منگل، 11 مارچ، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈلائنز ہیں، ری ایکٹ اور آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *11 مارچ 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨*

 (1) بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 مسافر یرغمال🚨 (2) دہشت گردوں نے ٹرین کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری🚨 (3) جعفر ایکسپریس حملہ: زخمیوں کی منتقلی کیلئے ریلیف ٹرین سبی سے روانہ🚨 (4) بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ، فورسز نے 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروالیا، 13 دہشت گرد ہلاک🚨 (5) جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں: سیکورٹی ذرائع🚨 (6) جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ🚨 (7) ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا: وزیر اعظم🚨 (8) شہباز شریف کا 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ’دانش یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان🚨 (9) جمہوری قوتوں کی ملاقاتیں رہنی چاہییں، عمران خان کا پی ٹی آئی، جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات کا خیرمقدم🚨 (10) سویلینز کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے؟ آئینی بنچ🚨 (11) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق🚨 (12) پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے، وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان🚨 (13) ایک مرتبہ کیلئے لاگو کیا گیا سپر ٹیکس کیا قیامت تک چلے گا؟ سپریم کورٹ🚨 (14) پنجاب اسمبلی، وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور🚨 (15) قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری🚨 (16) ملک میں آگ لگانے والے وطن عزیز کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ملک احمد خان🚨 (17) توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 7 افراد کے خلاف مقدمات درج🚨 (18) سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والا شخص خیرپور پہنچ گیا🚨 (19) لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام، سائلین اور وکلا آن لائن کاز لسٹ دیکھ سکیں گے🚨 (20) کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان🚨 (21) کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ🚨 (22) اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی🚨 (23) علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی🚨 (24) بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی🚨 (25) امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق🚨 (26) صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو🚨 (27) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایات🚨 (28) ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا🚨 (29) شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا🚨 (30) یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم🚨 (31) این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی🚨 (32) میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے مریضوں کی ہلاکت، 3 نرسز قصور وار قرار🚨 (33) تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شوکاز بھی جاری کر دیے گئے اور تینوں نرسز پر انجکشن تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے: ترجمان🚨 (34) بھارت نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا🚨 (35) کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر میں پانی کی قلت کا خدشہ🚨 (36) کراچی میں بلیوں کے بھی شہریوں پر حملے، یومیہ ایک درجن کیس رپورٹ ہونے لگے🚨 (37) آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی، نیپرا کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا🚨 (38) صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات، مسک کا بڑے سائبر حملے کا دعویٰ🚨 (39) پنجاب میں پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار متاثر، بارش نہ ہونے سے قحط کا خطرہ🚨 (40) سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی کی ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر🚨 (41) مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 دن کی توسیع🚨 (42) پنوں عاقل میں سگ گزیدگی کا شکار شخص کراچی میں انتقال کرگیا🚨 (43) گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شکیل تنولی کیس کی ملزمہ شانزے ملک کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر🚨 (44) کمپنیوں کو عدم ادائیگیاں، پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا🚨 (45) بیٹی کی طبیعت میں بہتری، یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی🚨 (46) میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے🚨 (47) ارمغان نے مصطفیٰ کے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف🚨 (48) مصطفٰی عامر کیس : گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی نے مقتول کے نشہ نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی🚨 (49) اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی🚨 (50) ایف 9 پارک تشدد واقعے کے ملزم کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور🚨 (51) بارڈر سے چینی افغانستان اسمگل نہیں بلکہ برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب🚨 (52) کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا، طبی ماہرین نے ابتدائی علامات بتادیں🚨 (53) دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق کردی🚨 (54) زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا🚨 (55) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہازوں کی فروخت کا سودا طے پا گیا🚨 (56) عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ہی عمل کروں گا، فیصل چوہدری🚨 (57) تحریک عدم اعتماد روکنا شرمناک تھا، حکومت نے آرٹیکل 6 نہیں لگایا، وزیر قانون🚨 (58) عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جلد سماعت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع🚨 (59) شدید علالت کا شکار اشرف طائی کو حکومت سندھ کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش🚨 (60) پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...