پیر، 13 اپریل، 2026

If there is one person who has impressed the world with his leadership in the Iran-US-Israel war, it is Spanish Prime Minister Sanchez, who openly supported Palestine and Iran, and vehemently criticized Israel and the US, even leading other world leaders to join him. Now, if the Italian Prime Minister is calling the US war illegal, then the credit for the British Prime Minister Starmer's refusal to support the US in blocking the Strait of Hormuz also goes to Sanchez.

ابسالیوٹلی ناٹ!!!

تحریر: سینئر صحافی عارف انیس

ایران، امریکہ، اسرائیل جنگ میں پوری دنیا میں اگر ایک شخص نے اپنی لیڈرشپ سے متاثر کیا ہے تو وہ سپینش پرائم منسٹر سانچیز ہیں جنہوں نے فلسطین اور ایران کی کھل کر سپورٹ کی اسرائیل اور امریکہ کو بھرپور تابڑ توڑ مکے مارے، حتیٰ کہ دنیا کے باقی لیڈر بھی ان کے ساتھ آن ملے. اب اگر اطالوی وزیر اعظم امریکہ کی جنگ کو غیر قانونی قرار دے رہی ہیں. آج برطانوی وزیر اعظم سٹارمر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے امریکہ کا ساتھ دینے سے انکار کیا تو اس کا کریڈٹ بھی سانچیز کو جاتا ہے. 
29 فروری 1972 کو پیدا ہونے والا آدمی۔ لیپ ایئر بیبی۔ ہر چار سال میں ایک بار سالگرہ۔ جیسے قسمت نے شروع سے بتا دیا تھا کہ یہ عام قواعد پر نہیں چلے گا۔

پیدرو سانچیز پیریز کاستیخون۔ ہسپانوی وزیر اعظم۔ چھ فٹ تین انچ لمبا۔ اتنا لمبا کہ ہر عالمی اجلاس کی گروپ فوٹو میں سر سب سے اوپر نظر آتا ہے۔ مگر قد سے زیادہ اس آدمی کا حوصلہ لمبا ہے۔ 28 فروری 2026 کو جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو جن مغربی رہنماؤں نے فوری جواب دیا ان میں ایک نام تھا جو کسی نے توقع نہیں کیا تھا: ہسپانیہ کا وزیر اعظم۔ اس نے کہا: "ہسپانوی حکومت کا موقف چار الفاظ میں ہے: نو ٹو اے وار۔"

چار الفاظ۔ No a la guerra۔ ناتو کا رکن۔ یورپی یونین کا رکن۔ ٹرمپ کا اتحادی۔ مگر جنگ کے خلاف۔ برطانیہ خاموش تھا۔ فرانس ابہام میں تھا۔ جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرتز نے دلیل دی تھی کہ "بین الاقوامی قانون ایران پر لاگو نہیں ہوتا۔" اور ہسپانیہ نے کہا: "جنگ بالکل بھی نہیں چاہیے۔" بالکل وہی الفاظ جو 2003 میں عراق جنگ کے خلاف لاکھوں ہسپانویوں نے میڈریڈ کی سڑکوں پر بلند کیے تھے۔

مگر سانچیز نے صرف الفاظ نہیں کہے۔ عمل کیا۔ ہسپانیہ کے جنوب میں دو مشترکہ فوجی اڈے ہیں، روتا اور مورون، جو امریکہ کے ساتھ چلائے جاتے ہیں۔ سانچیز نے ان اڈوں سے ایران کے خلاف کارروائی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ فلائٹ ریکارڈز سے پتا چلا کہ جنگ کے پہلے ہفتے کے آخر میں کم از کم 15 ہوائی ایندھن بھرنے والے طیارے ان اڈوں سے اڑے مگر ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔ پھر سانچیز نے پورا ہسپانوی فضائی حدود جنگ سے منسلک امریکی طیاروں کے لیے بند کر دیا۔

ٹرمپ بھڑک اٹھا۔ ہسپانیہ کو "خوفناک ساتھی" کہا۔ "ہسپانیہ سے تمام تجارت ختم کر دیں گے" کا اعلان کیا۔ "ہم ہسپانیہ سے کوئی واسطہ نہیں رکھنا چاہتے" کہا۔ سانچیز اگلی صبح کیمروں کے سامنے آیا۔ ذرا بھی ڈرا ہوا نہیں لگتا تھا۔ بولا: "ہم بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا انکار کرتے ہیں جو ہم سب کی، خصوصاً شہری آبادی کی حفاظت کرتا ہے۔"

یہ آدمی کون ہے جو دنیا کی سب سے بڑی طاقت کو "ابسالیوٹلی ناٹ " کہنے کی جرات رکھتا ہے؟

میڈریڈ کے تیتوان محلے میں پلا بڑھا۔ باپ سرکاری ادارے کا منتظم تھا، ماں سول سروس میں تھی۔ نوجوانی میں باسکٹ بال کھیلتا تھا۔ سی بی ایسٹودیانتیس کی یوتھ ٹیم میں اکیس سال کی عمر تک کھیلا۔ عرب نیوز نے اس کی خودنوشت "ریزسٹنس مینوئل" سے اقتباس دیا: "میں نے سیکھا ہے کہ ریفری کی آخری سیٹی بجنے تک خود کو آگے دھکیلتا رہوں۔" باسکٹ بال چھوڑ کر معاشیات پڑھی۔ پھر برسلز گیا۔ اقوام متحدہ کے بوسنیا مشن میں کارلوس ویسٹن ڈارپ کی ٹیم میں کام کیا۔ بوسنیا نے اسے سکھایا کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ اسی تجربے نے بعد میں ایران جنگ کے خلاف موقف کی بنیاد رکھی۔

2014 میں ہسپانوی سوشلسٹ ورکرز پارٹی کا سربراہ بنا۔ 2016 میں اپنی ہی پارٹی نے نکال دیا۔ آٹھ ماہ بعد واپس آیا۔ پارٹی ارکان نے ووٹ ڈال کر دوبارہ سربراہ چنا۔ 2018 میں ماریانو راخوئی کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ جیتا۔ ہسپانوی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو اس طرح ہٹایا گیا۔ سانچیز وزیر اعظم بن گیا۔ تین بار حکومت بنائی۔ ہر بار اقلیتی اتحاد سے۔ ہر بار کہا گیا "اب ختم" اور ہر بار واپس آیا۔ عرب نیوز نے اسے "سیاسی بقا کا ماہر" کہا۔ مدرید کی کمپلوتینسے یونیورسٹی کی سیاسی سائنسدان پالوما رومان نے کہا: "اس کے لیے کبھی آسان نہیں رہا مگر اس کے پاس ایک سیاسی حس ہے جو مشکل ترین حالات سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ لیتی ہے۔"

2024 میں جب عدالت نے اس کی بیوی بیگونیا گومیز کے خلاف اثر و رسوخ کے غلط استعمال کی تحقیقات کا اعلان کیا تو سانچیز نے ایکس پر چار صفحے کا خط لکھا: "مجھے رکنا ہے اور سوچنا ہے۔" پانچ دن غائب رہا۔ استعفے کی افواہیں اڑیں۔ ہزاروں لوگ پارٹی ہیڈکوارٹرز کے باہر جمع ہو گئے۔ سانچیز واپس آیا۔ استعفیٰ نہیں دیا۔ بولا: "یہ دائیں بازو کا بنایا ہوا سستا ڈرامہ ہے۔" ایل پائیس، ایل ڈیاریو اور لا وانگوارڈیا نے مشترکہ تحقیقات میں انکشاف کیا کہ 2014 سے پی پی پارٹی سانچیز اور اس کی بیوی کے رشتہ داروں کی جاسوسی کر رہی تھی تاکہ اسے "سیاسی طور پر ختم" کر سکے۔

یہ وہ آدمی ہے جو مرتا نہیں۔ باسکٹ بال کی زبان میں: آخری سیٹی تک کھیلتا ہے۔

اب ایران جنگ میں اس کا کردار دیکھیں۔

سانچیز نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے وہ کسی اور مغربی رہنما نے نہیں کہے: "جنگ بندی ہمیشہ اچھی خبر ہوتی ہے۔ خصوصاً اگر منصفانہ اور پائیدار امن کی طرف لے جائے۔ مگر یہ لمحاتی سکون ہمیں افراتفری، تباہی اور ضائع ہونے والی زندگیوں کو بھلا نہیں سکتا۔ ہسپانیہ کی حکومت ان لوگوں کی تعریف نہیں کرے گی جو دنیا کو آگ لگا کر بالٹی لے کر آئیں۔"

"دنیا کو آگ لگا کر بالٹی لے کر آنے والوں" کو تالی نہیں بجائیں گے۔ یہ جملہ براہ راست ٹرمپ پر ہے۔ اور اس جملے میں وہ جرات ہے جو برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نہیں دکھائی۔

یاد رہے کہ 2003 میں ہسپانیہ نے عراق جنگ میں حصہ لیا تھا۔ 1300 فوجی بھیجے۔ 11 مارے گئے۔ مگر اصل قیمت بعد میں آئی: مارچ 2004 میں مدرید کی ٹرینوں میں بم دھماکے ہوئے۔ 193 لوگ مارے گئے۔ ہسپانوی بائیں بازو نے ان حملوں کو عراق جنگ میں شرکت کا نتیجہ سمجھا۔ وہ زخم اب تک تازہ ہے۔ اسی زخم نے سانچیز کو بنایا ہے۔

سانچیز نے پارلیمنٹ میں کہا: "2003 میں بھی اور 2026 میں بھی، ہسپانیہ ہمیشہ جنگ کو نہیں کہے گا۔" پھر سابق وزیر اعظم خوزے ماریا اتھنار پر حملہ کیا جس نے 2003 میں ہسپانیہ کو عراق جنگ میں گھسیٹا تھا: "اس نے ہمیں جنگ میں اس لیے گھسیٹا کیونکہ وہ اہم محسوس کرنا چاہتا تھا اور امید رکھتا تھا کہ جارج بش اسے سگریٹ پینے کی دعوت دے گا۔" 

پھر وہ ہوا جو کسی نے توقع نہیں کیا تھا۔ ایرانی میزائلوں پر سانچیز کی تصویر لگ گئی۔ یائی نیٹ نیوز (اسرائیلی) نے رپورٹ کیا کہ ایران سے تصاویر سامنے آئیں جن میں ایرانی میزائلوں پر سٹیکر لگے ہوئے تھے: "ایک غیر قانونی اور غیر انسانی جنگ۔ شکریہ وزیر اعظم سانچیز۔

سب سے شاندار بات یہ ہے کہ سانچیز کا موقف تنہا نہیں رہا۔ پھیل رہا ہے۔ اسی دن جب ہسپانیہ نے فضائی حدود بند کی، اٹلی کے وزیر دفاع گویدو کروزیتو نے کہا: "ہم نے اس جنگ کی حمایت نہیں کی اور کسی نے ہم سے رائے بھی نہیں پوچھی۔" پھر برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ "مشرق وسطیٰ کے تنازعے میں گھسیٹا" نہیں جائے گا۔ سٹارمر نے آج کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے "تنگ آ گئے" ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے انکار کردیا. 

فارن پالیسی نے لکھا: "سانچیز کا موقف جو شروع میں ہسپانیہ کو یورپ میں تنہا کرتا نظر آتا تھا، اب پورے براعظم میں پھیل رہا ہے۔"

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سانچیز کا شکریہ ادا کیا: "ہسپانیہ کا ذمہ دارانہ رویہ صہیونی امریکی اتحاد کی کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی جارحیت کے خلاف ظاہر کرتا ہے کہ مغرب میں ابھی بھی اخلاقیات اور بیدار ضمیر موجود ہیں۔"

ایرانی میزائلوں پر سانچیز کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ ہسپانوی حزب اختلاف اسے "ایرانی پروپیگنڈے کا آلہ کار" کہتی ہے۔ ٹرمپ اسے "خوفناک ساتھی" کہتا ہے۔ مگر ہسپانیہ کے عوام کی اکثریت اس کے ساتھ ہے۔ یورپ آہستہ آہستہ اس کی طرف آ رہا ہے۔ اور بین الاقوامی قانون کا وہ حصہ جو ابھی زندہ ہے، اس آدمی کے کندھوں پر سانس لے رہا ہے۔

سانچیز نے ایران جنگ کو "لاکھوں زندگیوں کے ساتھ رشین رولیٹ کھیلنا" قرار دیا۔ پانچ ارب یورو کا پیکج منظور کیا تاکہ ایران جنگ سے متاثرہ ہسپانوی گھرانوں کو تحفظ ملے۔ اسرائیل سے سفیر واپس بلایا۔ سفارتی تعلقات کم کیے اور اسرائیل کو نسل کش ریاست قرار دیا. 

باسکٹ بال کا وہ کھلاڑی جس نے 21 سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کھیل چھوڑا، آج 54 سال کا ہے اور ایک بالکل مختلف کھیل کھیل رہا ہے۔ اس کھیل میں گیند نہیں، اصول داؤ پر ہیں۔ باسکٹ ایک نہیں، پوری دنیا ہے۔ اور ریفری کوئی نہیں ہے۔

مگر سانچیز ابھی بھی وہی اصول لاگو کر رہا ہے جو اس نے باسکٹ بال کورٹ پر سیکھا تھا: آخری سیٹی تک کھیلو۔ گر جاؤ تو اٹھو۔ نکالے جاؤ تو واپس آؤ۔ اور جب سب خاموش ہوں تو تم بولو۔

آج ایران جنگ کے سیاق و سباق میں پیدرو سانچیز وہ آواز ہے جو مغرب کا ضمیر بن گئی ہے۔ اتنی بڑی نہیں کہ جنگ روک سکے۔ مگر اتنی صاف کہ نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔ جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس جنگ میں جن مغربی رہنماؤں نے "نہیں" کہا ان کی فہرست بہت مختصر ہو گی۔ اور اس مختصر فہرست میں سب سے پہلا نام وہ ہو گا جو 29 فروری کو پیدا ہوا تھا۔ لیپ ایئر بیبی۔ جسے سالگرہ ہر چار سال میں آتی ہے مگر جس کی جرات روزانہ نظر آتی ہے۔

ریسپکٹ!!!

اتوار، 12 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل*
*پیر 24 شوال المکرم 1447ھ*
*13اپریل 2026ء*

جنگ بندی ڈیڈ لائن، بریک تھرو کے لیے پاکستانی نئی کوششیں
ہرمز کی ناکہ بندی کا امریکی اعلان، پاسداران نے ڈرون سے نگرانی شروع کردی، ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا، ٹرمپ

لڑو گے، لڑیں گے، دلیل کا جواب دلیل سے دینگے، قالیباف، ٹرمپ کو جواب

امریکی و ایرانی وفود مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، ایک ملاقات اور ہوگی

روسی صدر کا ایرانی صدر کو فون، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی کوششوں میں مدد کی پیشکش

جیونی فائرنگ، کوسٹ گارڈ کے 3 اہلکار شہید، کوئٹہ میں 2 سبزی فروشوں کی ٹارگٹ کلنگ

گورنر بلوچستان اور سیاسی رہنماؤں کی ہزار گنجی فائرنگ واقعے کی شدید مذمت

امید ہے ایران اور امریکا خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے، ڈار

پاکستان ثالثی نہ کررہا ہوتا تو اسرائیل کو اس کی اوقات دکھا دیتے، اردوان

فوربز کی سیلف میڈ کامیاب ترین امریکی شخصیات کی نئی فہرست، اوپرا ونفری نمبر 1

امریکا کے ساتھ مذاکرات پر سفارتی رابطے مکمل ختم نہیں ہوئے، ایران

عارضی جنگ بندی، بحرین اور کویت کے فلائٹ آپریشنز بھی بحال

اسلام آباد امن مذاکرات کا اختتام پاکستان کے لیے اب آگے کیا؟

اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، اسلام آباد مذاکرات بارے آگاہ کیا

وزیراعظم پاکستان، فیلڈ مارشل نے حیرت انگیز کام کیا، دونوں کا شکریہ، امریکی نائب صدر

بحیرہ کیسپین پر امریکی نائب صدر کے طیارے کے جی پی ایس سگنل میں گڑبڑ رپورٹ

ٹکر کارلسن کی ٹرمپ پر سخت تنقید، ایران جنگ کو سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا

امریکا ایران مذاکرات کے نتائج سفارتکارانہ فطرت کے عین مطابق

آبی راستوں پر فیس لینے کی تاریخ، سمندری گزرگاہوں سے آمدن کا قدیم نظام

غیر مقبول جنگ‘ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ‘سیاسی ساکھ متاثر

ایرانی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کو ماہرین کی وارننگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف قوم بلکہ پوری مسلم امہ کا فخر ہیں، جنرل (ر) عبدالقیوم

پسما نے 7 لاکھ 67 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت مانگ لی

لبنان، اسرائیلی بمباری میں والد کی میت میں شریک 2 سالہ بچی بھی شہید

خاندان اور برادریاں ملک گیر پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں، آصفہ بھٹو

پوری تہذیب تباہ کرنیکی دھمکی کا مقصد دباؤ ڈالنا تھا، ٹرمپ کا یو ٹرن

پہلی ہی نشست میں نتیجہ نکلنا بچگانہ سوچ ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

امریکی نائب صدر واپس واشنگٹن پہنچ گئے

اسرئیل کیساتھ جنگ میں 3375 ایرانی شہید ہوئے، ایرانی محکمہ طب قانونی

2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

پاک- امریکہ اور ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل عاصم منیر سفارتی محاذ پر توجہ کا مرکز

نیتن یاہو مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر

خلیجی اتحادیوں نے اسلحہ کی فراہمی کیلئے امریکا سے رخ موڑ لیا

مذاکرات ناکامی کی وجہ، واشنگٹن فوری اور واضح نتائج چاہتا تھا

ایران کا تیل ریفائنری نظام جلد بحال کرنے کا منصوبہ، مرمت کا کام شروع

اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے،ایرانی سفیر

قالیباف اور عراقچی کی پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

کرک، سرحدی علاقے میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر حملہ

کورنگی، شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکو ناکہ لگا کر درجنوں شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے رہے

امریکا ایران مذاکرات جاری رکھیں، عالمی برادری، پاکستانی کوششوں کی تعریف

اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، فضل الرحمان

دونوں نہروں کو حب ڈیم سے جوڑ دیا گیا، پرانی سے کراچی کو سپلائی بحال

متنوع ذرائع اور وسیع ذخائر نے چین کو عالمی توانائی کے خلل سے بچا لیا، تجزیہ کار

پنجاب کے گرجا گھروں میں سیکورٹی سخت، پولیس ہائی الرٹ

ای او بی آئی کا سرمایہ کاری پورٹ فولیو 691.91 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایف بی آر کا احتساب سخت، کسٹمز ملازمین کے ڈسپلنری ریکارڈ طلب

اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کامیاب ہوگئے، عالمی ماہرین

ایران کیساتھ ناکام مذاکرات کے بعد ٹرمپ مشکل میں، چینی تجزیہ کار

سعودی عرب نے عراقی سرزمین سے ڈرون خطرات پر عراقی سفیر کو طلب کر لیا

9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود، علیمہ خان و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلقہ کیس کی سماعت 7 مئی کو ہوگی

جنوبی تبت میں علاقوں کے نام بدلنے پر بھارت سیخ پا: چینی اقدام کو ’’شرارت‘‘ قرار دے دیا

رواں مالی سال کے دوران قومی بچت کی 1210 ارب روپے کی بچت

امریکا ایران مذاکرات کی بحالی کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا، برطانوی جریدہ

ایران افزودہ یورینیم کی منتقلی پر بھی راضی تھا، ماہرین

امید یہی ہے سیز فائر میں توسیع ہوجائے گی، تجزیہ کار

ننکانہ صاحب، ویساکھی میلے کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

۔۔۔۔ریلوے کا دکانیں نیلامی کا سلسلہ جاری

این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات‘ امارات کیساتھ اظہار یکجہتی

کراچی میں جرائم، سندھ حکومت وزارتِ لوٹ مار کو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنا دے، ایم کیو ایم

کراچی، نوجوانوں میں ویپنگ کا رجحان دل کے امراض میں خطرناک اضافہ

۔FIA بینکنگ کورٹ میں عمران خان اور دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چالان 14 اپریل کو جمع کروائے گی

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، کانگریس نے بھارتی حکومت کی سفارتکاری پر سوال اٹھا دیا

امریکہ کی ڈکٹیٹ شرائط کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے، جواد ظریف

ایران امریکا مذاکرات، فریقین نے اہم پیشرفت کا اعتراف کیا، پی ٹی آئی

آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں، موسیقی کا درخشاں عہد ختم

آشا بھوسلے نے وراثت میں 8 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے کی جائیداد چھوڑی

ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی کا اعلان، لڑائی پھیلنے کے خدشات

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا گوردوارہ سوچا سودا فاروق آباد کا دورہ

تل ابیب میں عوام سڑکوں پر، نیتن یاہو کیخلاف بڑا احتجاج، جنگ روکنے کا مطالبہ

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 12 اپریل 2026 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 ایر_ان اور امریکا کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے، دونوں ممالک کے مذاکراتی وفود واپس روانہ ہوگئے
 امریکا اور ایر_ان نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے: سینئر صحافی حامد میر

پاکستان، ایر_ان اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد مذاکرات: جوہری معاملے کے سوا اکثر نکات پر اتفاق ہوا؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان

 مذاکرات اچھے رہے، ایر_ان 'سخت' تھا، آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی فوراً شروع ہو گی: ٹرمپ

بُری خبر ہے کہ ایر_ان کے ساتھ حتمی معاہدہ طے نہیں ہوا؛ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس واپس روانہ

ایر_انی حکام کو بہترین پیشکش دی اور اپنی ریڈ لائنز واضح کر دی ہیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنے، تین نکات پر اختلاف برقرار، ایر_ان کا مؤقف

 ایر_ان امریکا مذاکرات وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مؤثر قیادت کے ذریعے ممکن ہوئے، امریکی صدر کی تعریف

 ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو غیر معمولی شخصیات قرار دے دیا؛ مذاکرات کی تفصیلات جاری

 اسلام آباد مذاکرات کا پہلا بریک تھرو؛ مستقبل میں دیگر ممالک کی شرکت کا بھی امکان

 آبنائے ہرمز کے قریب کسی جنگی جہاز کا آناجنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی: ایر_انی پاسـداران انـقـلاب

 مذاکرات کی کوریج یا فیشن شو؟ نجی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی کے لباس پر سوشل میڈیا میں طوفان

 ایر_ان کا بڑا فیصلہ: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر 'ٹول ٹیکس' لازمی قرار دے دیا

 ٹرمپ کا جوابی وار: ایر_ان کو ٹول دینے والے کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے

حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2 ماہ تک 70 سے80 فیصد بحال ہوجائیگی، ایر_انی وزیر تیل

نیتن یاہو کی مشرق وسطیٰ کے نقشے کے سامنے کھڑے ہو کر مسلم ممالک کے خلاف ہرزہ سرائی

 ایر_ان جنگ کی وجہ سے اس را_ئیل کو اب تک 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہو چکا

پاسـداران انـقـلاب کی 60 فیصد سے زائد تیز رفتار کشتیاں اب بھی محفوظ اور خطرہ بنی ہوئی ہیں: امریکی اخبار

 نیتن یاہو کا ترک صدر پر ایر_ان کی سہولت کاری کا الزام؛ لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

 تل ابیب میں عوام سڑکوں پر؛ نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج اور جنگ روکنے کا مطالبہ

امریکا سے مذاکرات کا نتیجہ جو بھی نکلے، ایرانی حکومت اپنے عوام کیساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے: ایرانی صدر

 پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے پیچیدہ معاملات سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے: مولانا فضل الرحمان کا مردان میں خطاب

 عمان کا امریکا ایر_ان کے درمیان مزید مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

 پیوٹن کا ایر_انی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال

 جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں پر اس را_ئیلی حملوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوئے، لبنان

 پاکستان عالمی سطح پر امن کا داعی بن کر ابھرا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد

 دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے، دو تین اہم ایشوز کے سبب ڈیل نہ ہو سکی: ایر_انی وزارت خارجہ

مذاکراتی عمل کو آسان بنانے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

 ایر_ان امریکا مذاکرات 24 گھنٹے جاری رہے، پاکستان مسلسل سہولت کاری کرتا رہا: اسحاق ڈار

 امریکی نائب صدر کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد تک خصوصی 'کور فلائٹ' (Cover Flight) بھی آپریٹ ہوئی

 ایر_انی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان کی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اس را_ئیل پر حملے کی دھمکی

 لبنان پر اس را_ئیلی وحشیانہ بمباری جاری؛ درجنوں اموات، انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

 ایر_ان میں بڑا کریک ڈاؤن؛ غیر ملکیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں 50 افراد گرفتار

 آسٹریلیا کا مطالبہ: امریکا اور ایر_ان جنگ بندی برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ؛ فریقین کو جنگ بندی کے وعدوں پر عمل کرنے کی تاکید

کوئٹہ ہزار گنجی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق؛ مغربی بائی پاس پر شدید احتجاج

 پشاور میں ایک مغوی اہلکار کا قتــل؛ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے اہلکار کے اغوا کی اطلاع

 روئی (Cotton) کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مریم نواز کا حکم: نکاسی آب کے تمام پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کیے جائیں

 ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

 شفیق آباد پولیس کی کارروائی: دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

فیفا نے ایر_ان کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

 آئی پی ایل: ٹیم منیجر ڈگ آؤٹ میں شرمناک حرکت کرتے ہوئے کیمرے میں پکڑا گیا

بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

سعودی عرب نے حملوں سے متاثرہ اہم تیل پائپ لائن کو بحال کردیا

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں بڑی تبدیلی؛ صارفین کے لیے نیا انٹرفیس متعارف ہوگا

چین: شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے بیوی ٹرک پر لٹک گئی؛ ویڈیو وائرل

 گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے دورانِ زچگی ماں، بیٹی جاں بحق

 بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

کینیڈین وزیراعظم کا دعویٰ: وہ وقت گزر چکا جب ہمارے 70 فیصد دفاعی اخراجات امریکا کو جاتے تھے

سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز کر دی گئی۔

لاہور میں لیسکو کا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ۔

لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، ٹماٹر 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

ڈی آئی خان میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق۔

 میرپورخاص: میڈیکل طالبہ ہراسانی کیس میں نامزد سرکاری ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پیپلز پارٹی کے وعدوں کے باوجود لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی کا بیان

 کراچی: کورنگی شاہ فیصل کالونی پل شہریوں کے لیے غیر محفوظ، ڈاکوؤں کی لوٹ مار معمول بن گئی

 کراچی: قائد آباد چاول گودام موڑ کے قریب واقع بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی، 8 بھینسیں جھلس کر زخمی

 نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے میگا منصوبے پر پیشرفت تیز ہوگئی

 پاک ایر_ان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، پہلی برآمدی کھیپ کراچی سے تاشقند کیلئے روانہ

 سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک ہی دن میں 7 افراد کو موت کی سزا

پاکستان جوجٹسو ٹیم نے جنوبی ایشیا چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی

باجوڑ میں فوج کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن! 10 دہشت گرد ہلاک، سیکورٹی ذرائع

 آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی، عوام کیلئے ہدایات

 کراچی؛ اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ، منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان

برطانیہ میں فـلسطـیــن کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار

 کویت: دہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے الزام میں 24 افراد گرفتار

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

ہفتہ، 11 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل*
*اتوار 23؍ شوال المکرم 1447ھ*
*12 اپریل 2026*

دفاعی معاہدہ، پاکستانی لڑاکا جیٹ، معاون طیارے اور فوجی دستہ ریاض پہنچ گیا، سعودی وزارت دفاع
عراقی پارلیمنٹ نے نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

مذاکرات کی کوریج کیلئے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے

امریکا، ایران مذاکرات آج بھی جاری، پاکستان کی ثالثی،47 سال میں پہلا اعلیٰ سطح بیٹھک

فریقین میں تکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی گفتگو ہوئی، مذاکرات کا مجموعی ماحول مثبت

سعودیہ اور قطر کی جانب سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانی، ذرائع

ٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں

دیکھنا ہوگا امریکہ اچھے میزبان کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں، ایرانی سفیر

ایرانی وفد کے طیارے میں اسکول کی 168 شہید بچوں کی تصاویر، جذباتی منظر

ایران جنگ نے عظیم طاقتوں کی سیاست میں امریکہ کو کیسے کمزور کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکہ مذاکرات کا خیرمقدم

ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جیت چکے، ٹرمپ

پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات پر بھارتی میڈیا حواس باختہ

امریکا نے اثاثے بحال کردیئے، ایرانی ذرائع، واشنگٹن کی تردید

اسلام آباد مذاکرات اہم موقع، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، روس

PTI؛ اسلام آباد میں امریکا ایران امن مذاکرات اہم سفارتی کامیابی قرار دیدیا

امریکا کا ساڑھے 19 کھرب کے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ

ایران جنگ سے امریکی معاشرے میں معاشی دبائو اور غیریقینی کے خدشات

ایران اور ترکیہ کے مزید 3 طیاروں کی رات گئے اسلام آباد آمد

امریکی نائب صدر کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد تک ’’کور فلائٹ‘‘ بھی آپریٹ

مصر، ترکیہ، رومانیہ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے

اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی کی ملاقات

مشرق وسطیٰ نظر انداز، امریکی خصوصی طیارے نے طویل روٹ اختیار کیا، ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر

ایرانی وفد کی اسلام آباد میں امریکی وفد سے مذاکرات سے قبل میٹنگ

چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

چین کے تعاون سے انفرااسٹرکچر جدید بنانے کا اہم موقع، وزیراعلیٰ سندھ

ملیر ندی میں کچرا پھینکنے اور جلانے پر مکمل پابندی کا حکم

کراچی میں گیس کی شدید قلت، گیس کمپنی اپنے شیڈول پر بھی عمل نہ کراسکی، شہری پریشان

دیوانی مقدمات میں ماتحت عدالتوں کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کوئی اختیار نہیں، سندھ ہائیکورٹ

حیدرآباد، عدالتی احکامات کے باوجود تاریخی نور محمد ہائی اسکول کی 21 دکانوں سے قبضہ ختم نہ ہوسکا

لبنان، اسرائیلی حملوں میں 10 شہید، حزب اللہ کی مذاکرات کی مخالفت

چاند کے گرد تاریخی مشن مکمل، آرٹیمس ٹو خلا باز بحفاظت زمین پر واپس

اسلام آباد مذاکرات؛ ملکی و غیر ملکی میڈیا کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے

سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں مذاکرات کامیاب ہوں، تجزیہ کار

کنونشن سینٹر؛ ایران امریکا سمیت دنیا کے 200 سے زائد صحافی بریک تھرو کے منتظر

لاک ہیڈ مارٹن کا بھارت کیساتھ براہِ راست ایف 35 مذاکرات سے انکار

مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث مفرور اور اشتہاری دو ملزمان گرفتار

وزارت ہیلتھ سروسز کے ذیلی اداروں میں اعلیٰ افسران کی بھرتیاں

جنگ بندی مذاکرات، مشرق وسطیٰ کی پروازوں کی منسوخی میں کمی

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے سینے میں شدید انفیکشن، اسپتال میں داخل

کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 281 شہری جاں بحق

سندھ حکومت کو عالمی بینکوں سے ملنے والے فنڈز کا آڈٹ کیا جائے، ایم کیو ایم

امریکہ کیلئے ایشو نیوکلیئر نہیں آبنائے ہرمز ہے، سابق سفیر

صدرپاکستان کی ٹنڈوالہ یار آمد ، رئیس غلام قادر مری کی وفات پر تعزیت

امریکی اور ایرانی وفود کا استقبال، پاکستان کا دہرا سفارتی پیغام

جے ڈی وینس پر مذاکرات کی کامیابی کا بہت دباؤ ہے، تجزیہ کار

وزیر خزانہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ

پاکستان ایران مابین زمینی راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز، گوادر سے پہلی کنسائمنٹ روانہ

چاغوس جزائر کی موریشس کو واپسی: برطانیہ نے امریکی دباؤ پر قدم پیچھے کھینچ لیا

ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کیلئے انتہائی غیر معمولی اقدامات

امریکہ اور ایران میں دشمنی کی تاریخ چار دہائیوں سے زائد پر محیط

انڈونیشیا کا پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم

بلدیہ کراچی، جعلی مینڈیٹ کی جماعتیں ڈرامے بازی میں مصروف، ایم کیو ایم

سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آج مردان میں تاریخی کانفرنس، مولانا فضل الرحمان لائحہ عمل کااعلان کرینگے

امید ہے جنگ بندی تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی، بلاول

مشرق وسطیٰ کشیدہ صورتحال، آر ایل این جی کنکشنز پر عارضی پابندی کی تیاریاں

مذاکرات میں کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، ایرانی نائب صدر

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں مختلف گوردواروں کی یاترا کی

جنگ کا سب سے بڑا فاتح اس وقت پاکستان ہے، ماہرین

جمعہ، 10 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 10 اپریل 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

وزیر اعظم کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قمیت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
 اسلام آباد امن مذاکرات؛ امریکی نائب صدر پاکستان کیلیے روانہ؛ ایر_انی وفد بھی تیار

 پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایر_ان امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

 جنگ بندی مذاکرات سے قبل ہماری 2 شرائط پوری ہونا ابھی باقی ہیں: ایر_ان

 لبنان میں جنگ بندی اور ایر_ان کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا: محمد باقر قالیباف

 آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ سـپریم لـیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام

 اسلام آباد میں امن مذاکرات...لبنان میں نسل کشی،خواجہ آصف کا اس را_ئیل پرسخت تبصرہ، اس را_ئیل برہم

 اس را_ئیل انسانیت کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان نے نیتن یاہو کو سیخ پا کردیا

 دنیا کے مختلف شہروں میں اس را_ئیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے

 اس را_ئیل کے خلاف کھڑے ہونے پر نیتن یاہو نے ہسپانوی نمائندوں کو کوآرڈینیشن سینٹر سے نکال دیا

ایر_ان نے مذاکرات میں دھوکا دیا تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا: جے ڈی وینس

 ایر_ان نے امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

 نیتن یاہو کا ایر_ان جنگ میں فتح کا دعویٰ؛ اس را_ئیلی عوام نے سروے میں مسترد کردیا

 نیتن یاہو کے خلاف رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال پر مقدمات کی سماعت اتوار کو ہو گی

 ٹرمپ اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اس را_ئیل بھی حملوں میں کمی پر رضامند

 آیـت اللہ خـامنہ ای کے قتــل کا بدلہ لیا جائے گا؛ جنگ بندی کے بعد سـپریم لـیڈر کا پہلا بیان

 جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والے تھے، پاکستان نے روکا: ایر_انی نائب وزیر خارجہ

 اس را_ئیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذاکرات امریکا میں ہوں گے: رپورٹ

 اس را_ئیلی حملوں سے بیروت تباہ، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے، ادویات ختم ہونے کا خدشہ

سعودی عرب پر حملوں کے بعد تیل و گیس کی پیداوار بری طرح متاثر

 ’جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون لے کر آنا‘، امریکی نائب صدر کی آمد پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

اسلام آباد مذاکرات: امریکی وفد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی خصوصی گاڑیاں استعمال کرے گا

 کفایت شعاری: سندھ میں کاروباری اوقات محدود، مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد اور پنڈی میں کل بھی مقامی تعطیل ہوگی، انتظامیہ

 پی این ایس حنین کی امدادی کارروائی، آتشزدگی سے دوچار جہاز سے 18 غیر ملکیوں کو بچالیا

مسجدِ اقصیٰ میں 42 دن بعد ادا کیے گئے پہلے جمعہ کے نماز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیں گے

 بچوں و خواتین کی آن لائن ہراسگی کے خاتمے کیلیے پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

بلوچستان: واپس نہ جانے والے افـغـاـ ن مہاجرین کے 100 سے زائد گھر مسمار

 پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ آپریشن، 18 افراد پر مشتمل غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

 سیالکوٹ: ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کا گھر لوٹ لیا، 35 لاکھ نقدی اور سونا لے کر فرار

 میٹرک بورڈ کے امتحانات: کئی سینٹرز میں بچے پنکھوں کے بغیر اور زمین پر بیٹھ کر پرچہ دینے پر مجبور

 پشاور: ٹک ٹاک ویڈیو کمنٹس پر خونی تصادم، 1 نوجوان جاں بحق اور 7 زخمی

بلوچستان: کیچ میں حفاظتی بند سے دو نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

 وزیر بلدیات سندھ کی گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش

کراچی میں تیز دھوپ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کراچی؛ گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیز پر نمازی قتــل

 واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، مقتول کو سر پر ایک گولی ماری گئی، ابتدائی تحقیقات

امریکا ایر_ان جنگ بندی میں پاکستان کا کردار: عالمی رائے عامہ تبدیل، 71 فیصد صارفین نے پاکستانی ثالثی کی تعریف کی

 ہماری ترجیح انعام نہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے: نوبل امن انعام کی نامزدگی پر بلاول بھٹو کا جواب

 بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 2700 سے زائد بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے

 پاکستان اور بھارت کے درمیان کتنے معاہدے نافذ العمل ہیں؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

 جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل: گیلپ سروے

بھارت کی مودی حکومت نے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر لب کشائی کر دی

 تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کریں گے نہ برداشت: چینی صدر کا سخت بیان

 میر پورخاص؛ میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب

 پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں مزید 1900 پوائنٹس کا اضافہ

 امارات کو رقم کی واپسی: ملکی صنعتکاروں کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور

 سونے کی فی تولہ قیمت 3000 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک جا پہنچی

 رواں ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء سستی ہوئیں، ادارہ شماریات

کراچی: شہری ٹریفک پولیس کے غلط ای چالان کے خلاف کیس جیت گیا، عدالت نے چالان منسوخ کر دیا

 کراچی میں میٹرک امتحانات کا آغاز، پہلے ہی روز کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ آؤٹ ہو گیا

 سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

 خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری

1973 کا آئین قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے: وزیراعظم کا یومِ دستور پر پیغام

 ایر_ان جنگ کے اثرات کم کرنے کی کوشش، جنوبی کوریا اپنے شہریوں کو فی کس 400 ڈالرز ادا کرے گا

جنگ بندی کے ثمرات: فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن فعال ہو گیا

 اسپین حکومت کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آگئی

 امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کی سختی سے تردید

 پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں تاریخی فتح، ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے ہرا دیا

ترجیح انفرادی کارکردگی نہیں بلکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ٹرافی جیتنا ہے: ابرار احمد

 شوہر عابد علی کے انتقال کے بعد شدید ذہنی تناؤ سے گزری: سینئر اداکارہ رابعہ نورین کا انکشاف

چاند کے گرد چکر لگانے کے بعد آرٹیمس 2 مشن زمین پر واپسی کیلئے تیار

 انسٹا گرام کا بڑا فیچر: اب کمنٹس کو پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

جمعرات، 9 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 09 اپریل 2026 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 کینیڈا، جاپان، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کا مشترکہ اعلامیہ؛ جنگ بندی پر پاکستان کی تعریف
 ٹرمپ کا اپنے نائب اور مشیرانِ خاص کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ؛ وائٹ ہاؤس کی تصدیق

اس را_ئیل کے لبنان پر حملے خطے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں: پاکستان کی مذمت

لبنان پر اس را_ئیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں، ہمارے ہاتھ ٹریگر پر ہیں: ایر_ان

 ٹرمپ کی جنگ بندی منصوبے کے مکمل نفاذ تک فوج کو ایر_ان کے قریب رہنے کی ہدایت

 ایر_ان سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: نیتن یاہو

 ٹرمپ انتظامیہ کا ایر_ان جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

 یو اے ای نے امریکا ایر_ان جنگ بندی معاہدے پر وضاحتیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

جنگ بندی کے باوجود اس را_ئیل کے لبنان پر تباہ کن حملے، 254 جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی

 آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی؛ تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی

لبنان سیزفائر کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایر_ان ذمہ دار ہوگا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

 غــزـ ہ اس را_ئیلی ڈرون حملے میں فلس_طینی صحافی محمد وشاح شہیـد

دیرپا امن کیلیے امریکا ایر_ان جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے: روس کا مطالبہ

 لبنان نے اس را_ئیلی حملے رکوانے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کردی

وزیراعظم شہباز شریف کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، اس را_ئیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ لبنان اس جنگ بندی کا حصہ ہے: پاکستانی ہائی کمشنر

 فرانسیسی صدر کا وزیراعظم کو فون، ایر_ان امریکا میں ثالثی پر پاکستان کی تعریف

 ایر_ان جنگ بندی سے متعلق طیب اردگان کا پاکستان اور قطری قیادت سے رابطہ

گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، اسے جنگ اور جنگ بندی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: ایر_ان

 دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں، بھارت کو محض تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے: ششی تھرور

 آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر ایر_ان بھر میں ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت

 اس را_ئیل نے حــزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری کو شہیـد کرنے کا دعویٰ کردیا

 جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایر_انی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کشیدگی کم کرنے پر زور

 فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

 اس را_ئیلی فوج کی شدید فضائی بمباری کے نتیجے میں بیروت میں بڑے پیمانے پر تباہی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

 پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس را_ئیل کو لبنان پر فوری حملے روکنے کا حکم

‏دلیری کا نشان، مسعود پزشکیان، عوام کے درمیان، دنیا حیران، ایر_انی صدر کے ساتھ ایر_انی شہری سیلفیاں لینے لگے

کراچی: سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ میں پانی سے بھرے گڑھے ڈوب کر کمسن بہن بھائی جاں بحق

 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف آمد، سید فرید الحق گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

پاکستان کو ترکیہ، سعودیہ اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے، مفتی منیب الرحمن

جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال، ملک بھر سے خلیجی پروازیں روانہ ہونا شروع

 امریکا ایر_ان جنگ بندی: پاکستان کی سفارتی کامیابی پر اوورسیز گرین پاسپورٹ کو لے کر خوش، میمز وائرل

 لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی ضروری ہے: فرانسیسی صدر

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اطالوی وزیراعظم

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد میں ایر_ان امریکا مذاکرات؛ اہم شاہراہیں بند، امتحانات جزوی طور پر ملتوی

نیتن یاہو نے ایر_انی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا: سابق اس را_ئیلی نائب چیف آف اسٹاف

 ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے: امریکی تجزیہ کار

 ایر_ان جنگ ہماری جنگ نہیں تھی: برطانوی وزیراعظم

مسجد الاقصیٰ کو 41 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا

 پنجاب اسمبلی میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع

 ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے: وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ

جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام اسلام آباد مذاکرات میں خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی

اب پاکستان بین الاقوامی سفارتکاری کا محور اور امن کا داعی ہے: خواجہ آصف

 پاکستان کی سفارتی کامیابی پر اوورسیز پاکستانی خوش، گرین پاسپورٹ کو لے کر میمز وائرل

 حامد میر نے بھارتی ٹی وی کی پاکستانی کردار کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ناکام بنادی

 کاغذات کی گمشدگی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرائیں، مریم نواز نے پنجاب پولیس ایپ کا افتتاح کردیا

 پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز

 بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ

امید ہے اب حکومت توانائی میں خودکفالت کو ترجیح دے گی: غیاث پراچہ

 فیکٹ چیک: صنم جاوید خان کی وائرل ویڈیو میں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا گیا

 پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

 برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر نے ٹی20 انٹرنیشنل میں 9 وکٹیں لے کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

 بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

 میں اپنے ایکشن پر نہیں بلکہ اچھی بولنگ پر انحصار کرتا ہوں: عثمان طارق

 ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 15 سال کی مدت کیلئے رعایتی قرض فراہم کرے گا

 کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی؛ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

 کراچی میں 3 ماہ کے دوران جرائم کی ہزاروں وارداتیں، 134 شہری قتــل

 ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف

مسیحی قوانین میں 153 سال بعد تبدیلی کا بل تیار؛ شادی کی عمر 18 سال ہونا لازم

 تحـرـ یک انصاف کا عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

 ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور خطرات و آفات کا الرٹ جاری

 بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں عالمی ریکارڈ، پشاور زلمی کی بیٹنگ میں ریکارڈز کی بارش

 کفایت شعاری: تنزانیہ کی صدر کا کئی گاڑیوں کے بجائے کابینہ کیساتھ بس میں سفر کا اعلان

 معروف روحانی و مذہبی شخصیت پیر سید فرید الحق گیلانی انتقال کرگئے

لکی مروت میں فائرنگ سے مولانا خالد امین قـتـل، خوارج کی انسانیت دشمنی ایک بار پھر بے نقاب

 وزیراعظم شہباز شریف کو جرمن جانسلر کا ٹیلیفون ، سفارتی کوششوں کو سراہا

 زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل 

بدھ، 8 اپریل، 2026

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH



 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 

* 08 اپریل 2026 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

 جنگ بندی کے باوجود اس را_ئیل کے لبـنـان پر شدید حملے، 112 افراد جاں بحق، 800 سے زائد زخمی
اس را_ئیلی فوج کے دارالحکومت بیروت سمیت متعدد شہروں پر 100 سے زائد حملے

 جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اس را_ئیلی فوجی ہلاک، 5 زخمی

 جنگ بندی پر برادر ملک پاکستان سمیت تمام فریقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں: ترک صدر

 سویلین تباہی کی دھمکی ثبوت ہے ٹرمپ عہدے کیلئے فٹ نہیں، کانگریس اراکین کا صدر کو ہٹانے کا مطالبہ

 سیزفائرکا یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائیگی، امریکی شپنگ ٹریکنگ ایڈوائزر

 عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، امریکا اور ایر_ان کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی

 وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا اور ایر_ان کو دعوت، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے

جنگ بندی کیلئے فیلڈ مارشل کئی راتیں جاگے، ایر_انی و امریکی قیادت سے رابطے میں رہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی ایر_انی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

 وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ، ایر_انی وزیر خارجہ عباس عراقچی

 ایر_ان-امریکا جنگ بندی پر برطانیہ بھی پاکستان کا شکر گزار

 امریکا اور ایر_ان کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف

 پاکستان کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے، نواز شریف

 سیران کے مختلف شہروں میں مرحوم علی خامنہ ای کے چہلم پر تعزیتی جلوس برآمد

ایر_انی بحریہ کی آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی

 ایر_انی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ: جنوبی ایر_ان میں ہرمیس 900 ڈرون مار گرایا، فضائی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کی وارننگ

 ایر_ان اس را_ئیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردعمل کو حتمی شکل دے رہا ہے: خبررساں ایجنسی

جنگ بندی معاہدے کیلئے پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہتے ہیں: سعودی وزارت خارجہ

امریکی حملےکا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، پاکستان سمیت 4 برادر اسلامی ممالک اس موقع سےفائدہ اٹھائیں:مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی لائیو شو میں توڑ پھوڑ، وائرل ویڈیو اے آئی کی نکلی

 جنگ بندی کے ثمرات؛ حکومت کا جمعہ کو ملک بھر میں 'یومِ تشکر' منانے کا فیصلہ

 ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا

 ایر_ان پر عائد پابندیوں کو نرم اور ٹیرف کو کم کردیں گے؛ صدر ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایر_ان کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا

 ایر_ان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی تو ٹرمپ نے بھی ’رحم‘ کیا؛ امریکی وزیر دفاع

 اس را_ئیلی اپوزیشن لیڈر نے جنگ بندی کو نیتن یاہو کی ’بدترین ناکامی‘ قرار دے دیا

 امریکا اور اس را_ئیل کو ایر_ان میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ

 امریکا- ایر_ان جنگ بندی پر پوری پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہے: حافظ نعیم

 اس را_ئیل نے جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا، لبنان پر فضائی حملے جاری

 ایر_ان کے ساتھ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہوگا، اس را_ئیل کی ہٹ دھرمی برقرار

 اس را_ئیل کے لبنان پر حملے جاری رہے تو ایر_ان جنگ بندی سے دستبردار ہوسکتا ہے؛ ایر_انی میڈیا

 ٹرمپ کا ایر_ان کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

 ایر_ان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملہ؛ رائٹرز

 پاسـداران انـقـلاب کا امریکا-اس را_ئیل کے 6 جدید کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا کی شہریوں کو وارننگ، حج کیلئے سعودی عرب جانے پر نظرثانی پر زور

 ایرـ ان کے صرف چند بامعنی نکات قابلِ قبول، بند کمرے میں بات ہوگی: امریکی صدر ٹرمپ

 جنگ بندی کا اثر، تیل کی عالمی منڈی میں گراوٹ، اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

کفایت شعاری مہم میں عوام کے سیرسپاٹے، پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12 فیصد اضافہ

 بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

 تحـرـ یک تحفظ آئین پاکستان کا 25 اپریل کو ملک گیر جلسوں کا اعلان

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان کردیا

اکستان کی کوششیں خطے میں مستقل امن کا باعث بنیں گی، ہسپانوی وزیر خارجہ

وزیراعظم اور ایر_انی صدر کا رابطہ، مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی

 ترکیے کا ایر_ان امریکا جنگ بندی کا خیر مقدم، اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان

ایر_ان امریکاجنگ بندی دنیا بھر میں امن پسند افراد کیلئے اطمینان کا باعث بنی، مصری صدر

حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تحـرـ یک انصاف نے کل کا جلسہ منسوخ کردیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے کردار کی تعریف

 ایر_ان نے عالم اسلام کی لاج رکھ لی امن مذاکرات میں حکومت کے ساتھ ہیں، محمود خان اچکزئی

جنگ بندی ہمارے عظیم شہیـد رہنما خامنہ ای کے خون کا ثمر ہے: ایر_انی صدر مسعود پزشکیان

 ایر_ان کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر فی بیرل 1 ڈالر ٹیکس لگانے کا اعلان، ادائیگی کرپٹو کرنسی میں ہوگی

ایر_ان جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار

سعودی عرب کا امریکا ایر_ان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو اے ای نے اپنی فتح قرار دیدی

اس را_ئیلی حکومت ٹرمپ کے ایر_ان سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ

دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کر دیا: ایر_ان

جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایر_ان میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، خوشی کا اظہار

 ایر_انی بحریہ کی وارننگ: تہران کی اجازت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا

پاکستانی ہونے پر فخر ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلئے اہم کردار ادا کیا: شاہین آفریدی

 پاکستان دنیا کی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا، مودی فارغ ہوگیا اس کے پلے کچھ نہیں رہا: خواجہ آصف

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا: مریم نواز

 'کبھی نہیں سوچا تھا پاکستان کیلئے یہ ٹوئٹ کرونگا'، بھارتی بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے معترف

پاکستان طاقتور ثالث کے طور پر سامنے آیا، عالمی میڈیا میں پاکستان کی حکمت عملی کے چرچے

پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم، تجزیہ کاروں نے مودی کو لتاڑ ڈالا

 وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا: مریم اورنگزیب

امریکا ایر_ان جنگ بندی: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

 عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملک میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

 تیل کی قیمتوں پر پرائس ڈیفرینشل کلیمز 125 ارب روپے تک پہنچ گئے

 لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کی مسجد اقصیٰ میں اس را_ئیلی وزیر کے داخلے کی شدید مذمت

پی ایس ایل 11: صاحبزادہ فرحان اور بیٹنگ کوچ صہیب مقصود چند روز کیلئے ٹیم سے ریلیز

 سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونیوالے میر حمزہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

 بہاولپور: صحرائے چولستان میں 113 بھیڑیں زیادہ مقدار میں گندم کھانے سے ہلاک

 ابوظبی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد گرفتار

 مارچ 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر وطن بھیجے: سٹیٹ بینک

 سونے کی قیمت میں 15700 روپے کا اضافہ، فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہوگئی

پاکستان اور افغـانـستـان کے درمیان مذاکرات ارمچی میں اختتام پذیر

جائیداد کے دستاویزات کے حصول کے لیے بائیو میٹرک ویریفکیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ

 عوام کیلئے بُری خبر! بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ



*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل