جمعہ، 27 مارچ، 2026

Prime Minister announces to maintain petrol and diesel prices*Prime Minister Shahbaz Sharif has announced to maintain petrol and diesel prices in the country. Addressing the nation, Prime Minister Shahbaz Sharif



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 27 مارچ 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) ایر_ان کا سعودیہ میں قائم امریکی بیس پر حملہ، ایندھن فراہم کرنے والے بیڑے کو تباہ کرنے کا دعویٰ

🚨(2) پاسـداران انـقـلاب کی خلیج میں امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی، عوام کو دور رہنے کی ہدایت

🚨(3) ایر_ان کا امریکا اور اس را_ئیل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

🚨(4) ’فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے‘، اس را_ئیلی آرمی چیف کا چونکا دینے والا انکشاف

🚨(5) ’حــزب اللہ کے حملوں سے ہم تباہ ہوگئے‘، شمالی اس را_ئیل کا میئر لائیو انٹرویو میں رو پڑا، ویڈیو وائرل

🚨(6) امریکا اور ایر_ان کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے، نمائندگان کی ملاقات پاکستان میں ہوسکتی ہے: جرمن وزیر خارجہ

🚨(7) ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ، ایر_ان نے امریکی تجاویز کو غیر منصفانہ قرار دے دیا

🚨(8) ابوظبی میں ایر_انی میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق

🚨(9) ایر_انی سـپریم لـیڈر خامنہ ای کی شہیـد سے چند لمحے پہلے کی تصویر جاری

🚨(10) ایر_ان کے آنسو پوری امت کے آنسو ہیں، ترک صدر کے اس را_ئیلی حملوں کی شدید مذمت

🚨(11) تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

🚨(12) خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈے ناکارہ ہو گئے، ایر_انی حملوں سے خوفزدہ فوجی ہوٹلوں میں منتقل

🚨(13) ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایر_ان کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی

🚨(14) امریکا، اس را_ئیل کی ایر_ان جنگ عالمی معیشت کو کورونا وبا کی طرح ہلا کر رکھ سکتی ہے؛ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

🚨(15) پیوٹن اور روسی عوام کی حمایت امریکی جنگ میں ہمارا حوصلہ بڑھا رہی ہے، ایر_انی صدر

🚨(16) ایر_ان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت آبنائے ہرمز سے 10 جہاز گزرنے دیئے جو ایک تحفہ ہے؛ ٹرمپ

🚨(17) ایر_ان نے مجھے’سـپریم لـیڈر‘ بنانے کی پیشکش کی لیکن میں نے شکریہ کے ساتھ منع کردیا؛ ٹرمپ

🚨(18) آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے فرانس اور 35 ممالک کے فوجی قیادت کی ویڈیو کانفرنس

🚨(19) ایر_ان کا سعودیہ میں پرنس سلطان ایئر بیس پر حملہ، ایندھن بھرنے والی امریکی گاڑیاں، لاجسٹک سپورٹ بیڑہ تباہ

🚨(20) جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان کی ٹیلیفونک سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا، امریکی میڈیا

🚨(21) امریکا اور ایر_ان کے نمائندے بہت جلد پاکستان میں ملاقات کریں گے، جرمن وزیر خارجہ کا انکشاف

🚨(22) پاکستان کے ذریعے ایر_ان کے ساتھ مثبت اور مضبوط پیغامات کا تبادلہ ہوا، اسٹیو وٹکوف کا اعتراف

🚨(23) اس را_ئیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی: اس را_ئیلی آرمی چیف کی وارننگ

🚨(24) ایر_ان سے راہداری اجازت نامہ لئے بغیر آبنائے ہرمز کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والا ایک اور آئل ٹینکر کو تباہ کر دیا گیا

🚨(25) ایر_ان کا امریکی اڈوں اور اس را_ئیل پر طویل فاصلےتک مارکرنیوالے میزائلوں اورملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں سے حملہ

🚨(26) ایر_ان پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں، حـوثی رہنما عبدالملک الحوثی

🚨(27) ‏مسجد اقصی آج مسلسل 5 ویں جمعے بھی بند رہی، دجالی فوج نے نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دیا

🚨(28) ایر_ان نے کویت میں حملے شروع کردیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

🚨(29) جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں: ایر_انی عہدیدار

🚨(30) ایر_ان جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

🚨(31) امریکی افواج نے مبینہ طور پر ایر_ان کے شہری علاقوں میں بارودی سرنگیں گرائیں: امریکی اخبار

🚨(32) آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایر_ان کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز


🚨(33) موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز، 24 ہزار فونز کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپ طلب

🚨(34) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار

🚨(35) مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان دنیا بھر کیلئے تجارتی حب بن چکا

🚨(36) امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا تذکرہ

🚨(37) وزیراعظم نے پیٹرول 95 اور ڈیزل 203 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری مسترد کردی
🚨(38) حکومت معاشی بحران کے حوالے سے جامع منصوبہ بنارہی ہے جس پر عوام کو تعاون کرنا ہوگا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

🚨(39) پیٹرولیم مصنوعات پر ہدفی سبسڈی، ٹیکنالوجی کی مدد سے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ

🚨(40) سعودی عرب کا یوکرین کے ساتھ دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری کا معاہدہ

🚨(41) سیاسی قیادت نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم کروانے کی کوشش کو معاشی تخریب کاری قرار دے دیا

🚨(42) سینیٹ کمیٹی سے بل پاس؛ کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 دن کے لیے بلاک کیا جاسکے گا

🚨(43) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

🚨(44) ولی عہد کویت کا وزیراعظم کا فون، ایر_ان امریکا مذاکرات میں کوششوں پر پاکستان کی حمایت

🚨(45) موٹر سائیکلز کیلیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی

🚨(46) کے پی حکومت کا گورنر سے اختیارات واپس لینے کیلیے پبلک سروس کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

🚨(47) زچگی آپریشن پہلے کرنے کا مقابلہ، لاہور کے اسپتال کی ویڈیو سامنے آگئی

🚨(48) راولپنڈی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار دلہن کی ضمانت منظور

🚨(49) شدید بارش اور آندھی نے امارات کو ہلا دیا، سڑکیں زیر آب، سیلاب کا الرٹ جاری

🚨(50) ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات اور کل بارشوں و ژالہ باری کا امکان

🚨(51) کراچی: صفورا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی

🚨(52) لاہور میں دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

🚨(53) پشین: رشتے کے تنازع میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

🚨(54) لاہور؛ محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کے ساتھ زیـاـ دتی کر ڈالی

🚨(55) کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

🚨(56) ایر_انی فٹبال ٹیم کا امریکی حملے میں شہیـد اسکول کی طالبات کو خراجِ تحسین

🚨(57) علی ظفر اور میشا شفیع کیس پر گلوکارہ کی والدہ نے خاموشی توڑ دی

🚨(58) آغا علی دوبارہ شادی ہونے پر اپنی زندگی میں کیا بدلنا چاہتے ہیں؟ دلچسپ جواب وائرل

🚨(59) بھارتی حکومت نے ایس 400 دفاعی نظام اور طیاروں کی خریداری کیلئے 25 ارب ڈالر کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دیدی

🚨(60) متنازع ٹوئٹ، پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

🚨(61) ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی

🚨(62) ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کی لاہور کے اسپتال میں کامیاب سرجری

🚨(63) پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرادیا

🚨(64) کراچی: پتھر سے نجی بینک کی اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم گرفتار

🚨(65) کراچی: گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا

🚨(66) شہداد کوٹ اور اطراف میں زلزلےکے شدید جھٹکے، گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ

🚨(67) ویڈیو: دبئی، ابوظبی اور عجمان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں

🚨(68) سندھ حکومت کا امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

🚨 (69) جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں: ایرانی عہدیدار

🚨 (70) حالیہ کشیدہ صورتحال کے اثرات کورونا وبا سے بڑھ کر ہیں، سعودی وزیر خزانہ


How do you view this move by Shahbaz Sharif?

*🚨وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان*
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ انہیں پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے مسترد کردی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تاریخ میں پیٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپےمیں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ میرے لیے عوام کے معاشی تحفظ کے سوا کچھ نہیں ہے دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں دو گنی ہوچکی ہیں، حکومت نےمہنگائی کے اس طوفان کو عوام تک پہنچنے سے روک رکھا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کےلیےسفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کررہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سےنجات پائیں۔


Mithi: SSP Tharparkar Abdullah Memon convened an introductory meeting of the district's police officers, which was attended by all SDPOs and SHOs.

 مٹھی: ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ میمن نے ضلع کے پولیس افسران کا تعارفی اجلاس طلب کیا، جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران امن و امان کی بحالی اور منشیات کے خاتمے کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس ایس پی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور پولیس میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور بہتر پبلک ڈیلنگ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
منشیات فروشوں، جوا، سٹے بازی اور منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے جبکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

Tehran: Iran is working on a new system to allow ships to pass through the Strait of Hormuz.

*آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائمز*

تہران: ایران آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے نیا نظام تیار کرنے پر کام کر رہا ہے جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

ایران جنگ کے آغاز سے قبل اس آبی راستے سے روزانہ تقریباً 135 جہاز گزرتے تھے تاہم جنگ کے آغاز کے بعد یہاں آمد و رفت تقریباً رک گئی اور یکم مارچ سے 25 مارچ کے درمیان یہاں سے صرف 116 جہاز گزرے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق جو جہاز اس راستے سے گزرنے میں کامیاب ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر چین، بھارت یا خلیجی ممالک سے تھا، جبکہ بعض ’ڈارک فلیٹ‘ کے جہاز بھی شامل تھے جن پر مغربی پابندیاں عائد ہیں۔

اخبار کے مطابق بعض جہازوں نے آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کے لیے ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادا کیے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علاالدین بروجردی نے بھی سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اس اسٹریٹجک گزرگاہ سے گزرنے والا ہر جہاز 20 لاکھ ڈالر فیس ادا کر رہا ہے۔

mobile app, calls for expressions of interest for purchase of 24,000 phonesThe issue of providing cheap fuel through mobile app has been discussed by the National Information Technology (NIT)

*🔥موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز، 24 ہزار فونز کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب*

موبائل ایپ کے ذریعے سستا تیل فراہم کرنے کا معاملے پرنیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) بورڈ نے24 ہزارموبائل فون کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی طلب کرلیے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق این آئی ٹی بی موبائل فون کی خریداری کی قیمت طے کرے گا۔ وزیر آئی ٹی کا شزا فاطمہ کا کہنا تھاکہ 24 ہزارموبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں دیں گی، موبائل فونزکی خریداری کیلیے قومی خزانے سے رقم استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل پیمنٹس کے فروغ اورڈیٹا انٹری کیلئے اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کرےگا، طویل مدتی اصلاحات سے بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، اوگرا ڈیش بورڈ توانائی شعبے میں ڈیٹا بیسڈ فیصلوں میں مددگارثابت ہوگا اور اس کے ذریعے پیٹرولیم سپلائی چین کی بہترنگرانی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے موٹرسائیکل اور رکشا کو سستا تیل دینے کی تجویز ہے، ایک ایپ صارف کے پاس دوسری متعلقہ آئل کمپنی کے پاس ہوگی، صارف کو رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ کی مدد سے کوٹے کے مطابق تیل فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کے لیے

District Rahim Yar Khan Tehsil Sadiqabad Sinawar Canal

146 والی سینہ واڈ نہر پر ٹیل کے کسان پیاسے… اور شروع کے زمیندار پورا نظام خرید کر بیٹھے ہیں!
146 والی سینہ واڈ نہر پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔
ٹیل کے غریب کسان اور زمیندار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،
مگر دوسری طرف شروع کے بااثر زمیندار رشوت دے کر پورا نظام خرید رہے ہیں!
الزام یہ ہے کہ:
شروع کے زمیندار رشوت دے کر میٹ کو خرید لیتے ہیں
میٹ اور بیلدار بک جاتے ہیں
پانی حق دار کو نہیں، پیسے والے کو دیا جاتا ہے
اور مال اوپر تک پہنچ رہا ہوتا ہے…
تبھی تو سوال اٹھتا ہے کہ SDO صاحب ایکشن لینے کو تیار کیوں نہیں؟
اگر سب کچھ صاف ہے
تو پھر ٹیل کے کسان پانی کو کیوں ترس رہے ہیں؟
اگر سسٹم ایماندار ہے
تو پھر “موگے کے پیسے دو، پھر پانی لگاؤ” کی آوازیں کیوں آ رہی ہیں؟
اگر محکمہ نہر بے قصور ہے
تو پھر شروع کے کھیت ہرے بھرے اور ٹیل کے کھیت سوکھے کیوں ہیں؟
یہ نہر نہیں… کرپشن کا کاروبار بنا دیا گیا ہے!
146 والی سینہ واڈ نہر پر اب
پانی نہیں چلتا… اثر و رسوخ چلتا ہے!
قانون نہیں چلتا… رشوت چلتی ہے!
حق نہیں ملتا… خرید و فروخت ہوتی ہے!
شروع کے زمیندار پیسہ پھینکتے ہیں…
میٹ بک جاتا ہے…
بیلدار بک جاتا ہے…
اور ٹیل کے کسان کے حصے کا پانی راستے میں ہی بیچ دیا جاتا ہے!
یہ صرف کرپشن نہیں…
یہ غریب کسان کے حق پر ڈاکہ ہے!
یہ فصلوں کا قتل ہے!
یہ رزق کی لوٹ مار ہے!
یہ سرکاری نہر کو ذاتی جاگیر بنانے کی سازش ہے!
کسان پانی مانگتا ہے… تو جواب ملتا ہے:
“موگے کے پیسے دو، پھر پانی لگاؤ!”
یہ جملہ ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ
146 والی سینہ واڈ نہر پر
پانی تقسیم نہیں ہو رہا… پانی بیچا جا رہا ہے!
ٹیل کے کسان پانی کو ترس رہے ہیں
فصلیں سوکھ رہی ہیں
کھیت پیاسے کھڑے ہیں
اور دوسری طرف
میٹ، بیلدار اور بااثر لوگ مل کر نہر کو منڈی بنا چکے ہیں!

This is Lahore's Lady Wellington Hospital, in which the patient is fighting a battle of life and death, while the doctors are competing to win and lose...!!!**

مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟
یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاکٹر ز کے درمیان ہار، جیت کا مقابلہ جاری ہے۔۔۔!!!

‏لاہور: لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایک ہی آپریشن تھیٹر میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران ڈاکٹرز کے درمیان مقابلے بازی

لاہور: ڈاکٹرز کی مقابلہ بازی ، مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

لاہور: سخت پابندی کے باوجود ڈاکٹرز نے واقعے کی ویڈیو بھی بنا ڈالی

لاہور: افسوسناک واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی!

تازہ ترین خبروں اور تبصروں 

PSL 11: Multan Sultans beat Islamabad United by 5 wickets

*پی ایس ایل11: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے ہرادیا* ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد ...