*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
* 10 اپریل 2026 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
وزیر اعظم کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قمیت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
اسلام آباد امن مذاکرات؛ امریکی نائب صدر پاکستان کیلیے روانہ؛ ایر_انی وفد بھی تیار
پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایر_ان امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے
جنگ بندی مذاکرات سے قبل ہماری 2 شرائط پوری ہونا ابھی باقی ہیں: ایر_ان
لبنان میں جنگ بندی اور ایر_ان کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا: محمد باقر قالیباف
آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ سـپریم لـیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام
اسلام آباد میں امن مذاکرات...لبنان میں نسل کشی،خواجہ آصف کا اس را_ئیل پرسخت تبصرہ، اس را_ئیل برہم
اس را_ئیل انسانیت کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان نے نیتن یاہو کو سیخ پا کردیا
دنیا کے مختلف شہروں میں اس را_ئیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے
اس را_ئیل کے خلاف کھڑے ہونے پر نیتن یاہو نے ہسپانوی نمائندوں کو کوآرڈینیشن سینٹر سے نکال دیا
ایر_ان نے مذاکرات میں دھوکا دیا تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا: جے ڈی وینس
ایر_ان نے امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی
نیتن یاہو کا ایر_ان جنگ میں فتح کا دعویٰ؛ اس را_ئیلی عوام نے سروے میں مسترد کردیا
نیتن یاہو کے خلاف رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال پر مقدمات کی سماعت اتوار کو ہو گی
ٹرمپ اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اس را_ئیل بھی حملوں میں کمی پر رضامند
آیـت اللہ خـامنہ ای کے قتــل کا بدلہ لیا جائے گا؛ جنگ بندی کے بعد سـپریم لـیڈر کا پہلا بیان
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والے تھے، پاکستان نے روکا: ایر_انی نائب وزیر خارجہ
اس را_ئیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذاکرات امریکا میں ہوں گے: رپورٹ
اس را_ئیلی حملوں سے بیروت تباہ، اسپتال زخمیوں سے بھر گئے، ادویات ختم ہونے کا خدشہ
سعودی عرب پر حملوں کے بعد تیل و گیس کی پیداوار بری طرح متاثر
’جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون لے کر آنا‘، امریکی نائب صدر کی آمد پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
اسلام آباد مذاکرات: امریکی وفد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی خصوصی گاڑیاں استعمال کرے گا
کفایت شعاری: سندھ میں کاروباری اوقات محدود، مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد اور پنڈی میں کل بھی مقامی تعطیل ہوگی، انتظامیہ
پی این ایس حنین کی امدادی کارروائی، آتشزدگی سے دوچار جہاز سے 18 غیر ملکیوں کو بچالیا
مسجدِ اقصیٰ میں 42 دن بعد ادا کیے گئے پہلے جمعہ کے نماز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ٹو کی منظوری، مزید 2300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیں گے
بچوں و خواتین کی آن لائن ہراسگی کے خاتمے کیلیے پنجاب سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی منظوری
بلوچستان: واپس نہ جانے والے افـغـاـ ن مہاجرین کے 100 سے زائد گھر مسمار
پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ آپریشن، 18 افراد پر مشتمل غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا
سیالکوٹ: ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹے کا گھر لوٹ لیا، 35 لاکھ نقدی اور سونا لے کر فرار
میٹرک بورڈ کے امتحانات: کئی سینٹرز میں بچے پنکھوں کے بغیر اور زمین پر بیٹھ کر پرچہ دینے پر مجبور
پشاور: ٹک ٹاک ویڈیو کمنٹس پر خونی تصادم، 1 نوجوان جاں بحق اور 7 زخمی
بلوچستان: کیچ میں حفاظتی بند سے دو نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
وزیر بلدیات سندھ کی گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش
کراچی میں تیز دھوپ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
کراچی؛ گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیز پر نمازی قتــل
واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، مقتول کو سر پر ایک گولی ماری گئی، ابتدائی تحقیقات
امریکا ایر_ان جنگ بندی میں پاکستان کا کردار: عالمی رائے عامہ تبدیل، 71 فیصد صارفین نے پاکستانی ثالثی کی تعریف کی
ہماری ترجیح انعام نہیں، خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے: نوبل امن انعام کی نامزدگی پر بلاول بھٹو کا جواب
بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے 2700 سے زائد بھارتی سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے
پاکستان اور بھارت کے درمیان کتنے معاہدے نافذ العمل ہیں؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
جنگ بندی کی کوششوں میں حکومت کو عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل: گیلپ سروے
بھارت کی مودی حکومت نے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر لب کشائی کر دی
تائیوان کی آزادی کو نہ کبھی قبول کریں گے نہ برداشت: چینی صدر کا سخت بیان
میر پورخاص؛ میڈیکل کی طالبہ کی پراسرار موت، ہراسانی کے الزامات پر کالج سے ریکارڈ طلب
پی ایس ایکس میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس میں مزید 1900 پوائنٹس کا اضافہ
امارات کو رقم کی واپسی: ملکی صنعتکاروں کا 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور
سونے کی فی تولہ قیمت 3000 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک جا پہنچی
رواں ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء سستی ہوئیں، ادارہ شماریات
کراچی: شہری ٹریفک پولیس کے غلط ای چالان کے خلاف کیس جیت گیا، عدالت نے چالان منسوخ کر دیا
کراچی میں میٹرک امتحانات کا آغاز، پہلے ہی روز کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ آؤٹ ہو گیا
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے
خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری
1973 کا آئین قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے: وزیراعظم کا یومِ دستور پر پیغام
ایر_ان جنگ کے اثرات کم کرنے کی کوشش، جنوبی کوریا اپنے شہریوں کو فی کس 400 ڈالرز ادا کرے گا
جنگ بندی کے ثمرات: فضائی حدود بحال ہوتے ہی عراق کا فلائٹ آپریشن فعال ہو گیا
اسپین حکومت کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت سامنے آگئی
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایپسٹین سے تعلق کی سختی سے تردید
پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریز میں تاریخی فتح، ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے ہرا دیا
ترجیح انفرادی کارکردگی نہیں بلکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ٹرافی جیتنا ہے: ابرار احمد
شوہر عابد علی کے انتقال کے بعد شدید ذہنی تناؤ سے گزری: سینئر اداکارہ رابعہ نورین کا انکشاف
چاند کے گرد چکر لگانے کے بعد آرٹیمس 2 مشن زمین پر واپسی کیلئے تیار
انسٹا گرام کا بڑا فیچر: اب کمنٹس کو پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے دیکھتے رہیں بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجیٹل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں