اتوار، 7 دسمبر، 2025

*💥Innocent child dies after falling into open sewer in Karachi.


اسلام آباد میں جج کے بیٹے نے 2 معصوم بچیوں کو کچل دیا۔ کسی طاقتور کو سزا نہیں۔ یہ ہر شہر کی کہانی ہے۔ بے انصافی کے نظام کے خلاف لاوا پک رہا ہے۔ عوام کا ووٹ کے ذریعے احتجاج کا حق بھی چھین لیا۔ جمہوری راستہ بھی بند ہو گا تو لاوا کسی اور صورت پھٹے گا، اسد عمر*

*💥IMF Executive Board meeting tomorrow, approval of $1.2 billion for Pakistan expected*


اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

*💥Hyderabad: 3 workers die after being filled with poisonous gas in a mine*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


حیدرآباد: جامشورو لاکڑا کول کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں، جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔

دوسری جانب مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کول کمپنی کی لاپروائی کے باعث مزدوروں کی قیمتی زندگیوں کا چراغ بجھا ہے، ساتھیوں کے ساتھ لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔

مزدوروں نے مزید بتایا گی لاکڑا کول مائنز میں حادثات معمول بن گئے، متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔

علاوہ ازیں مزدوروں کی ہلاکت پر علاقے میں موجود محنت کشوں میں اشتعال پایا جارہا ہے جب کہ مقامی ورکرز نے کنوؤں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

*💥Karachi: Heartbreaking traffic accident on II Chandrigarh Road, 2 friends killed*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


کراچی: (7 دسمبر 2025) شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

شہر قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرتضیٰ اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، اہلخانہ کے مطابق دونوں نوجوان دوست اور لیاری کے رہائشی تھے جو کھانا کھا کر موٹر سائیکل پر نکلے تھے، جاں بحق نوجوان علی پرنٹنگ کا کام کرتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی۔

بدقسمتی سے ایک زخمی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے ہسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا،

*💥Abbottabad: Lady doctor could not be rescued, patients suffer due to protest at hospital*


ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر تین دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی اور الیکیٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے بے شمار مریض علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر وردا مشتاق ہسپتال سے اپنی سہیلی ردا کے ہمراہ روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوئیں، ڈاکٹر وردا کیس کی تفتیش تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کررہا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردا کی سہیلی ردا سمیت 4 افراد زیر حراست ہیں، تفتیش جاری ہے۔


*💥Severe cold wave in Balochistan, temperature drops to zero in Quetta*


کوئٹہ: بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔


محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات منفی 2، زیارت منفی 2، ژوب 3، سبی 9، تربت 14، نوکنڈی 9 اور چمن میں 4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم لباس پہنیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کریں۔

*💥Sindhi Culture Day is being celebrated today, with excitement among children and adults*


سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔

کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقائی دھنوں کے ذریعے بھی صوبے کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...