Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 12 مارچ، 2025
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع عمرکوٹ میں غریب مستحق خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری.رپورٹ ۔۔۔انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر ، ڈیلی بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات ۔۔۔۔عمرکوٹ ۔۔۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حکم پر
ضلع عمرکوٹ میں بیت المال کی جانب سے پورے ضلع کے غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عمل کے تحت مستحق افراد کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ضلع عمرکوٹ میں اس وقت یہ تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے جس کی نگرانی سید صفدر حسین شاہ، سینئر وائس پریزیڈنٹ ن لیگ، موہن لال موتی، راجیش کمار، اور خدا بخش مہر ضلعی آفیسر بیت المال کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ پہلے رمضان سے ہی شروع ہو چکا تھا اور 27 رمضان تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ضلع کے غریب خاندانوں کو رمضان کے دوران مناسب غذائی اجناس فراہم کرنا ہے۔ آج سول ہسپتال عمرکوٹ میں بھی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور بیت المال کے افسرن خدا بخش مہر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام مستحق افراد تک راشن کی فراہمی بروقت اور شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ راشن بیگ میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء شامل کی گئی ہیں تاکہ رمضان کے دنوں میں مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر حسین شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر یہ پروگرام پورے رمضان کے دوران جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ ہر مستحق خاندان تک راشن پہنچایا جائے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں سکون اور آسانی سے گزارہ کر سکیں۔ ضلع عمرکوٹ کے شہریوں نے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی اور حکومت کی طرف سے کیے گئے اس احسن اقدام پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور بیت المال کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقسیم کے ذریعے ضلع بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف مل رہا ہے اور وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
نیوز ہیڈلائنز بی بی سی پاکستان نیوز ڈیجٹل
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* * 29 مارچ 2026 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |* 🚨 (1) ایر_ان کا میزائل حملوں میں 500 امریکی فو...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں