ہفتہ، 13 دسمبر، 2025

*💫News Details**Sunday 22 Jamadi Al-Thani 1447 AH**December 14, 2025💫*


جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور میڈیا پرسنز کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع
جبری گمشدگی، عدلیہ کا نیا میکنزم لانے کا فیصلہ، گرفتار ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی

فوج تقسیم پسند عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، سی ڈی ایف

نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی، بلاول نے فیلڈ مارشل کو اجرک اور ٹوپی پہنائی

ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم

خیبر پختونخوا، اچھی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے، عملی طور پر تقرری و تبادلہ نظام میں سنگین تضادات

صارفین پر لیوی میں اضافہ ایک آپشن ہے، وزیر پٹرولیم

چین کی J-36 کی تیز رفتار تیاری، امریکی فائٹر پروجیکٹس کو برسوں پیچھے چھوڑ دیا

وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے دو برس میں وفاقی اداروں کی 16 انکوائریز مکمل کیں

وزیر خزانہ نے منی بجٹ لانے کا امکان مسترد کر دیا

متروکہ وقف املاک اورایف آئی اے کا چھاپہ، کاٹن ایکسچینج بلڈنگ سیل

سپر فلو کوئی نئی وبا ہے نہ گھبرانے کی ضرورت، افواہوں پرتوجہ نہ دیں

قادری ہاؤس پر چھاپہ، جواد قادری، شاہزیب ملا اور دیگر ملزمان گرفتار

سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں دو نئے ریکارڈ قائم کردیئے

کولکتہ میں میسی کے دورے پر بدنظمی، شائقین کا ہنگامہ، منتظم گرفتار

برطانوی جج AI استعمال کرنے لگے، فیصلوں میں غلطیوں کا خطرہ بڑھ گیا

سازشی عناصر آج بھی عمران کو سپورٹ کر رہے ہیں، خواجہ آصف

حکومت اورہڑتالی ٹرانسپورٹ الائنس کے مذاکرات ناکام

16دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فیلڈ مارشل کو بلاول کا اجرک و ٹوپی کا تحفہ، دارالحکومت میں قیاس آرائیاں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ سال مارچ میں متوقع

بلوچستان، دہشت گرد BLA کا مارٹر گولوں، راکٹس سے حملہ، 4 بچے زخمی

دنیا جوہری ہتھیاروں کی لپیٹ میں نئے ایٹمی ممالک کون؟

پنجاب، 2 بہنوں کیساتھ 5 افراد کی اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان گرفتار

حماس کے سینئر کمانڈر رعد سعد غزہ پر حملے میں شہید

کورٹ مارشل کے ذریعے سزا، فیض حمید چکوال ضلع کے تیسرے فوجی افسر

امریکا، پھانسی کے منتظر موٹاپے کا شکار شخص کی آخری کھانے کیلئے بھرپور فرمائش

ایل ایل بی ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیر کے عدالت کے سامنے پیش ہونے کا امکان

پاکستان بار کونسل کے انتخابات، سندھ میں بیرسٹر صلاح الدین احمد بھی جیت گئے

حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر مملکت بین الاقوامی ترقی و افریقہ جینی چیپ مین کی ملاقات

روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ، درجنوں عمارتیں تباہ

لیاری گینگ وار پھر تیز، زیرتعمیر عمارت میں بھتہ خوروں کی فائرنگ، 2 افراد زخمی

دنیا بھر میں سپر فلو کا پھیلاؤ، اسپتالوں پر دباؤ میں خطرناک اضافہ

قسطوں میں کراچی بھی واپس لے لیں گے، خالد مقبول

ارب پتی خاندان اگلی نسل کو 7 ٹریلین ڈالر منتقل کرنے کی تیاری میں

پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ 8، حامد خان گروپ 2 نشستوں پر کامیاب

طالبان کی پالیسیوں کی وجہ سے پورا خطہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آچکا، پاکستان

افغانستان پر علاقائی ممالک کا اجلاس تہران میں آج، کابل شریک نہیں ہوگا

بھارت پر ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف ختم کیے جائیں، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

پنجاب کی جامعات میں سخت سکیورٹی اقدامات نافذ کرنے کا حکم

9 مئی پر فیض حمید وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، بیرسٹر عقیل

پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کی خبر سے دل رنجیدہ ہے، مولانا فضل الرحمان

لندن مئیرصادق خان نے نایاب پرندے متعارف کروانے کیلئے 5 لاکھ پاؤنڈ خرچ کر ڈالے

شدید دھند کی صورت میں موٹروے عارضی بند کئے جانے کا امکان

شکارپور میں صوبائی اسمبلی نشست پر ضمنی الیکشن آج

نسلی تعصب اسکینڈل کے بعد مس فن لینڈ نے تاج کھو دیا

نواز شریف نے ملک برباد کرنیوالوں کے نام لیے تو ہمارے رہنما اسٹیج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف

ناتھا خان پل میں ایک بار پھر سوراخ، گاڑیوں کی طویل قطاریں

سرکاری اشتہارات کی بندش میڈیا کو کنٹرول کرنے کی خطرناک کوشش

صدرِ مملکت آصف زرداری کا لاہور میں تیسرا مصروف دن

برطانیہ کی جنگی تیاریاں، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان

تیراہ، سیکورٹی و انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کر دیا

کے پی، 9 مئی واقعات کے درج مقدمات واپسی کیلئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر

مودی حکومت کی پالیسیوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات

بریسٹ کینسر اسکریننگ میموگرام سے زیادہ مؤثر

جماعت اسلامی کا 19 دسمبر کواہم شاہراہوں پر دھرنوں کا اعلان

سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن نوٹس جاری

*🔴Heartbreaking incident in Lahore, alleged gang rape of 2 sisters by 5 people*

*🔵کیا یہ کیس سی سی ڈی کے حوالے کردینا چاہیے؟؟*

*جی ہاں بالکل 😢*
*جی نہیں 🙏*

*🔴لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی*

پنجاب کے دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تاہم ایک کی تلاش جاری ہے، حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔

اتوار، 7 دسمبر، 2025

*Security forces operation in Kalat, 12 Indian-backed terrorists killed*


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشت گردوں کو ہلاکت کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر قلات میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے پشت پناہ 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

*💥Innocent child dies after falling into open sewer in Karachi.


اسلام آباد میں جج کے بیٹے نے 2 معصوم بچیوں کو کچل دیا۔ کسی طاقتور کو سزا نہیں۔ یہ ہر شہر کی کہانی ہے۔ بے انصافی کے نظام کے خلاف لاوا پک رہا ہے۔ عوام کا ووٹ کے ذریعے احتجاج کا حق بھی چھین لیا۔ جمہوری راستہ بھی بند ہو گا تو لاوا کسی اور صورت پھٹے گا، اسد عمر*

*💥IMF Executive Board meeting tomorrow, approval of $1.2 billion for Pakistan expected*


اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔

*💥Hyderabad: 3 workers die after being filled with poisonous gas in a mine*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


حیدرآباد: جامشورو لاکڑا کول کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں شوکت پٹھان، کامران پٹھان اور سراج پٹھان شامل ہیں، جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے۔

دوسری جانب مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کول کمپنی کی لاپروائی کے باعث مزدوروں کی قیمتی زندگیوں کا چراغ بجھا ہے، ساتھیوں کے ساتھ لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی۔

مزدوروں نے مزید بتایا گی لاکڑا کول مائنز میں حادثات معمول بن گئے، متعلقہ محکموں کی جانب سے کسی بھی قسم کی اب تک کارروائی نہیں کی گئی۔

علاوہ ازیں مزدوروں کی ہلاکت پر علاقے میں موجود محنت کشوں میں اشتعال پایا جارہا ہے جب کہ مقامی ورکرز نے کنوؤں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

*💥Karachi: Heartbreaking traffic accident on II Chandrigarh Road, 2 friends killed*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


کراچی: (7 دسمبر 2025) شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

شہر قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال میں طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت مرتضیٰ اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، اہلخانہ کے مطابق دونوں نوجوان دوست اور لیاری کے رہائشی تھے جو کھانا کھا کر موٹر سائیکل پر نکلے تھے، جاں بحق نوجوان علی پرنٹنگ کا کام کرتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی۔

بدقسمتی سے ایک زخمی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے ہسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا،

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *منگل 24 ذیقعدہ 1447ھ* *12 مئی 2026ء* ٹرمپ، جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی، سیز فائر وینٹی لیٹر پر ہے، امریکی صدر، معاہدہ کیلئے...