ہفتہ، 31 مئی، 2025

حیدرآباد : میجر جنرل جاوید چانڈیو "جی او سی " حیدرآباد کینٹ مقرر ۔تفصیلات حیدرآباد : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

فخر سندھ ۔۔فرزند سندھ میجر جنرل جاوید چانڈیو "جی او سی "حیدرآباد تعینات ۔ یاد رہے کہ فخر سندھ و شیردل ہونہار فرزند بہادر جرنیل جاوید چانڈیو کے محترم والد صاحب بہ اسم گرامی دوست محمد چانڈیو بھی پاک افواج میں بطور کمانڈنگ آفیسر کی خدمات نا قبل فراموش ہیں ۔ جناب میجر جنرل جاوید چانڈیو صاحب کی کامیابی کا سفر ھمارے لئے باعث فخر اور باعث حوصلہ و روشن صبح کی نوید ہے۔ آپ کا تعلق " "موھن جو دڑو" /" شہیدوں کی سرزمین" لاڑکانہ سے ہے ۔ "جگ جگ جیئو......جیئو ھزاروں سال "پاک وطن کی خاطر ۔۔۔۔۔پاک چمن کی خاطر "سندھین شان"

جمعہ، 30 مئی، 2025

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہءِ کوئٹہ.تفصیلات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے. BBC PK News Qoetta Balochistan Report Jaidev baeruo chief executive Report

کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر و اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا. وزیرِ اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگہ میں بھی شرکت کریں گے. وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ تارڑ بھی کوئٹہ دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی : محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران کی گریڈ 19 میں ترقی۔تفصیلات: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی : انفارمیشن ڈپارٹمینٹ حکومت سندھ کے افسران کی گریڈ 19 میں ترقی ۔ڈپٹی ڈائریکٹرز غلام عباس گوراہو اور محمد عمران کی ترقی کی منظوری گزشتہ دنوں ہونے والے بورڈ ٹو کے اجلاس میں دی گئی تھی۔سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن علیحدہ جاری کیا جائے گا۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز بریکنگ نیوزلاڑکانہ : انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔ BBC PK News larkana Jaidev baeruo chief executive Report

خیرپور روڈ پر ڈسٹرکٹ سیشن جج سمکان احمد کے پولیس سیکیورٹی اسکواڈپر مسلح افراد کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار بنام مقبول شیخ شھید ، جبکہ دو پولیس اہلکار بنام اقبل ملانو اور صغیر احمد مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔ پولیس اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ ضلعے سے بتایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات : لاڑکانہ : ڈسٹرکٹ سیشن جج لاڑکانہ کی گاڑی کو سیکیورٹی دینے والی پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار بنام مقبول شیخ شھید ، جبکہ دو پولیس اہلکار بنام اقبال ملانو اور صغیر احمد فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔ لاڑکانہ پولیس کے وی آئی پی اسکواڈ 3 کی موبائیل پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ ضلع خیرپور کے ٹنڈو مستی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ ۔سیشن جج لاڑکانہ ،سکھر سے لاڑکانہ آرہے تھے تو ان کے سیکیورٹی اسکواڈپر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی ۔ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری ۔ڈسٹرکٹ سیشن جج محفوظ رہے ، جبکہ ایک پولیس اہلکار مقبول شیخ شھید اور دو پولیس اہلکار اقبال ملانو اور صغیر احمد زخمی ہوگئے ایس ایس پی لاڑکانہ ۔مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جن کی خیرپور اور لاڑکانہ پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے ۔ایس ایس پی لاڑکانہ ۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز "حضرت لوط علیہ سلام کی قوم ۔۔۔۔۔۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

"‏سب سے زیادہ بےحیا قوم لوط علیہ سلام کی قوم تھی یہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں میں دلچسپی رکھتے تھے خاص کر مسافروں میں سے کوئی خوبصورت لڑکا ہوتا تو یہ لوگ اسے اپنا شکار بنا لیتے طلموت میں لکھا ہے کہ اہل سدوم اپنی روز مرہ کی زندگی میں سخت ظالم دھوکہ باز اور بد معاملہ تھے کوئی مسافر ان کے علاقے سے بخیریت نہیں گزر سکتا تھا کوئی غریب ان کی بستیوں سے روٹی کا ایک ٹکڑا نہ پا سکتا تھا۔ کئی مرتبہ ایسا ہوتا تھا کہ باہر کا آدمی ان کے علاقے میں پہنچ کر فاقوں سے مر جاتا تھا اور یہ لوگ اس کے کپڑے اتار کر اس کی لاش کو برہنہ دفن کر دیتے۔ اپنی وادی کو انہوں نے ایک باغ بنا رکھا تھا۔ جس کا سلسلہ میلوں تک پھیلا ہوا تھا اس باغ میں وہ انتہائی بے حیائی کے ساتھ اعلانیہ بد کاریاں کرتے تھے۔ حضرت لوط علیہ السلام نے انہیں توحید کی دعوت دی اور بدکاری کے اس گھناونے عمل سے توبہ کرنے کا حکم دیا۔ حضرت لوط نے کہا تم یہ کیوں کرتے ہو کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذت حاصل کرنے کے لیے مرد کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو۔ تو پھر حضرت لوط اہل سدوم کو دن رات وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے۔ لیکن اس قوم پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا۔ بلکہ وہ بدنصیب بہت فخریہ انداز میں یہ کام کرتے تھے انہیں حضرت لوط کا سمجھانا بھی برا لگتا تھا لہذا انہوں نے صاف صاف کہہ دیا کہ اگر تم ہمیں اسی طرح بھلا کہتے رہے اور ہمارے کاموں میں مداخلت کرتے رہے تو ہم تمہیں اپنے شہر سے نکال دیں گے۔ حضرت لوط نے نصیحت و تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا۔ لہذا ایک دن اہل سدوم نے خود ہی عذاب الہی کا مطالبہ کر دیا۔ اللہ تعالی نے اب تک ان کے اس بدترین عمل فحاشی اور بدکاری کے باوجود ڈھیل دے رکھی تھی۔ لیکن جب انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام سے ایک دن کہا کہ اگر تم سچے ہو تو ہم پر عذاب لے آؤ۔ لہذا ان پر عذاب الہی کا فیصلہ ہوگیا۔ اللہ نے اپنے خاص فرشتوں کو دنیا کی طرف روانہ کر دیا۔ یہ فرشتے دراصل حضرت میکائیل، اور جبرائل علیہ السلام تھے پھر یہ فرشتے حضرت لوط علیہ السلام کے گھر تشریف لے آئے۔ حضرت لوط نے جب ان خوبصورت نوعمر لڑکوں کو دیکھا تو سخت گھبراہٹ اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ انہیں یہ خطرہ محسوس ہونے لگا کہ اگر ان کی قوم کے لوگوں نے انہیں دیکھ لیا۔ تو نہ جانے وہ انکے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔ حضرت لوط کی بیوی کا نام وائلہ تھا اس نے آپ پر ایمان نہیں لایا تھا اور وہ دراصل منافقہ تھی۔ وہ کافروں کے ساتھ تھی لہذا اس نے جاکر اہل سدوم کو یہ خبر دے دی۔ کہ لوط کے گھر دو نوجوان لڑکے مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں یہ سن کر بستی والے دوڑتے ہوئے۔ حضرت لوط کے گھر پہنچے حضرت لوط نے کہا کہ یہ جو میری قوم کی لڑکیاں ہیں یہ تمہارے لیے جائز اور پاک ہیں اللہ سے ڈرو مجھے میرے مہمانوں کے سامنے رسوا نہ کرو۔ کیا تم میں سے کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں،؟ حضرت لوط علیہ السلام کی بات سن کر وہ لوگ بولے تم بخوبی واقف ہو کہ ہمیں تمہاری بیٹیوں سے کوئی حاجت نہیں اور جو ہماری اصل چاہت ہے اس سے تم بخوبی واقف ہو۔ قوم لوط کے اس شرم سار جواب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فعل بد میں کس حد تک مبتلا ہو چکے تھے جب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم ان کے گھر کی طرف دوڑتی ہوئی آئی تو حضرت لوط نے گھر کے دروازے بند کر دیے اور ان نوجوانوں کو ایک کمرے میں چھپا دیا۔ ان بدکار لوگوں نے آپ کے گھر کا گھیراؤ کیا ہوا تھا اور ان میں سے کچھ گھر کے دیوار پر بھی چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے حضرت لوط علیہ السلام اپنے مہمانوں کی عزت کے خیال سے بہت زیادہ گھبرائے ہوئے تھے فرشتے یہ سب منظر دیکھ رہے تھے جب انہوں نے حضرت لوط علیہ السلام کی بے بسی اور پریشانی کا یہ عالم دیکھا۔ تو حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے یوں فرمایا۔ اے لوط ہم تمہارے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ ابھی کچھ رات باقی ہے تو آپ اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے مڑ کر نہ دیکھے۔ اہل سدوم حضرت لوط علیہ السلام کے گھر کا دروازہ توڑنے پر بضد تھے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے گھر سے باہر نکل کر اپنے پر کا ایک کونا انہیں مارا۔ جس سے ان کی آنکھوں کے ڈھیلے باہر نکل آئے اور بصارت ظاہر ہوگئی یہ خاص عذاب ان لوگوں کو پہنچا۔ جو حضرت لوط کے پاس بدنیتی سے آئے تھے۔ حضرت لوط علیہ السلام حقیقت حال جان کر مطمئن ہو گئے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ رات کو ہی نکل کھڑے ہوئے۔ لیکن پھر بھی ان کی بیوی ان کے ساتھ تھی لیکن کچھ دور جا کر وہ واپس اپنے قوم کی طرف پلٹ گئی اور قوم کے ساتھ جہنم واصل ہو گئی۔ صبح کا آغاز ہوا تو اللہ کے حکم سے حضرت جبرئیل نے بستی کو اوپر سے اکھاڑ دیا اور پھر اپنے بازو پر رکھ کر آسمان پر چڑھ گئے یہاں تک کہ آسمان والوں نے بستی۔۔۔‏کے کتے کے بھونکنے اور مرغوں کے بولنے کی آوازیں سنیں۔ پھر اس بستی کو زمین پر دے مارا جس کے بعد ان پر پتھروں کی بارش ہوئی۔ ہر پتھر پر مرنے والے کا نام لکھا ہوا تھا۔ جب یہ پتھر ان کو لگتے تو ان کے سر پاش پاش ہوجاتے۔ صبح سویرے شروع ہونے والا یہ عذاب اشراک تک پوری بستی کو نیست و نابود کر چکا تھا قوم لوط کی ان خوبصورت بستیوں کو اللہ نے ایک انتہائی بد بو دار اور سیاہ جیل میں تبدیل کردیا۔ جس کے پانی سے رہتی دنیا تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ سمندر کے اس حصے میں کوئی جاندار مچھلی، مینڈک وغیرہ زندہ نہیں رہ سکتے۔ اس لیے اسے ڈیڈ سی یعنی بحرے مردار کہا جاتا ہے جو اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع ہے۔ ماہرین آثار نے دس سالوں کی تحقیق و جستجو کے بعد اس تباہ شدہ شہر کو دریافت کیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ اس شہر میں زندگی بالکل ختم ہو چکی ہے۔ شہر کے راستے اور کھنڈرات کو دیکھ کر ارکلوجسٹ نے یہ اندازہ لگایا کہ جب یہ شہر تباہ ہوا تو اس وقت لوگ روزمرہ کے معاملات اور کاموں میں مشغول تھے اور یہاں زندگی اچانک ختم ہو گئی تھی اہل سدوم جنہیں پتھر بنا دیا گیا تھا۔ ان کے بت ابھی تک بحیرہ مردار کے پاس موجود ہیں جو لوگوں کے لیے ایک عبرت ہے آج یورپی ممالک میں انسانی آزادی کے نام پر اس بدکاری کی اجازت دی جاتی ہے اور اس فحش عمل کو باعث فخر سمجھا جاتا ہے روایتوں کے مطابق ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے شیطان سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بدترین عمل کیا ہے ابلیس بولا جب مرد مرد سے بدفعلی کرے اور عورت عورت سے خواہش پوری کرے!اور مجھے شرم آتی ھے یہ کہتے ھوئے کہآج ھمارے معاشرے میں یہی سب چل رہا ہے بلکہ اس قبیح کام کو قانون کی سر پرستی حاصل ہے ۔۔۔اللہ ھماری دنیاوی اور اخروی زندگی کو بہتر بنانے کی عقل و عمل عطاء فرمائے ۔۔۔!

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز "آج کا موسم کیسا رہیگا"BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

🔴 مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بعد دوپہر سے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں بشمول خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت ملحقہ علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اس وقت گرج چمک کے شدید طوفان خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملحقہ علاقوں کو متاثر کر رہے ہیں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ملک کے جنوبی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور بدستور گرم آج دن کے وقت ملک کے اکثر جنوبی وسطی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک اور شدید گرم۔🟠 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر وسطی جنوبی علاقوں بشمول صوبہ سندھ، بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت شدید گرم رہنے کا امکان مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور شدید آندھی کا امکان۔💧 مغربی ہواؤں کے زیر اثر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی مغربی علاقوں بشمول پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت میں مزید بارشوں کا امکان اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، مری، خطہ پوٹھوہار، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، پاراچنار، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، مظفرآباد، نکیال، باغ، راولاکوٹ، راجوڑی، گلگت، اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور شدید آندھی متوقع۔⚠️ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول بالائی مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت میں تیز بارش اور شدید آندھیوں کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

*سعودی عرب میں 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے*BBC PK News Islamabad Report

ترجمان پاکستان حج مشن کے مطابق 5 عازمین حج کی طبعی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ترجمان پاکستان حج مشن نے بتایاکہ چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آبادکی کشورسلطان کا مدینہ میں انتقال ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں اداکی گئی اور تدفین مقبرہ جنت البقیع میں ہوئی۔ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالا کی ارشاد بیگم کا مکہ مکرمہ میں انتقال ہوا اور دونوں عازمین کی تدفین مقبرہ شرائع میں ہوئی۔

News Headline Urdu Bbc Pakistan Digital News

*🛑 26 مارچ 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) جنگ کا 27 واں روز؛ آبنائے ہرمز کو بند کرنے والے ایر_ان کے نیول چ...