اتوار، 4 جنوری، 2026

*💥Karachi: 5 people including a woman and children fell into a well in Korangi*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


کراچی کورنگی مہران ٹاؤن میں سیوریج کےکئی فٹ گہرے خشک کنویں کی چھت ٹوٹنے سے2 خواتین اور2 کم عمربچوں سمیت 5 افراد گر گئے جنہیں زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں شدید زخمی ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6آئی ہزارچوک کے قریب واقع مدرسۃ المدینہ فیضان کنزلایمان کے سیوریج کےکئی فٹ گہرے خشک کنویں میں 2 خواتین اور2 کم عمربچوں سمیت 5 افراد گرگئے جنہیں نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اوراپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کا اغاز کردیا گیا۔

اسی دوران ریسکیو1122 عملے، ایدھی فاؤنڈیشن اورپولیس کو بھی طلب کرلیا گیا،ریسکیو1122 عملے،ایدھی فاؤنڈیشن نے طویل کوششوں کے بعد علاقہ مکینوں کی مدد سے خشک کنویں میں گرنے والے افرادکو زخمی حالت میں نکال کرفوری جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خشک کنویں میں گرکرزخمی ہونے والوں میں 40 سالہ دلشاد زوجہ شوکت ،55 سالہ شمیم ، 60 سالہ اعظم خان اور 2 کم عمر بچوں 15 سالہ مریم خان اور12 سالہ عثمان شامل ہے۔

انچارج ریسکیو1122 علی رضا کے مطابق سیوریج کے خشک کنویں میں گرنے والے افراد قریب ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے اورگاڑی کے وزن سے خشک کنویں کی چھت ٹوٹ گئی اور گاڑی سےاترتے ہی تمام افراد خشک کنویں میں گرگئے تھے جنہیں بحفاظت نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایاکہ حادثے میں زخمی ہونے والے اعظم خان کوہاٹی کے بیٹے کی شادی تھی اورباراتی شادی ہال جا رہے تھے باراتیوں کو شادی ہال لےجانے کے لیے ایک بڑی گاڑی آئی تھی اور گاڑی کے وزن سے خشک کنویں کی چھت ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں بس سے اترنے والی 2 خواتین اور2 بچے خشک کنویں میں جا گرے۔

علاقہ مکینون نے بتایا کہ خشک کنویں 60 سے 70 فٹ گہرا تھا کنویں میں گرنے والے افراد کوبچانے کے لیے اعظم کوہاٹی نے بھی کنویں میں چھلانگ لگادی۔

پانچوں افراد کوعلاقہ مکینوں کی مدد سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او کے آئی اے ناصرمحمود نے بتایا کہ قریبی علاقے میں شادی کی تقریب ہوری ہے اورایک فیملی یہاں سے گزر رہی تھی۔

اتفاقیہ طورپرخشک کنویں کی چھت ٹوٹ گئی اورفیملی خشک کنویں میں جا گری اسی دوران ایک اورشہری انہیں بچانے کے لیے کنویں میں چلا گیا جس کے نتیجے میں پانچویں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال روانہ کیاگیا ہے حادثے میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ علاقے میں گٹرلائن ڈلنے سے قبل علاقے میں واقع مدرسے کی اتنظامیہ کی جانب سے سیوریج کا کنویں کھودا گیا تھا علاقے میں سیوریج لائن ڈلنےکے بعد سیوریج کنویں کو بند کردیا گیا تھا۔

*💥Karachi: 5 people, including women, fell into an open drain, were taken to the hospital in an unconscious state*


کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گرگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے کھلے گٹر میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد گرگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پانچوں افراد کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کی گئی اور سب کو نالے سے باہر نکالا گیا، تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال روانہ کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نکاسی آب کے لیے بنائے گئے نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، چھت کے ٹوٹے ہوئے حصے سے تمام افراد نالے میں گرے۔

*💥Karachi: Police encounter during house robbery, 3 robbers killed, one arrested with injuries*Report by Jaidev Maheshwari Sindh


کراچی کے علاقے بفرزون میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مقابلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق نے پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے گھر میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان گھر سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران ان سے مقابلہ ہو گیا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان سے اسلحہ لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

*💥4 police personnel martyred in firing in Lakki Marwat and Bannu*


لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوئے۔

ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانا منڈان جا رہا تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

*💥Charsadda: Wedding house turns into mourning, 6 people including 5 children die after roof collapses*


خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے خیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، گھر میں شادی کی تقریب تھی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد تقریب میں شرکت کے لیے پشاوراور خیبر سے شبقدر آئے ہوئے تھے۔


ہفتہ، 3 جنوری، 2026

*We are ready to defend the country and protect its natural resources, Venezuela will not become a colony of any country: Vice President's announcement*


وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئےتیار ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔
امریکی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔

نائب صدر نے خطاب میں کہا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں، ملک کے دفاع کیلئے عوام صبر اور اتحاد سے کام لیں۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد ہم وینزویلا کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

*💥Karachi: Masroor Hussain, accused of murdering mother and 3 children on Mai Kalachi Road, arrested*Report by Jaidev Maheshwari Sindh



کراچی: مائی کلاچی روڈ پرماں اور تین بچوں کے قتل کے ملزم مسرور حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم مسرور حسین نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خاتون تعویذ کرتی تھی، پریشان ہو کر خاتون اور بچوں کو قتل کیا۔

مقتولہ انیلا کے بھائی مصطفیٰ نے کہاکہ بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی، 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔

بھائی مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد انیلا بچوں کی کفالت کر رہی تھی، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے، انیلا کھارادر کی رہائشی تھی۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...