Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 23 فروری، 2025
*لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ،*
لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیارپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔ ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی انتظامات پر سید امجد علی شاہ کو مبارک دی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *ہفتہ 21 ذیقعدہ 1447ھ* *9 مئی 2026ء* آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ ...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں