اتوار، 28 دسمبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 December 28, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*

*💥 پیارے ممبران! آج کی پوسٹ میں 53 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ کرنا کتنا مشکل ہے؟؟؟🧐*


🚨(1) کراچی میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر، لاکھوں افراد کی شرکت

🚨(2) سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کا چیلنج

🚨(3) مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

🚨(4) مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم

🚨(5) کرک میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

🚨(6) قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے4 دہشت گرد ہلاک

🚨(7) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

🚨(8) شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

🚨(9) اسٹیل مل، ریلوے اور قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری تمام مسائل کا حل ہے: ایمل ولی

🚨(10) شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی

🚨(11) بنگلادیش: عثمان ہادی کے قتــل کیخلاف انقلاب منچ کا مسلسل تیسرے روز دھرنا جاری

🚨(12) پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

🚨(13) 2025 میں پاکستان کی دنیا میں سٹریٹجک اہمیت بحال، بھارت پیچھے رہ گیا: عالمی جریدہ

🚨(14) پی ایس ایل 11: وسیم اکرم برانڈ ایمبیسڈر مقرر، ملتان سلطانز سے متعلق بھی اہم اعلان

🚨(15) پی ٹی آئی کو انتہا پسندی چھوڑ کر سیاست کے دائرے میں آنا چاہئے: بلاول بھٹو

🚨(16) ادارے پر حملہ پیپلز پارٹی کرتی تو نجانے ہمارا کیا حشر ہوتا، پی ٹی آئی کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا، بلاول

🚨(17) شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

🚨(18) اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ

🚨(19) سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا: عظمیٰ بخاری

🚨(20) پاک افـغـاـ ن کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمّہ داری ہے: لیاقت بلوچ

🚨(21) سابق گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نمازِ جنازہ ادا، سپردِ خاک

🚨(22) کوئی افـغـاـ ن پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

🚨(23) اسلام آباد 2025 میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل

🚨(24) سی سی ڈی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی

🚨(25) پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

🚨(26) الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال

🚨(27) پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اس را_ئیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیا

🚨(28) جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

🚨(29) کراچی؛ محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی

🚨(30) اٹلی پاکستانی شہریوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

🚨(31) اسٹوڈنٹ لیڈر عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار ہوگئے، بنگلہ دیشی پولیس کا انکشاف

🚨(32) خیبرپختونخوا سے فوج چلی جائے تو پی ٹی آئی دو دن صوبہ نہیں سنبھال سکتی، گورنر کے پی

🚨(33) عماد وسیم کا اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان

🚨(34) پاکستان کرکٹر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کیلئے کیس دائر کردیا

🚨(35) معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم

🚨(36) سابق کپتان نے شاداب خان کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھا دیا

🚨(37) ایس پی شہر بانو نقوی نے ڈاکٹر علی زین کے سنگین الزامات کی تردید کردی

🚨(38) بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، سہیل آفریدی واپس چلے جائیں، عظمیٰ بخاری

🚨(39) وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوچکی، معاون خصوصی


🚨(40) اس را_ئیل کا ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

🚨(41) کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افـغـاـ ن خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

🚨(42) واشنگٹن میں بھارت کی شدیدلابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سبقت حاصل ہوئی: برطانوی اخبار

🚨(43) گوادر کے سمندر میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا نظارہ، گروپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا

🚨(44) ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیے

🚨(45) بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پر ہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی

🚨(46) گجرانوالہ؛ پادری کے قتــل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے

🚨(47) قصور: 3 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے کو اجتماعی جنسی زیـاـ دتی کا نشانہ بنا دیا

🚨(48) کراچی چڑیا گھر میں متعدد تفریحی سہولیات کا افتتاح کر دیا گیا

🚨(49) وزیراعظم نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

🚨(50) سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار کر رہے ہیں: جنرل سیکرٹری جے یو آئی

🚨(51) کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس کا کلین سوئپ، فاضل جمیلی صدر اور اسلم خان سیکرٹری منتخب

🚨(52) ملاملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے: طاہر اشرفی

🚨 (53) پاکستان کا یمن میں امن کیلئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار

*Sohail Afridi challenges Maryam Nawaz to hold a rally in Khyber Pakhtunkhwa*


*🌼مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا ۔ دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے، وزیراعلیٰ کے پی*

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مریم نواز کو کے پی میں جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے۔

دورہ لاہور کے تیسرے دن سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس اور نورین نیازی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں، جہاں انہیں بتایا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کا استقبال اور احترام ایک جمہوری اور مہذب انداز میں کس طرح کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ منعقد کرنے کا کھلا چیلنج بھی دیا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے تو وہ مریم نواز کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، ہفتے کی تیاری کے بعد مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں اور وہاں جلسہ کر کے دکھائیں، جبکہ اس کے برعکس وہ خود پنجاب میں جلسہ منعقد کریں گے اس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کس کی کال پر عوام کی تعداد زیادہ باہر نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے 180 نشستیں جیتی تھیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا تھا اور وہ عمران خان کی کال پر نکلے تھے اور آج بھی نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے حکومت پر قابض ہو چکے ہیں، یعنی فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومت، ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ لوگ مکمل طور پر عوام سے ڈسکنیکٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب آ کر اور زمینی حقائق کو خود سامنے دیکھ کر انہیں شدید حیرت ہوئی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جس قسم کی سختی، جبر اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، ان کی پاکستان کی تاریخ میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی، ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ماضی کے کالے قانون کا نظام اب موجودہ پنجاب حکومت نے پنجاب میں نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اجتماعی احتساب کیا جا رہا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، شیشے توڑے جا رہے ہیں، لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔

*💥Nawaz Sharif and Maryam Nawaz leave for Dubai to give invitations for Junaid Safdar's wedding*


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔

دبئی میں قیام کے بعد میاں نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔


*💥Decision to ban entry of vehicles without M-tag into Islamabad from January 1*



وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ۔ وزیر داخلہ نے یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے۔

*💥A great example of honesty, the railway police returned the passenger's Rs 3.8 million*


*ویب ڈیسک 28 دسمبر ، 2025*
*ٹرین حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان ٹرین میں رہ گیا: پاکستان ریلوے*

کراچی: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ26 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک مسافر محسن مشتاق پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا۔

پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا سامان جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی ٹرین میں رہ گیا۔

پاکستان ریلوے نے مزید بتایا کہ دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا، اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔

بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا 

*💥Pakistan-India tensions in May strengthened Pakistan's defense capability and reputation: Global Journal*


عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔
عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نےجنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر پر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کےلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔

عالمی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں حالیہ تبدیلی نےدنیا بھر کے میڈیاکو اپنی طرف متوجہ کیا، بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو ڈی ایسکلیشن کےلیے فعال کردار اختیار کرنا پڑا، صدر ٹرمپ کاکشمیر پر بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اورمؤقف کی تائید ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا، لابنگ، پالیسی انگیجمنٹ سے تعلقات کو وار آن ٹیررفریم سے اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑاگیا، پاکستان اور امریکا نے معدنیات سے ریفائننگ، پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالرکےکئی سودےکیے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکو ڈک میں کان کنی، معدنیات کے لیے 1.25بلین ڈالر فنانسنگ منظورکی، پاکستان نے ری انگیجمنٹ کرکے امریکا کے ساتھ رشتے کو“پائیدارمفاد” کی سمت بڑھایا۔

*💥Imran Farooq was killed by Altaf Hussain: Mustafa Kamal's shocking revelation*


ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے الطاف حسین نے ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا، الطاف حسین نے عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم ڈرامہ بازآدمی ہے، بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ناٹک کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے مرنے کے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیو ایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، الطاف حسین ہمت کرے میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے سے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیوایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی، بانی ایم کیو ایم نے مسجد میں کیمرے کی اجازت نا ہوتے ہوئے بھی لڑکے سے تصویر بنوائی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نے آئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پتا تھا عمران فاروق کو کس نے مارا ہے، اس لیے انہوں نے قتل کے 15 دن تک بچوں کو چھپا کر رکھا تھا، ڈاکٹر عمران فاروق کے بچے ابھی جوان ہوگئے ہیں، یہ آدمی خود مروائے اور پھر اس کا سوگ بھی منائے، ہم آئینی ترمیم کے لیے سوچتے ہیں کہ 15 سال پہلے یہ کتنا آسان کام تھا، میں وفاقی وزیر ہوں مجھے کیا پڑی تھی کہ یہ بات کرتا، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی وزارت پر اگر لوگوں کے لیے آواز نہ اٹھاؤں۔


NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*  * 11 مئی 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*  مہنگائی میں کمی اور عام آدمی کے ریلیف کیلیے اقدامات کیے جائیں...