پور میں کچے کےعلاقے میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں روجھان ، بنگلہ اچھا ، سونمیانی اورکوٹ مٹھن میں کچے کےعلاقے متاثر ہوئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار افراد اور ایک لاکھ سے زائد مویشیوں کو منتقل کیا جاچکا ہے ،متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں ، ڈرونز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وہاڑی میں بھی 100 سے زائد دیہی علاقے سیلاب میں گھر گئے۔ 76 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلیں زیر آب آگئیں۔علاوہ ازیں رحیم یار خان میں دریائے سندھ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ متعدد دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...