Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 23 مارچ، 2025
آج کی یادگار پوسٹ**میں سمجھتا تھا کہ ایک تعلیم یافتہ عورت کا کسی غیر تعلیم یافتہ مرد سے شادی کرنا ایک بے جوڑ رشتہ ہوگا.. 💔* BBC PK
•میں بڑا ہوا تو دیکھا کہ ایک ڈاکٹر کی بیوی، جو سونے سے لدی ہوئی تھی، بہترین لباس پہنتی اور قیمتی عطر لگاتی تھی، لیکن وہ اپنے شوہر کی طرف سے ایک مہربان جملے کے لیے ترس رہی تھی، کیونکہ وہ ہمیشہ مصروف رہتا تھا…* *• میں نے ایک انجینئر کو دیکھا جو اپنی قیمتی گاڑی میں اپنے بیٹے کا اسکول کے دروازے پر انتظار کر رہا تھا، لیکن وہ نہ تو گاڑی سے اتر کر اسے گلے لگانے کی زحمت کرتا اور نہ ہی دروازہ کھولنے کی…**• میں نے ایک سبزی فروش کو دیکھا جو ہاتھ میں کیلا لیے اپنے بیٹے کا انتظار کر رہا تھا، بیٹا دوڑتا ہوا آیا اور اس سے لپٹ گیا۔ بچے کی خوشی سے میں نے اندازہ لگایا کہ کیلا اس کا پسندیدہ پھل ہے… 🍌* *• میں نے ایک بس ڈرائیور کو دیکھا جو اپنی بیوی کو فون کر کے خوش خبری دے رہا تھا کہ آج اسے تنخواہ ملے گی اور اس سے کہہ رہا تھا کہ سفر کے لیے سامان تیار کرے اور بچوں کو بھی تیار کرے…💕**تب میں نے سمجھا کہ اصل غربت دل کی ہوتی ہے، جیب کی نہیں… اور اصل دولت دل کی ہوتی ہے، دماغ کی نہیں…**میں نے جانا کہ برابری کا معیار تعلیمی یا مالی سطح نہیں بلکہ دلوں کی ہم آہنگی ہے💞…**یہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم یافتہ ہوں تبھی ایک مضبوط خاندان بنا سکیں، اور نہ ہی یہ لازم ہے کہ آپ کسی تعلیم یافتہ مرد سے شادی کریں تبھی ایک باشعور خاندان تشکیل پائے گا…**اور نہ ہی یہ شرط ہے کہ آپ کسی امیر مرد سے شادی کرو تاکہ آپ کی زندگی خوشحال ہو، کیونکہ اصل دولت پیسے کی نہیں بلکہ نفس کی ہوتی ہے۔**فکری، اخلاقی اور ثقافتی مطابقت سب سے اہم چیز ہے❤…**سوچنے کی بات ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں