ہفتہ، 25 اکتوبر، 2025

*💥دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، ہم جنگیں نہیں تجارت چاہتے ہیں، امریکی صدر*BBC PK NEWS

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 47 ویں آسیان ممالک کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قیادت کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہترین انسان ہیں، پاکستان افغاـ نستان کےدرمیان جنگ کا سنا لیکن انہوں نے جلد معاملات طے کرلیے۔دریں اثنا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹرمپ نے جولائی میں مداخلت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان جاری پانچ روزہ خونریز سرحدی تنازع کو ختم کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔یہ معاہدہ امریکی صدر کی کوالالمپور آمد کے فوراً بعد آسیان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پایا۔

*💥Faith-Inspiring True Story*A shopkeeper, Abdul Rahman, had just opened his shop when a woman came and said: BBC PK NEWS

“بھائی صاحب، یہ لیجیے آپ کے دس روپے۔” 

عبدالرحمٰن نے حیرت سے عورت کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا ہو،
“میں نے تمہیں دس روپے کب دیے تھے؟” 

عورت بولی:
“کل شام میں نے آپ سے کچھ سامان خریدا تھا۔ میں نے آپ کو سو روپے دیے،
سامان ستر روپے کا تھا، آپ نے چالیس روپے واپس دیے،
جبکہ دینے تیس روپے تھے۔” 

عبدالرحمٰن نے وہ دس روپے پیشانی سے لگائے،
پیسے کے ڈبے میں رکھے اور بولا:
“بہن، ایک بات بتاؤ، سامان لیتے وقت تم نے ہر پانچ روپے پر مجھ سے خوب بھاؤ تاؤ کیا،
اور اب محض دس روپے واپس کرنے کے لیے اتنی دور چلی آئیں؟” 

عورت نے کہا:
“بھاؤ تاؤ میرا حق ھے، مگر جب ایک قیمت طے ہو جائے،
تو کم دینا گناہ ھے۔” 

عبدالرحمٰن نے کہا:
“مگر تم نے کم نہیں دیا، پورے پیسے دیے۔
یہ دس روپے میری غلطی سے تمہارے پاس گئے،
اگر تم رکھ لیتیں تو مجھے کوئی فرق نہ پڑتا۔”
عورت نے جواب دیا:
“شاید آپ کو فرق نہ پڑتا،
لیکن میرے ضمیر پر بوجھ رہتا۔
میں جانتی کہ میں نے کسی کا حق جان بوجھ کر رکھا ہے۔
اسی لیے میں کل رات ہی واپس کرنے آئی تھی،
مگر آپ کی دکان بند تھی۔” 

عبدالرحمٰن نے حیران ہو کر پوچھا:
“تم کہاں رہتی ہو؟”
عورت بولی:
“گلشن کالونی سیکٹر8میں۔” 

عبدالرحمٰن کے منہ سے حیرت سے نکلا:
“سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف دس روپے واپس کرنے آئی ہو؟
اور یہ تمہارا دوسرا چکر ہے؟” 

عورت نے سکون سے کہا:
“جی ہاں، دوسری بار آئی ہوں۔
 *اگر سکونِ دل چاہیے تو ایسے ہی کام کرنے پڑتے ہیں۔* 
میرے شوہر اب دنیا میں نہیں،
مگر وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے:
‘کبھی کسی کا ایک پیسہ بھی ناحق مت رکھنا۔’ 

کیونکہ انسان تو خاموش رہ سکتا ہے،
مگر اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ہے۔
اور اس حساب کی سزا میرے ساتھ میرے بچوں پر بھی آسکتی ھے۔” 

یہ کہہ کر عورت چلی گئی۔

عبدالرحمٰن نے فوراً کیش باکس سے 300 روپے نکالے،
اپنے ملازم سے کہا:
“دکان کا خیال رکھنا، میں ابھی آتا ہوں۔”
وہ قریب ھی ایک اور دکاندار فراز کے پاس گیا اور بولا:
“یہ لو تمہارے 300 روپے،
کل جب تم سامان لینے آئے تھے،
میں نے تم سے زیادہ پیسے لے لیے تھے۔” 

فراز ہنس کر بولا:
“اگر زیادہ لے لیے تھے تو واپس کر دیتے جب میں دوبارہ آتا۔
اتنی صبح صبح آنے کی کیا ضرورت تھی؟”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“اگر میں تمہارے آنے سے پہلے مر گیا تو؟
تمہیں تو پتہ بھی نہ چلتا کہ تمہارے پیسے میرے پاس ہیں۔
اسی لیے لوٹا دیے۔
کبھی نہیں پتا کہ اللہ پاک کب حساب لے لے،
اور سزا میرے بچوں کو نہ بھگتنی پڑے۔” 

یہ سن کر فراز خاموش ہوگیا۔
اس کے دل میں ایک زخم جاگا 
دس سال پہلے اس نے ایک دوست کاشف سے تین لاکھ روپے قرض لیے تھے۔
اگلے دن ہی کاشف کا انتقال ہو گیا۔ 

کاشف کے گھر والوں کو اس قرض کا علم نہ تھا،
تو کسی نے تقاضا نہیں کیا۔
لالچ میں آکر فراز نے کبھی خود بھی واپس نہیں کیا۔
آج کاشف کا گھرانہ غربت میں زندگی گزار رہا تھا،
بیوہ عورت گھروں میں نوکریاں کر کے بچوں کو پال رہی تھی،
اور فراز ان کا حق دبائے بیٹھا تھا۔ 

عبدالرحمٰن کے الفاظ “اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ھے”
فراز کے دل و دماغ میں گونجنے لگے۔ 

دو تین دن کی بےچینی کے بعد
فراز کا ضمیر جاگ اٹھا۔
اس نے بینک سے تین لاکھ روپے نکالے
اور اپنے دوست کے گھر گیا۔
کاشف کی بیوہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔
فراز نے اس کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔
تین لاکھ روپے اس کے لیے بہت بڑی رقم تھی 
اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے،
اور اس نے فراز کو دعائیں دیں۔

 یہ وھی عورت تھی
جو دس روپے واپس کرنے دو بار دکاندار کے پاس گئی تھی۔ 

 جو لوگ دیانتداری اور محنت سے جیتے ہیں،
اللہ پاک ان کا امتحان ضرور لیتا ھے،

مگر کبھی چھوڑتا نہیں۔
ایک دن ان کی دعا ضرور سنی جاتی ھے۔
اللہ پاک پر یقین رکھو۔

“ایمانداری ایمان کا حصہ ھے، اور ناحق مال انسان کے رزق سے برکت چھین لیتا ھے”

*💥Implementation of Section 144 across Punjab extended for another 8 days*BBC PK NEWS

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 8 دن کی توسیع کر دی۔سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی ہفتہ یکم نومبر تک برقرار رہے گی۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی عائد ہے۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران، اہلکار اور عدالتیں مستثنیٰ ہیں، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

*We know how to defend our sovereignty and maritime borders from Sir Creek to Jiwani, says Pakistan Navy Chief*

*🌼پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں، ایڈمرل نوید اشرف کا کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر خطاب*

اتوار، 12 اکتوبر، 2025

*⭐News Details⭐**Sunday 18 Rabi' Al-Thani 1447 AH**October 12, 2025*BBC PK NEWS

*⭐خبروں کی تفصیل⭐*
*اتوار 18؍ ربیع الثانی 1447ھ*
 *12 اکتوبر 2025ء*

۔KP، اقتدار کی نئی بساط، ہلچل، وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول، اپوزیشن قیادت کے پشاور میں ڈیرے

ٹی ایل پی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، درجنوں اہلکار لاپتا، خفیہ ایجنڈے پر انتشار پیدا کیا جارہا ہے، ڈی آئی جی پنجاب

بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب، طالبان فرار، افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں داعش اور خوارج کے ٹھکانوں پر پاک فوج کے حملے

ٹی ایل پی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، متعدد اہلکار لاپتہ، خفیہ ایجنڈے پر انتشار پیدا کیا جارہا ہے، ڈی آئی جی لاہور

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تجارتی سرگرمیاں معطل، انٹرنیٹ سروس بند، فیض آباد کے مقام پر پولیس تعینات

ڈی آئی خان، پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد کی شہادت

درجنوں امریکی وفاقی ججوں کو سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات پر تشویش

طالبان بھارت اعلامیے پر پاکستان کے تحفظات، کشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا بے حسی قرار

پنجاب میں ٹیکس فری خصوصی سعودی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہوگی

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے 13 وزراء و معاونین کا انوارالحق حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ

بھارت کی جانب سے دوبارہ حملے کی نئی دھمکیاں ’خطرناک وہم‘، پاکستان

جنگ خاتمے پر غزہ میں مٹھائیاں تقسیم، یہاں کس بات پر احتجاج ہورہا ہے؟ وزیر دفاع

گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہوئے بغیر نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع

ٹرمپ ’غزہ جنگ بندی‘ کا جشن منانے کیلئے آج اسرائیل پہنچیں گے

وزیر خزانہ امریکہ روانہ

۔TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے

وزیراعظم شہباز اور آرمی چیف عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات آئندہ اتوار کو ہوگی

پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کی جلدی، کے پی میں الیکشن رک سکتا ہے

استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنرکے پی

اسحاق ڈار کے ایران، مصر اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

تاثر ہے TTP، پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی، وزیر اطلاعات

دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، تحریک انصاف

حکومت سندھ، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 58 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان

غزہ، تباہ حال علاقوں میں فلسطینیوں کی واپسی، معاہدے کی نگرانی کیلئے امریکی فوجیوں کی اسرائیل آمد

کراچی کے علاقے ضلع وسطی کی متعدد سڑکیں تباہ حالی کا شکار

جامشورو میں مارے گئے ملزمان ڈیفنس سے پولیس اہلکار کے اغوا میں بھی ملوث نکلے

سپریم کورٹ، 26 ویں ترمیم کیخلاف 37 درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

ملیر ندی میں سونے کے ذرات کی تلاش، عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

کراچی کی آبادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، خالد مقبول صدیقی

ساحلی سیاحت سے سالانہ آمدن 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جنید انوار چوہدری

موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کے نقصانات کا تخمینہ

معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ کیخلاف انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ آج سے شروع

سعودی عرب نے اوبر کے شریک بانی اور ریڈ سی گلوبل کے سی ای او کو شہریت دیدی

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیخلاف مقدمے کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی

اینٹی کرپشن سرکل کراچی FIA سربراہ کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیا گیا

عازمین 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک برانچ سے کروالیں، وزارت مذہبی امور

پیپلز گرین ٹرانسپورٹ ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، شرجیل میمن

یاسین ملک موت و زندگی کی کشمکش میں، خاموشی جرم ہوگی، مشعال ملک

ناتھا خان پل کے بعد رائٹ ٹرن راشد منہاس روڈ فلائی اوور میں بھی سوراخ

ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، تمام گواہان کے بیانات مکمل

کوہاٹ؛ ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایف بی آر کے 2 اہلکارشہید

کیا مریم اور بگٹی کو ہم سے مشورہ کرکے لگایا گیا تھا، وقاص اکرم

عمرے کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والے نیٹ ورک کا رکن پکڑا گیا

بلوچستان، لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

بھارت: طالبان وزیر خارجہ کا معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ

جیو پر آج دیکھیں‘ پنجابی شاعر بابا نجمی ایک دِن جیو کے ساتھ شاہ زیب خانزادہ کی ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو (دوسرا حصہ)

سُروں کی جنگ جاری، پاکستان آئیڈل کی تازہ قسط آج ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا: سربراہ امریکی سینٹ کام

زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈال رہا ہے، تحقیق

خدام الجاج، ناظمین ٍاور حج میڈیکل مشن ارکان کا انتخاب میرٹ پر کرنے کا فیصلہ

علما اکرام فروعی اختلافات سے بالاتر ہوکر مشترکات پر امت کو اکٹھا کریں، حافظ نعیم

مجھے حیرانی ہے ہم نے اپنے ماضی سے ابھی بھی کچھ نہیں سیکھا، تجزیہ کار

اتوار، 5 اکتوبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑🛑 *October 05, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*



🚨 (1)؛کراچی میں شاہراہ فیصل پر غ_ز_ہ مارچ، انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تاحد نگاہ لوگوں کا جم غفیر

🚨 (2) دو ریاستی حل منظور نہیں، ایک ہی ریاست ہے اور اس کا نام فلس_طین ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

🚨 (3) اس را_ئیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردیں گے، حافظ نعیم کی وارننگ

🚨 (4) سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

🚨 (5) ح_م_ا_س نے اقتدار نہ چھوڑا تو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا، امریکی صدر ٹرمپ کی پھر دھمکی

🚨 (6) غ_ز_ہ امن منصوبہ: پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا ح_م_ا_س کے مثبت ردعمل کا خیرمقدم

🚨 (7) اللہ اکبر! گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار اطالوی رکن نے اس را_ئیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

🚨 (8) اس را_ئیلی حراست میں انسانی حقوق کی کارکن گریٹا پر تشدد اور ناروا سلوک کا انکشاف

🚨 (9) پاکستان کا ح_م_ا_س کی جانب سے غ_ز_ہ کا انتظام عبوری فلس_طینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم

🚨 (10) غ_ز_ہ میں جنگ بندی کے حوالے سے 90 فیصد معاملات طے ہو چکے ہیں: امریکی وزیر خارجہ

🚨 (11) گلگت: ممتاز عالم دین اور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑیوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی، عوام سڑکوں پر نکل آئے

🚨 (12) پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، شرجیل میمن

🚨 (13) شرجیل میمن کا چیلنج قبول، جنوبی پنجاب بھی سندھ سے ترقی یافتہ ہے: عظمیٰ بخاری

🚨 (14) پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں، مرتضیٰ وہاب کا عظمیٰ بخاری کو جواب

🚨 (15) بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

🚨 (16) لاہور سفاری زو میں مصنوعی طریقے سے شترمرغ کی کامیاب افزائش، 11 چوزے حاصل

🚨 (17) ح_م_ا_س نے جنگ بندی نہ مانی تو غ_ز_ہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو کی گیدڑ بھبکیاں

🚨 (18) محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

🚨 (19) پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کو پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا: احسن اقبال

🚨 (20) انڈس کانکلیو 2025 تمام فکری رعنائیوں اور فنی چمک کے ساتھ اختتام پذیر

🚨 (21) پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ کی رپورٹ

🚨 (22) بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

🚨 (23) مانسہرہ: اراضی کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد قتـل اور 2 زخمی، ملزم گرفتار

🚨 (24) خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے

🚨 (25) پاکستان میں 3 سپر مون میں سے پہلا منگل کو نظر آئے گا، سپارکو کا بیان

🚨 (26) ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

🚨 (27) انڈس کانکلیو 2025: ماہرین کا شہریوں کی پائیدار ترقی اور بہتر مستقبل کی اہمیت پر زور

🚨 (28) انڈس کانکلیو 2025: صحافتی طنز کی عکاسی، سنسرشپ اور امید پر غور

🚨 (29) نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا: حنیف عباسی

🚨 (30) کوئٹہ اور گردونواح میں 5.0 شدت کا زلزلہ، شہری خوف زدہ ہوگئے

🚨 (31) لاہور ڈیویلپمنٹ پیکیج انقلابی پروگرام، سیوریج کے تمام مسائل حل ہونگے: سعد رفیق

🚨 (32) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

🚨 (33) ٹرمپ کا امن منصوبہ نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے: لیاقت بلوچ

🚨 (34) پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے: چودھری شجاعت

🚨 (35) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ ہیں

🚨 (36) پنشن کوئی خیرات نہیں بلکہ ایک آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ

🚨 (37) کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا نے خـود کشی کرلی

🚨 (38) بلوچستان: مقامی قبائل اور فتنۃ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

🚨 (39) آزاد کشمیر: میرپور میں منگلا ڈیم سے ملحقہ علاقے میں زمین سرکنے سے کئی مکانات دھنس گئے

🚨 (40) تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی

🚨 (41) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک لائیو فیچر اور فیملی ولاگنگ کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی

🚨 (42) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

🚨 (43) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ورلڈ ٹیچر ڈے منایا گیا

🚨 (44) سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیر گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے: اسلام آباد پولیس

🚨 (45) ویمنز ورلڈکپ بھی سیاست کی نذر، بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

🚨 (46) جھنگ: شادی میں آتشبازی کا مقدمہ 5 سال قبل مرنے والے شخص کیخلاف درج

🚨 (47) لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

🚨 (48) قومی کرکٹر ابرار احمد کے بعد کامران غلام بھی رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمے میں نامور کھلاڑیوں کی شرکت

🚨 (49) پاکستان بزنس فورم کا ملکی گروتھ ماڈل پر اظہار تشویش، ٹیکس نظام کے فوری جائزے کا مطالبہ

🚨 (50) پسنی میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کی بات محض افواہ ہے: سکیورٹی ذرائع نے تردید کردی

🚨 (51) نیپال میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے سڑکیں تباہ، 47 افراد ہلاک

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

*💥Arrested member of ‘Global Samood Flotilla’ converts to Islam in Israeli prison*BBC PK NEWS

استنبول: ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسـرائیـلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد جیل میں اسـلام قبول کرلیا۔

اسـرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکیے پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے توماسو نے کہا کہ وہ اس لیے فلوٹیلا میں شامل ہوئے، کیونکہ ان کے خیال میں یہی وہ بہترین کام تھا جو وہ فـلسـطینیوں کے لیے کرسکتے تھے۔

توماسو نے کہا کہ اسـرائیـلی جیل میں گزرا وقت بہت ہی سخت تھا، ان کے ساتھی ترکیے سے تھے اور ان میں تقریباً سب ہی مسـلمان تھے۔

توماسو کے مطابق ان کے ساتھی جب جیل میں نماز ادا کرتے تو اسـرائیـلی فوجی انہیں روکتے تھے، انہیں اس کی مخالفت کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلـمہ پڑھا۔

توماسو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس کا انتخاب کیا اور وہ بہت خوش ہیں، انہیں ایسا لگا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...