اتوار، 21 دسمبر، 2025

*💥Under-19 Asia Cup final: Pakistan defeats India to lift trophy*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز پر 156 ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔

2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

*💥Police became the organizer at the wedding of the daughter of a martyred police constable in Muzaffargarh*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi

*💥مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی*

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی۔

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی فوزیہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ یہ ایک ایسی انوکھی شادی تھی جس میں پولیس نے منتظمین کا کردار نبھایا۔

شادی میں بارات کو پولیس پروٹوکول میں میرج ہال تک پہنچایا گیا جبکہ دلہن کا بھی لیڈی کانسٹیبلز نے پھول نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔ 

واضح رہے مظفرگڑھ میں پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

*💥'People in India are not even ready to rent houses to them', Khawaja Asif mocks Javed Akhtar*

*💥'بھارت میں انہیں لوگ کرائے پر گھر دینے کو بھی تیار نہیں'، خواجہ آصف کا جاوید اختر پر طنز*

*خواجہ آصف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے*

وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو ان کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'' ایکس'' اکاونٹ پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز کا منافقانہ چہرہ آشکار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔

*💥Net metering policy changed for solar consumers, new billing system introduced*Report Jam Muhammad Azam Bureau Chief Lahore

*💥سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف*

لاہور: حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کر دی گئی ہے، نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولرصارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا، پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلوواٹ تک کو لائسنس سے استنثنیٰ تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔

*💥Under-19 Asia Cup Final: 4 sixes, 12 fours, Sameer Minhas' brilliant century against India*

*💥انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: 4 چھکے، 12 چوکے، بھارت کیخلاف سمیر منہاس کی شاندار سنچری*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 12 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار سنچری اسکور کی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس وقت 35 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

*Pakistan is our true ally, this friendship will last until the end of time: President Erdogan*

*💥پاکستان ہمارا سچا اتحادی ہے، یہ دوستی قیامت تک رہے گی: صدر اردوان*

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کا سچا اور کھرا اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی قیامت تک قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

بحری پلیٹ فارمز کی شمولیت سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد جدید جنگی جہاز PNS خیبر پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار ملگیم (MILGEM) بحری جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس پر کامیابی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

*💥Rajanpur: Police operation in Kutch, doctor and dispenser who facilitated the robbers arrested*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi

*💥راجن پور: پولیس کا کچے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے سہولت کار ڈاکٹر اور ڈسپنسر گرفتار*

راجن پور میں پولیس نے گزشتہ رات ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات 5 مغوی بازیاب کرائے گئے، جن میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ کچے سے بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسر مغوی نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر ڈاکوؤں کا علاج کر رہے تھے، دونوں نے مغوی ہونےکا ڈرامہ رچایا۔

انور کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر کا تعلق صادق آباد کے علاقے نواز آباد سے ہے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی پولیس آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...