منگل، 25 مارچ، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 57 ہیڈلائنز ہیں، آگے آپ کی مرضی ہے۔۔😉*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *25 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (* BBC PK

1) توہین رسالتﷺ کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ، 5 مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور 65 لاکھ روپے جرمانے کی سزا🚨 (2) پیکا ایکٹ کا مقدمہ، رجب بٹ نے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی🚨 (3) اس پاک جگہ پر کھڑا ہوکر کہتا ہوں کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا، پنجاب حکومت اور فوج انصاف دلوائے، یوٹیوبر کی اپیل🚨 (4) حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی🚨 (5) کراچی: سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی🚨 (6) یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بورڈز میں کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، وزیر تعلیم🚨 (7) سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق🚨 (8) کراچی؛ صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا🚨 (9) 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا🚨 (10) ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم🚨 (11) بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا مگر بشریٰ کے خاندان کی ملاقات کرائی گئی، علیمہ خان🚨 (12) وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان🚨 (13) الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، اویس لغاری🚨 (14) عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض🚨 (15) جولائی تا فروری ترسیلات زر میں 32.5 فیصد اضافہ، 23.96 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں🚨 (16) سلامتی کونسل: پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ🚨 (17) پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی🚨 (18) سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی🚨 (19) کراچی: ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی اور نومولود کی نماز جنازہ ادا🚨 (20) کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیر حراست🚨 (21) کراچی: سمی بلوچ کو احاطہ عدالت سے دوبارہ گرفتار کیا گیا، 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کیلئے جیل منتقل🚨 (22) بلوچستان میں ہڑتال، سردار اختر مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان🚨 (23) سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا🚨 (24) راولپنڈی: زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے🚨 (25) معمول سے 40 فیصد کم بارشیں، آبی ذخائر خالی ہونے کے قریب، 3 صوبوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری🚨 (26) ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آگرا🚨 (27) برطانیہ میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی ختم نہ ہوسکی🚨 (28) پشاور: نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3 کروڑ روپے بھی برآمد🚨 (29) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ🚨 (30) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی🚨 (31) اوکاڑہ: بیٹی نے شادی میں رکاوٹ بننے پر حافظ قرآن نابینا باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا🚨 (32) دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج🚨 (33) چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرانِ کمیشن کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف اپوزیشن رہنماؤں کا عدالت سے رجوع🚨 (34) ڈی آئی خان: ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید🚨 (35) ایکنک اجلاس؛ خلائی ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری🚨 (36) ریاست مخالف مہم، حساس سرکاری ڈیٹا لیک کیس: بنی گالا سے گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا🚨 (37) ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلئے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا انکشاف🚨 (38) اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید🚨 (39) لاہور چڑیا گھر میں اموات کا سلسلہ جاری: مارخور، جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں🚨 (40) رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز🚨 (41) حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا🚨 (42) کراچی؛ گرمی کی شدت میں کمی، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی🚨 (43) قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرار کے تبادلے🚨 (44) ترک صدر کا حریف گرفتار: اردوان کیخلاف 55 صوبوں میں احتجاج، 1100 افراد گرفتار🚨 (45) اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس: انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا🚨 (46) جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشت گردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے🚨 (47) فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی🚨 (48) ایف بی آر کا انفرا اسٹرکچر حساس قرار، پیکا ایکٹ لاگو کردیا گیا🚨 (49) کرک: بہادرخیل میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ، چیک پوسٹیں قائم🚨 (50) نیشنل گیمز کا انعقاد یکم سے 9 مئی تک کراچی میں ہوگا، وزیر کھیل سندھ🚨 (51) برآمدات سے قیمت نہیں بڑھی، حکومت مستحق افراد کو رعایتی چینی فراہمی کی پالیسی بنائے، شوگر ایسوسی ایشن🚨 (52) تمیم اقبال آئی سی یو میں زیر علاج، بنگلادیشی کرکٹر کیلئے 24 گھنٹے اب بھی اہم قرار🚨 (53) وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا🚨 (54) اڈیالہ جیل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی🚨 (55) صدر آصف زرداری سے وفاقی محتسب کی ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش کی🚨 (56) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان اپر میں بدھ کو کرفیو نافذ کردیا گیا🚨 (57) پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدئو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...