اتوار، 21 دسمبر، 2025

*💥The British's thinking about madrasas still persists today: Maulana Fazlur Rehman's address to a rally in Lyari*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

*💥مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی آج بھی برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان کا لیاری میں جلسے سے خطاب*

کراچی: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تعصب پھیلایا جارہا ہے، دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کر دی جاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا نوجوان معاشرے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، 1857سے پہلے برصغیر میں ایسا کوئی مدرسہ نہیں تھا، پوری دنیا میں اس طرح کے مدارس کیوں نہیں ہیں، جب علی گڑھ میں مدرسہ کھولا گیا تو انگریز حکمران نے اس کے نصاب میں تبدیلی کی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ برصغیر کے علمائے کرام نے اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری لی، مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے، ہم نے ہمیشہ ایک تعلیم اور نصاب کی بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں خطرہ اپنوں سے ہے، دنیا میں اگر آپ کو ٹاپ پر رکھا ہے تو وہ دینی مدارس نے رکھا ہوا ہے، تعاون تو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا نام ہے، ہمیں میٹھی میٹھی باتوں سے بہکاؤ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

*Today will be the longest night of this year and December 22nd will be the shortest day*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

*💥آج رواں سال کی طویل رات اور 22 دسمبر مختصر ترین دن ہوگا*

کراچی: رواں سال آج کی رات پورے سال کی طویل ترین رات اور کل (22) دسمبر سال کا مختصر ترین دن ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق طویل ترین رات کا آغاز رات 8:03 منٹ سے ہوگیا، درمیانی شب زمین کے شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور پیر کا دن سال کا مختصر ترین دن ہوگا اور کراچی میں رات 13 گھنٹے 25 منٹ جبکہ دن 10 گھنٹے 35 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں اور اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔

شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہو، اسے فلکیات کی زبان میں ونٹرسولسٹائس اور شمالی سولسٹائس بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ زمین اپنے محور پر 23.4 درجے جھکی ہوئی ہے جبکہ محوری گردش کے دوران زمین کا اپنا محور بھی کسی گھومتے ہوئے لٹو کی مانند لڑکھڑاتا رہتا ہے، سورج کے گرد چکر لگاتے لگاتے سال میں ایک موقع ایسا آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا انتہائی جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں ہوجاتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ زمین کی محوری گردش مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ اس لیے یہ موقع آنے کے فوراً بعد ہی زمینی محور کا جھکاؤ واپس پلٹنے لگتا ہے اور زمین کے شمالی نصف کرے کا جھکاؤ ایک بار پھر سورج کی سمت ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں انقلاب سرما کے فوراً بعد راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگتے ہیں۔


*Opposition ready for talks with government, demands new transparent elections in the country*

*💥اپوزیشن حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، ملک میں نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ*

*8 فروری کو بین الاقوامی طور پر یوم سیاہ منائیں گے اورعوام کو متحرک کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اعلامیہ*

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں اور واضح کیا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ قومی کانفرنس کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں اور عدلیہ پر حملوں، 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ سمیت تمام ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ، ان کے بہنوں اور سیاسی عمائدین کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔

قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فوراً ختم کی جائے۔

*💥'Where is Irfan Pathan?' Pakistani social media users have taken a dig at the former Indian cricketer🥰*

*💥'عرفان پٹھان کہاں ہو؟' پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر سے حساب چکتا کردیا🥰*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔

دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر عرفان پٹھان سنڈےکیسا رہا؟

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا۔

ان کے علاوہ دیگر بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟


*💥Under-19 Asia Cup final: Pakistan defeats India to lift trophy*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز پر 156 ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔

2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

*💥Police became the organizer at the wedding of the daughter of a martyred police constable in Muzaffargarh*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi

*💥مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی*

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی۔

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی فوزیہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ یہ ایک ایسی انوکھی شادی تھی جس میں پولیس نے منتظمین کا کردار نبھایا۔

شادی میں بارات کو پولیس پروٹوکول میں میرج ہال تک پہنچایا گیا جبکہ دلہن کا بھی لیڈی کانسٹیبلز نے پھول نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔ 

واضح رہے مظفرگڑھ میں پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

*💥'People in India are not even ready to rent houses to them', Khawaja Asif mocks Javed Akhtar*

*💥'بھارت میں انہیں لوگ کرائے پر گھر دینے کو بھی تیار نہیں'، خواجہ آصف کا جاوید اختر پر طنز*

*خواجہ آصف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے*

وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو ان کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'' ایکس'' اکاونٹ پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز کا منافقانہ چہرہ آشکار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *منگل 24 ذیقعدہ 1447ھ* *12 مئی 2026ء* ٹرمپ، جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی، سیز فائر وینٹی لیٹر پر ہے، امریکی صدر، معاہدہ کیلئے...