Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 27 مارچ، 2025
*کراچی: بھینس کالونی میں لرزہ خیز واردات، باڑے کے مالک کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا گیا*Jaidev Maheshwari
*کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑےکے مالک کو قتل کرکے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا، جانوروں کو فروخت کرکے ملنے والی رقم اور باڑے کے ملازمین غائب ہیں۔**پولیس کے مطابق مقتول مالک حاجی اخلاق احمد قریشی تین روز سے لا پتہ تھا لیکن اس کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔**تین روزکے بعد ان کے منشی عبد الحمید اور ڈرائیورعرفان گجر نے مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی۔ سکھن پولیس نے تین روز کے بعد مددگار 15 پولیس کو اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی۔**مقتول باڑے میں اکیلا رہتا تھا اور فیملی پنجاب میں رہائش پذیر ہے، پولیس کو شک ہے ہےکہ باڑے میں کام کرنے والے ملازموں نے ہی حاجی اخلاق احمد قریشی کو قتل کیا اور لاش باڑے میں دفنا کر فرار ہوگئے۔**مقتول نے چند روز قبل کچھ مویشی فروخت کیے تھے، مقتول کے پاس بڑی رقم موجود تھی، رقم اور باڑے میں کام کرنے والے تین ملازم غائب ہیں، ملازموں میں زاہد، نورو اور عرفان شامل ہیں۔**تینوں ملازمین ملزمان آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں، موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز مٹھی / ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے اہم اجلاس۔ تفصیلات اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایچ اوز، امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنما بھی شریک-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، BBC PK News
ماتمی جلوسز، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔اجلاس سے...
-
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
فخر سندھ ۔۔فرزند سندھ میجر جنرل جاوید چانڈیو "جی او سی "حیدرآباد تعینات ۔ یاد رہے کہ فخر سندھ و شیردل ہونہار فرزند بہا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں