جمعرات، 27 مارچ، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 71 ہیڈلائنز ہیں، آج کی رات اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں🤲🏻*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *27 مارچ 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |* BBC PK

 (1) کوئٹہ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی🚨 (2) آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی🚨 (3) پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئی کاربن لیوی متعارف کرانے، بجلی سستی، پانی مہنگا کرنے پر اتفاق🚨 (4) وزیراعظم کی ہدایات پر بڑا اقدام، غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں فوری بند کرنے کا اعلان🚨 (5) قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، دعا ہے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو: وزیراعظم🚨 (6) دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیانات غیر مصدقہ قرار🚨 (7) آج بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی: پی ٹی آئی🚨 (8) گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق🚨 (9) پی ٹی آئی نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی🚨 (10) روس نے پاکستانیوں کے لیے 30 ٹن خوراک کا تحفہ بھیج دیا🚨 (11) اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان🚨 (12) ذوالفقار بھٹو کی شہادت بڑا سانحہ، 46 ویں برسی بھرپور انداز میں منائیں گے، مراد علی شاہ🚨 (13) بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کیساتھ ہونگے: چودھری شجاعت🚨 (14) اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے: وزیراعظم🚨 (15) پشاور میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور شور مچانے والی بائیکس پرپابندی عائد🚨 (16) زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کی کمی🚨 (17) سرکاری ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے🚨 (18) بلوچستان میں عید کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگی، وزیر ریلوے🚨 (19) پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس: اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر سمیت اہم فیصلوں کی منظوری🚨 (20) سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی🚨 (21) شانگلہ میں گاڑی کھائی میں گرنے اور مالاکنڈ میں نہر میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق🚨 (22) 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ🚨 (23) صحبت پور: زمینی تنازع پر کسان، بیوی اور 5 بچوں سمیت قتل، جھونپڑی نما گھر نذر آتش🚨 (24) متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار🚨 (25) بلوچستان میں دہشت گردوں نے سڑکیں بلاک کرکے 9 افراد کو قتل کردیا، متعدد گاڑیاں نذرآتش🚨 (26) شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، وزیراعظم، صدر کی گوادر حملے کی مذمت🚨 (27) تونسہ میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق🚨 (28) نیوزی لینڈ کو دھچکا، کپتان ٹام لیتھم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے🚨 (29) افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ🚨 (30) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان سے افغانوں کو ملک بدر نہ کرنے کا مطالبہ🚨 (31) اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے🚨 (32) ڈیموں میں پانی ختم، دریا خشک، صرف پینے کا پانی دستیاب، خریف سیزن میں فصلوں کو خطرہ🚨 (33) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی🚨 (34) پختونخوا؛ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری، نالوں میں طغیانی🚨 (35) کئی علاقوں میں تودے گرنے سے راستے بند، شدید ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان🚨 (36) بارش برسانے والا نیا سسٹم؛ پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان🚨 (37) بغیر وجوہات بار بار طلبی بدنیتی ظاہر کرتا ہے؛ عدالت کا ایف آئی اے پر اظہارِ برہمی🚨 (38) امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف بل دوطرفہ تعلقات کا عکاس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ🚨 (39) 9 مئی ریڈیوپاکستان حملہ کیس؛ رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم🚨 (40) کراچی؛ ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہلاکتیں؛ گورنر سندھ کا چیف جسٹس سے مدد لینے کا فیصلہ🚨 (42) عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان🚨 (43) لاہور: بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان قتل؛ ملزم راشد سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار🚨 (44) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپےکی منی لانڈرنگ کا انکشاف🚨 (45) پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس کی حد مقرر کردی🚨 (46) برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، سیفٹی آڈٹ رپورٹ کا انتظار ہے: سول ایوی ایشن🚨 (47) پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ قرار دیدیا🚨 (48) وزیراعظم نے بلاول کو یقین دلایا کہ کینالز کے معاملے پر اتفاق رائے سے عمل ہوگا: رانا ثنااللہ🚨 (49) امریکا نے قطرکو 2 ارب ڈالر مالیت کے جدید ڈرونز اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی🚨 (50) یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش کا انعقاد🚨 (51) خواجہ آصف کی بلوچستان معاملے پر مذاکرات کیلئے نواز شریف کی جانب سے کردار ادا کرنے کی حمایت🚨 (52) وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو دینے کی منظوری دیدی🚨 (53) کارکنان ہجوم والی جگہوں پر جانے سےگریز کریں، اے این پی کا عید سادگی سے منانے کا اعلان🚨 (54) سوشل میڈیا کا مبینہ غلط استعمال، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایف آئی اے میں طلبی🚨 (55) لیجنڈ کرکٹر جے سوریا نے روزہ رکھ کر اسکول کے دوستوں کے ساتھ افطاری کی🚨 (56) اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے 29 کارکنان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، فیصلہ محفوظ🚨 (57) خیبرپختونخوا حکومت نے ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار بھیج دی🚨 (58) باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب دھماکا، معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا🚨 (59) کراچی: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ🚨 (60) صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری🚨 (61) ہائیکورٹ بینچ قائم مقام چیف جسٹس کی عدالت کی ماتحت عدالت نہیں، جسٹس اعجاز اسحاق🚨 (62) نجی میڈیکل کالجوں کی فیس میں کمی، حکومت نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے فیس حد مقرر کر دی🚨 (63) مصطفی عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کی 5 کروڑ 85 لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد🚨 (64) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا🚨 (65) پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کو ججز اور عدلیہ کی بے عزتی قرار دے دیا🚨 (66) ’’خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ورک ویزا نہ ملنے سے ترسیلات میں کمی کا خدشہ‘‘🚨 (67) سپریم کورٹ میں گزشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کی کمی 🚨 (68) کراچی: بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد باڑے میں ہی دفنا دیا گیا🚨 (69) امریکا کےلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ، امریکی ایوی ایشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی🚨 (70) گوجرانوالہ: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار🚨 (71) پی آئی اے نے ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کے دوران تصاویر، ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں