Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 26 فروری، 2025
*💫خبروں کی تفصیل💫*جمعرات 28؍شعبان المعظم 1446ھ 27؍فروری 2025ء*🌟آج کا اخبار اہم خبریں🌟
*پاک ازبک، دفاع سمیت 10 معاہدے، باہمی تجارت 2 ارب ڈالر تک لانے کا عزم، تاشقند کو کراچی، لاہور سے منسلک کریں گے، وزیراعظماسلام آباد، اپوزیشن کی 2 روزہ کانفرنس، حکومت ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دے رہی ہے، اپوزیشن رہنما، JUI کی عدم شرکت300 یونٹ تک بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلانریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، بلاول۔IMF نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی۔NFC کے بارے میں خیبرپختونخوا کے خدشات کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر خزانہابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، اہم معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے*سعودی گروپ خوشاب کے قریب معدنیات میں 150 ملین ڈالر سرمایہ کاری کریگا*او آئی سی ممالک کے پاس صرف 14.5 فیصد میٹھے پانی کے ذخائر کا انکشافنئے وفاقی وزراء کی حلف برداری آج ہوگیصدر تنخواہ دارو محدود آمدنی کے طبقات کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کرینگےمتروکہ املاک پراپرٹیز (مینجمنٹ اینڈ ڈسپوزل) ترمیمی بل پر نظرثانی کا فیصلہوزیراعلیٰ سندھ کی جنوبی کوریا کو دھابیجی میں صنعتیں لگانے کی پیشکشاپوزیشن 4 نکات پر متفق، تفصیلات آج جاری کریں گے، حامد رضاملزم ارمغان کے والد کیخلاف علاقہ مکینوں کا خط پولیس حکام کو مل گیامقتول مصطفیٰ اور ملزم ارمغان کے قریبی دوست کی ویڈیو بھی سامنے آگئیارمغان کے گھر ملے دونوں لاکرز خالی نکلےملزم شیراز کی انٹروگیشن رپورٹ پراسیکیوشن فائل کا حصہ بنادی گئی۔CEO پی آئی اے کی اجلاس میں عدم شرکت پر پارلیمانی کمیٹی برہمسینیٹ قائمہ کمیٹی، پاک ایران سرحد پر پھنسےٹرکوں کے معاملے پر بحثدو امریکی ارکان کانگریس کا اپنے وزیرخارجہ کو خط، ’’عمران کی رہائی‘‘ کیلئے پاکستان سے بات چیت پر زورٹرمپ کا امیگریشن 50 لاکھ ڈالرز گولڈ کارڈ منصوبہ محض بیانتھر کول ریلوے کو پورٹ قاسم سے رواں برس 5 دسمبر تک جوڑ دیا جائیگاافواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریففضل الرحمان سعودی عرب پہنچ گئے، اپوزیشن کی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کا کوئی ارادہ نہیں، ذرائعبڑے سیاستدانوں کے ڈکلیئرڈ اثاثے، فافن رپورٹافغانستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیاپاکستان، روس کے درمیان نئی اسٹیل مل کے قیام پر مذاکراتبڑے دکانداروں پر ماہانہ 20 ہزار روپے ٹیکس کی تجویزموریطانیہ، ملائیشیا، امارات سمیت 6 ملکوں سے ایک دن میں مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتارپریکٹس پروسیجر فیصلے میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آجاتیں، آئینی بنچغزہ، ثالثوں کے ساتھ معاہدہ، 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے بدلے 600 فلسطینی آج رہا ہوں گےکراچی میں پانی کی شدید قلت برقرار، شہری پریشانسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی اتائیوں کے خلاف کارروائیاںحکومت جلد برآمدکنندگان اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریگی، شرجیل میمنپاکستان اور سعودیہ کے درمیان گہرے رشتے ہیں، نواف بن سعید المالکیملک میں ہر قانون موجود ہے، اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اخترملٹری اکاؤنٹس، 2 اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران سمیت 27 سینئر آڈیٹرز کے تبادلےکے پی ٹی 20 ایکڑ اراضی سے غیر قانونی تجاوزات واگزار کرانے میں کامیابپاکستان کسٹمز سروس کے دو افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاںایف بی آر کے 8 افسران کی PRAL میں ڈومین افسران تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاریمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگاآپریشن ’’سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو 6 سال مکمل ہونے پر گانا جاریبرطانیہ، اٹلی، سعودیہ سمیت 16 ممالک جاتے مزید 57 مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈکابینہ سے وزیراعظم مطمئن نہیں؟ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کی اُمید ”جیوپاکستان“ میں تفصیلات2 میڈیکل اور ایک سپر اسٹور سیل ، 2 دکانوں سے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی وصولکے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکملکٹاس راج مندر خوبصورتی، ماسٹر پلان تشکیل دیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰنگووندا کی اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، بالی ووڈ اسٹار کے وکیل نے تردید کردیپنجاب بلدیاتی الیکشن کیلئے قانون سازی فوری مکمل کرے، الیکشن کمیشنعمران خان امپائر کو دوبارہ سے کھیل میں لیکر آئے، تجزیہ کارناتھا خان پل پرایک بار پھرسوراخ‘ گاڑیوں کی لمبی قطاریںآئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس ختم کرنے پر 15 سو ارب کی بچت ہوگی، پاور ڈویژنسندھ اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے 5 افسران معطل کردیئےوفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ عاصم ایوب جوائنٹ سیکریٹری داخلہ تعیناتپنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بنانےکی منظوری، وسائل کی کمی نہیں آنے دینگے، وزیراعلیٰ مریمڈاکٹر عائشہ عیسانی کی بطور وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی تقرری کا نوٹیفکیشن واپسجی ڈی اے کا وفد قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیانوٹیفکیشن کے ذریعے این ایف سی ایوارڈ میں توسیع ناقابل قبول ہے، رضا ربانیمنرلزانوسٹمنٹ فورم 8 تا 9 اپریل اسلام آباد میں ہوگاآلودہ پانی کی صفائی کیلئے ٹیکنالوجیز پر ورکشاپ کامسٹیک میں اختتام پذیر۔FIA کی کارروائی، غیر ملکی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزمعلی امین گنڈا پور کو بھی کو کُھڈے لائن لگایا جاچکا، شیر افضلسی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے پلاٹوں کی نیلامی میں غیرشفافیت کا انکشافقائمہ کمیٹی آئی ٹی نے اگنائٹ کی ویب سائٹ کی ہیکنگ بارے آج بریفنگ مانگ لی
اس ویڈیو میں ٹرمپ ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ رقص کرتے اور ایلون مسک لوگوں پر پیسوں کی برسات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ چند دراڑھی والے افراد بکنی پہنے ڈانس کرتے بھی دکھائی گئے ہیں۔
غزہ میں رقص کرتے ٹرمپ، بکنی میں ملبوس مرد اور بلند عمارتیں: امریکی صدر کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟
ٹرمپ،تصویر کا ذریعہTruth Social
،تصویر کا کیپشناس ویڈیو کے پہلے سین میں ہی سکرین پر 'غزہ 2025' لکھا ہوا نظر آتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آرٹیفشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کی سوچ کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو کو دکھایا گیا ہے۔
30 سیکنڈز پر محیط اس ویڈیو کی شروعات میں غزہ میں ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں لیکن چند ہی لمحوں بعد اس علاقے کو ایک پُرآسائش مقام میں بدلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے 7 اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے تقریباً 15 مہینوں تک غزہ میں جنگ جاری رکھی ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے سبب یہ جنگ اپنے اختتام کو پہنچی ہے۔ اس دوران ہونے والے فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے باعث غزہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو کے پہلے سین میں ہی سکرین پر ’غزہ 2025‘ لکھا ہوا نظر آتا ہے۔
اس ویڈیو میں تباہی کے مناظر کے بعد غزہ کے ساحل پر بچوں کو دوڑتے ہوئے اور اس کے اطراف میں اونچی اور کثیر عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔
غزہ کی سڑکوں پر دوڑتی ٹیسلا گاڑیاں اور حمس کے ساتھ ڈبل روٹی کھاتے ایلون مسک کی طرح نظر آنے والا ایک شخص بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی اس ویڈیو میں نظر آتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں سمندر کنارے بِکنی اور سکرٹس میں ملبوس داڑھی والے افراد کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اگلے مناظر میں ایک بچے کو ڈونڈ ٹرمپ کی شکل کا ایک بڑا سا غبارہ بھی تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اس خیالی ویڈیو میں ٹرمپ خود بھی ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ رقص کرتے اور ایلون مسک لوگوں پر پیسوں کی برسات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس سے قبل بھی امریکی صدر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی تجویز دے چکے ہیں
اسی ویڈیو میں ایک بلند و بالا عمارت دکھائی گئی ہے جس پر ’ٹرمپ غزہ‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے اور یہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک سنہرا مجسمہ بھی نصب دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک جگہ پر ایک سوئمنگ پول دکھایا گیا ہے جہاں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کسی مشروب سے لُطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ویڈیو پر تنقید
اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں ایک گانا بھی سُنا جا سکتا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو آزاد کریں گے، سب کے لیے زندگی لائیں گے، نہ کوئی سُرنگ ہو گی، نہ کوئی ڈر ہو گا، بلآخر ٹرمپ کا غزہ آ گیا ہے۔‘
سابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے تجویز کردہ وہ نقشہ جو مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کا وعدہ لے کر آیا تھا
25 فروری 2025
غزہ کی تقسیم اور فلسطینی ریاست: مصر اور عرب دنیا کا منصوبہ جس کا دارومدار حماس کے مستقبل پر ہو گا
20 فروری 2025
ٹرمپ کا غزہ کا ’کنٹرول سنبھالنے‘ کا منصوبہ: ’یہ پلان کام نہیں کرے گا لیکن اس کوشش کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں‘
6 فروری 2025
’ہم اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے‘: ٹرمپ کا غزہ کو ’پاک کرنے‘ کا منصوبہ جسے مصر اور اردن مسترد کر چکے ہیں
27 جنوری 2025
اس سے قبل بھی امریکی صدر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی تجویز دے چکے ہیں اور انھوں نے کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹّی کو ’مشرقِ وسطیٰ کے رویرا میں بدل دیں گے۔‘
تاہم متعدد عرب ممالک نے غزہ کے شہریوں کی دیگر ممالک کی منتقلی اور امریکی صدر کی وہاں کا کنٹرول سنبھالنے کی تجویز کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ اسے ناقابلِ قبول بھی قرار دیا تھا۔
ٹرمپ،تصویر کا ذریعہX
اب اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی صدر پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
مائیک سنگٹن نے ایکس پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ کو کوئی اور ثبوت چاہیے اس بات کا کہ ٹرمپ صدر رہنے کے اہل نہیں تو یہ (ویڈیو) دیکھ لیں۔‘
برطانوی رُکن پارلیمنٹ شوکت آدم نے اس ویڈیو کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے کہا کہ ’یہ دیکھ کر خوف آتا ہے کہ دنیا کا طاقتور ترین شخص ٹرمپ ٹاور کے لیے کسی اور کی زمین چُرانے کو غلط نہیں سمجھتا۔‘
ایک اور صارف نے اس ویڈیو میں امریکی صدر، اسرائیلی وزیرِ اعظم اور ایلون مسک کی موجودگی ہر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیوان نسل کشی سے لُطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘
ایکس پر ایک عرب صارف نے لکھا کہ: ’قابضین خود نہیں بدلتے بلکہ صرف اپنے نام تبدیل کرتے ہیں۔‘
ٹرمپ،تصویر کا ذریعہX
انھوں نے مزید لکھا کہ ’جو ٹرمپ تجویز کر رہے ہیں وہ غزہ کا مستقبل نہیں ہے بلکہ نسل کشی کے جرائم کا تسلسل ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسانیت کے خلاف جُرم بھی ہے۔‘
ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا مقصد کیا ہے؟
امریکی صدر نے بارہا فلسطینیوں کو غزہ سے کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کے ارادے کو ظاہر کیا ہے تاکہ اس علاقے کو سیاحتی سرمایہ کاری کے خطے کے طور پر فروغ دیا جا سکے اور فلسطینیوں کو تعمیر نو کے دوران کھنڈرات میں نہ رہنا پڑے۔
ٹرمپ نے مصر اور اردن کو یہ دھمکی بھی دی کہ اگر انھوں نے فلسطینیوں کو قبول نہ کیا تو ان کی امداد بند کر دی جائے گی۔
قاہرہ میں ایسوسی ایٹد پریس کے سابق مدیر برائے مشرق وسطی ڈان پیری نے ’یروشلم پوسٹ‘ کے لیے ایک تحریر لکھی ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ کا یہ منصوبہ حقیقت میں عرب ممالک اور فسلطینیوں پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے تاکہ حماس کو اقتدار سے ہٹایا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹرمپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ عرب ممالک، خصوصا قطر، حماس کی مالی امداد بند کر دیں۔
واشنگٹن میں ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد امریکی صدر کی ترجمان کیرولینا لویٹ نے کہا تھا کہ شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تعمیر نو کے دوران فلسطینی غزہ کی پٹی میں ہی رہائش پذیر رہیں۔ سرکاری طور پر ٹرمپ کی ترجیح اب تک یہی ہے کہ فلسطینی غزہ سے منتقل ہو جائیں۔
ڈان پیری کا ماننا ہے کہ ٹرمپ فلسطینیوں کے قیام پر رضامند ہو سکتے ہیں اگر بدلے میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا جائے اور حماس کو نکال دیا جائے۔ ڈان پیری کا یہ بھی ماننا ہے کہ غزہ میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنائی جائے گی جو غرب اردن میں برسراقتدار فلسطینی اتھارٹی سے منسلک ہو گی اور مصر اور دیگر مشرق وسطی ممالک سے تعاون کرے گی۔
امریکی صدر کے ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ جلد ہی غزہ کے مستقبل پر غور کرنے کے لیے ماسٹر پلانرز اور ریئل سٹیٹ ڈویلپرز کا ایک اجلاس ہو گا۔
بلومبرگ کے مطابق وٹکوف کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں عرب ریئل سٹیٹ ڈویلپرز اور منصوبہ ساز بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور وہاں سامنے آنے والے آئیڈیاز حیران کُن ہوں گے۔
تاہم امریکی عہدیدار نے یہ بات واضح نہیں کی کہ یہ اجلاس کہاں منعقد ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد ممالک نے امریکہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کے مسئلے کا کثیر المدتی حل تلاش کرنے کے عمل میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...