جمعرات، 26 مارچ، 2026

SSP Tharparkar Mr. Abdullah Memon Sahib took charge of Tharparkar District today, guard of honor was presentedMithi SSP Tharparkar Mr. Abdullah Memon Sahib took charge of Tharparkar District today.SSP Tharparkar Mr. Abdullah Memon Sahib was given a ceremonial and elegant salute by a contingent on his arrival at the SSP Office Tharparkar.Spokesperson Tharparkar Police

ڈسٹرکٹ پولیس تھرپارکر 

پریس رلیز 
مٹھی : 26 مارچ 2026
*ایس ایس پی تھرپارکر جناب عبدالله ميمن صاحب نے آج ضلع تھرپارکر کی چارج سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا*

مٹھی: ( ) ایس ایس پی تھرپاکر جناب عبدالله میمن صاحب نے آج ضلع تھرپارکر کی چارج سنبھال لی۔

ایس ایس پی تھرپارکر جناب عبدالله میمن صاحب کو ایس ایس پی آفیس تھرپارکر آمد پر چاق اور چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

*ترجمان تھرپارکر پولیس*

Prime Minister meets President, takes confidence in Pakistan's role in Middle East situation

*وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا*
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی ملاقات میں ملکی سکیورٹی، معاشی صورتحال اور تونائی بحران پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر صدرکو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپناکردار اداکرنے کو حاضر ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ دنیا میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار اداکرنے کے لیے تیار ہے۔

Pakistan and in this talk, Imran Khan gave Qasim Khan a hard time.

*عمران خان کی بیٹوں سے انسانی ہمدردی کے تحت عید پر آدھا گھنٹہ بات کروائی گئی۔ جب بھی بات ہو گی فتنہ خان پاکستان کے خلاف سازش کے لیے استعمال کرے گا اور اس بات میں عمران خان نے قاسم خان کو ہلا شیری دی کہ جا کر جی ایس پی پلس پر بات کرو، عظمیٰ بخاری-*

A clear message from the people of Khairpur Mirs: Enemies of peace exposed

خیرپور میرس کی عوام کا واضح پیغام — امن کے دشمن بے نقاب!
خیرپور میرس میں امن و امان کی بحالی نے جہاں عوام کو سکھ کا سانس دیا ہے، وہیں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ بڑے بڑے ڈاکوؤں کا خاتمہ اور کئی خطرناک ملزمان کا قانون کے سامنے ہتھیار ڈالنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ضلع میں ایک مضبوط اور بے خوف قیادت موجود ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں پولیس نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ تاہم، ان کے ممکنہ تبادلے کی خبریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ کچھ عناصر اس مثبت تبدیلی کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
خیرپور کی لاکھوں عوام نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایک ایماندار اور عوام دوست افسر کا تبادلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
عوامی مطالبہ: ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو فوری طور پر ان کے عہدے پر برقرار رکھا جائے تاکہ امن کا یہ تسلسل جاری رہ سکے۔

Muslim men can legally marry women from the People of the Book: Federal Constitutional Court ruling

*مسلمان مرد شرعی طور پر اہلِ کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں: وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ*
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے 18 سال سے کم عمر مسیحی لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادی پر فیصلہ جاری کر دیا۔

آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلمان مرد شرعی طور پر اہلِ کتاب خواتین کے ساتھ نکاح کرسکتے ہیں، چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادی پر سزا ہو سکتی ہے تاہم نکاح ختم نہیں ہوسکتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمری کی شادی پر قانون میں صرف فوجداری سزا کا تذکرہ ہے، لڑکی نے نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا جس کا ڈیکلریشن بھی موجود ہے، حبسِ بے جا کی درخواست میں لڑکی کی عمر، دارالافتاء کی دستاویز کی درستگی کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی تشریح کے لیے حتمی فورم سپریم کورٹ نہیں بلکہ وفاقی آئینی عدالت ہی ہے، سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں آئینی عدالت کا حکم ماننے کی پابند ہیں البتہ آئینی عدالت سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں پر عمل درآمد کی پابند نہیں، سپریم کورٹ کے جو فیصلے آئین یا قانون سے متصادم ہوں آئینی عدالت وہ نظیریں ماننے کی پابند نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں بیٹی کی عمر 13 سے 14 سال اور دلائل میں 12 سال 9 ماہ بتائی، والد کے بیانات میں تضاد ہے، جن دستاویزات پر انحصار کیا گیا وہ شک سے بالاتر نہیں، لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر بیان دیا اس نے اپنی مرضی سے بغیر کسی دباؤ نکاح کیا۔

واضح رہے کہ لاہور کی رہائشی ماریہ بی بی نے اسلام قبول کر کے شہریار نامی لڑکے سے شادی کی تھی۔
 

The waiting hours are over, PSL 11 starts today

*انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز*
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز پاکستان کے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

Ministry of Religious Affairs releases Hajj flight schedule Islamabad: The Ministry of Religious Affairs has released the Hajj flight schedule.

*وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا*
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

 پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور آخری پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔

 عازمینِ حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جب کہ حج پروازوں کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

 وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...