اتوار، 28 دسمبر، 2025

*Sohail Afridi challenges Maryam Nawaz to hold a rally in Khyber Pakhtunkhwa*


*🌼مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا ۔ دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے، وزیراعلیٰ کے پی*

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مریم نواز کو کے پی میں جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے۔

دورہ لاہور کے تیسرے دن سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس اور نورین نیازی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں، جہاں انہیں بتایا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کا استقبال اور احترام ایک جمہوری اور مہذب انداز میں کس طرح کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ منعقد کرنے کا کھلا چیلنج بھی دیا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے تو وہ مریم نواز کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، ہفتے کی تیاری کے بعد مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں اور وہاں جلسہ کر کے دکھائیں، جبکہ اس کے برعکس وہ خود پنجاب میں جلسہ منعقد کریں گے اس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کس کی کال پر عوام کی تعداد زیادہ باہر نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے 180 نشستیں جیتی تھیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا تھا اور وہ عمران خان کی کال پر نکلے تھے اور آج بھی نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے حکومت پر قابض ہو چکے ہیں، یعنی فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومت، ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ لوگ مکمل طور پر عوام سے ڈسکنیکٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب آ کر اور زمینی حقائق کو خود سامنے دیکھ کر انہیں شدید حیرت ہوئی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جس قسم کی سختی، جبر اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، ان کی پاکستان کی تاریخ میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی، ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ماضی کے کالے قانون کا نظام اب موجودہ پنجاب حکومت نے پنجاب میں نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اجتماعی احتساب کیا جا رہا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، شیشے توڑے جا رہے ہیں، لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔

*💥Nawaz Sharif and Maryam Nawaz leave for Dubai to give invitations for Junaid Safdar's wedding*


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔

دبئی میں قیام کے بعد میاں نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔


*💥Decision to ban entry of vehicles without M-tag into Islamabad from January 1*



وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ۔ وزیر داخلہ نے یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے۔

*💥A great example of honesty, the railway police returned the passenger's Rs 3.8 million*


*ویب ڈیسک 28 دسمبر ، 2025*
*ٹرین حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان ٹرین میں رہ گیا: پاکستان ریلوے*

کراچی: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ26 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک مسافر محسن مشتاق پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا۔

پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا سامان جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی ٹرین میں رہ گیا۔

پاکستان ریلوے نے مزید بتایا کہ دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا، اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔

بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا 

*💥Pakistan-India tensions in May strengthened Pakistan's defense capability and reputation: Global Journal*


عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔
عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نےجنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر پر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کےلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔

عالمی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں حالیہ تبدیلی نےدنیا بھر کے میڈیاکو اپنی طرف متوجہ کیا، بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو ڈی ایسکلیشن کےلیے فعال کردار اختیار کرنا پڑا، صدر ٹرمپ کاکشمیر پر بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اورمؤقف کی تائید ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا، لابنگ، پالیسی انگیجمنٹ سے تعلقات کو وار آن ٹیررفریم سے اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑاگیا، پاکستان اور امریکا نے معدنیات سے ریفائننگ، پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالرکےکئی سودےکیے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکو ڈک میں کان کنی، معدنیات کے لیے 1.25بلین ڈالر فنانسنگ منظورکی، پاکستان نے ری انگیجمنٹ کرکے امریکا کے ساتھ رشتے کو“پائیدارمفاد” کی سمت بڑھایا۔

*💥Imran Farooq was killed by Altaf Hussain: Mustafa Kamal's shocking revelation*


ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے الطاف حسین نے ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا، الطاف حسین نے عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم ڈرامہ بازآدمی ہے، بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ناٹک کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے مرنے کے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیو ایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، الطاف حسین ہمت کرے میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے سے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیوایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی، بانی ایم کیو ایم نے مسجد میں کیمرے کی اجازت نا ہوتے ہوئے بھی لڑکے سے تصویر بنوائی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نے آئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پتا تھا عمران فاروق کو کس نے مارا ہے، اس لیے انہوں نے قتل کے 15 دن تک بچوں کو چھپا کر رکھا تھا، ڈاکٹر عمران فاروق کے بچے ابھی جوان ہوگئے ہیں، یہ آدمی خود مروائے اور پھر اس کا سوگ بھی منائے، ہم آئینی ترمیم کے لیے سوچتے ہیں کہ 15 سال پہلے یہ کتنا آسان کام تھا، میں وفاقی وزیر ہوں مجھے کیا پڑی تھی کہ یہ بات کرتا، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی وزارت پر اگر لوگوں کے لیے آواز نہ اٹھاؤں۔


ہفتہ، 27 دسمبر، 2025

*💫News Details**Sunday 7 Rajab Al-Murjab 1447 AH* *28 December 2025💫*


امارات، فوجی فاؤنڈیشن میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان پر 3 ارب ڈالر کا دباؤ کم ہوجائے گا، اسحاق ڈار
وفاق صوبوں کو مزید اختیارات دے، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری، یہ کام زرداری کرسکتے ہیں، بلاول

غزہ جانے کو تیار ہیں، حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، نائب وزیراعظم

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی، پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ

بینظیر بھٹو کا قتل، اٹھارہ سال بعد بھی ایک ’’معمہ‘‘ کیوں؟

تین ممالک کی غزہ میں بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر رضامندی

بات چیت شخصیت کی بجائے مشترکہ ایجنڈے پر ہوگی، طلال چوہدری

ملائیشیا، آرمی چیف کو کرپشن تحقیقات کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دریائے چناب پر دلہستی ٹوپن بجلی منصوبے کی بھارتی منظوری

بھارتی خارجہ پالیسی الجھاؤ کا شکار ہے، ماہرین قومی سلامتی امور

پاکستان ایک بار پھر مغربی ایشیا کا قابلِ اعتماد شراکت دار بن گیا

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل

عمران خان شروع سے ہی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، رانا ثناء

عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی

امریکا کی پاکستان کو ریل انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش

پاکستان نے وائٹ ہاؤس کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا؟

ٹرمپ کی بھارت مخالف، پاکستان نواز پالیسی، امریکہ کی دیرینہ حکمت عملی

اسپیکر ایاز صادق کی قیادت میں حکومتی وفد کی بینظیر بھٹو شہید کی برسی تقریب میں شرکت

میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، صدر زرداری

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

18 ویں عالمی اردو کانفرنس کا تیسرا روز، بینظیر بھٹو کے نام رہا

اداکاری کے شوق کیلئے گھر سے 100 روپے چوری کئے، جاوید شیخ

موسیقار نثار بزمی اور ناشاد کے آنے سے موسیقی کا انداز بدلا

صومالی لینڈ تسلیم نہیں کریں گے، یمن میں امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان

اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

پی ٹی آئی جانتی ہے 2024 کے الیکشن کو زیر بحث نہیں لایا جاسکتا، تجزیہ کار

پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ 2025 مسترد کر دیا

پنجاب: 6 برسوں میں بچوں سے زیادتی کے 5 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ

عمران نے کہا ہے آئین اور عدلیہ بحال کروائیں گے، وزیراعلیٰ KP

سکھ فار جسٹس کا بھارت میں مسیحیوں کیلئے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

”پاکستان آئیڈل‘‘ کا شادی سیزن عروج پر ”مہندی کے گیت آج گائے جائیں گے

پی ٹی آئی کا توشہ خانہ ٹو کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بھارت کی پہلی جین ایڈیٹڈ بھیڑ ایک سال کی ہوگئی

۔PTI نے عسکری قیادت کیخلاف اشتعال انگیز بیان سوشل میڈیا سے ہٹادیا

پنجاب میں دھند کے ڈیرے راستے گم، موٹرویز کئی جگہ سے بند

پی پی ن لیگ لمبی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں، 28 ویں ترمیم کا علم نہیں، اسپیکر

مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

۔KP وزرا کی بدزبانی پر افسوس، برے رویے کو تحمل سے برداشت کیا، عظمیٰ بخاری

بالوں کا سفید ہونا کینسر سے بچاؤ کا عمل نکلا

امریکا، بڑھتی مہنگائی اور ٹیرف دیوالیہ کمپنیوں میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں طالب علم کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ

پاکستان 2027 تک خود کفیل نہ ہوا تو اگلا آئی ایم ایف پروگرام زیادہ سخت ہوگا، صدر اپٹما

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...