بدھ، 30 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 75 ہیڈ لائنز ہیں، اگر آپ کو ہماری رپورٹنگ کا انداز پسند ہے تو اس پوسٹ کو آگے شیئر کیجئے👏👏👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *30 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 * BBC PK News Islamabad Karachi

(1) فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر🚨 (2) پاک فوج نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے، پاکستان کی سلامتی وخود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری🚨 (3) پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، نائب وزیراعظم🚨 (4) ہم جاگ رہے ہیں ہماری فورسز بھی تیار ہیں، قوم کے اتحاد سے وہاں جواب دیں گے جہاں پر چاہیں گے، اسحاق ڈار🚨 (5) پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، سیالکوٹ، نارووال، ظفر وال میں مشقیں جاری🚨 (6) بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے کئی مورچے تباہ🚨 (7) بھارت نے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی، سیکورٹی ذرائع🚨 (8) ’سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں‘ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ شروع🚨 (9) پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی فوج سے لڑیں گے۔ سکھوں نے بغاوت کا علم بلند کردیا🚨 (10) بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی سرکار نے ’موچی‘ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیکر گرفتار کرلیا🚨 (11) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار؛ سرحدی علاقے خالی کروا لیے🚨 (12) سکھ فار جسٹس نے ’’پاکستان۔خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی فوٹیج جاری کردی🚨 (13) ترک دلہن نے جہیز میں ملنے والا 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غ ز ہ کیلئے عطیہ کردیا🚨 (14) وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان🚨 (15) واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے🚨 (16) بھارت کی دھمکی سنجیدہ لے رہے ہیں، مسلح افواج ہر وقت تیار رہتی ہیں، عطا تارڑ🚨 (17) بھارت نے نیوز کے بعد پاکستان کے شوبز یوٹیوب چینل بھی بند کردیے🚨 (18) پاک بھارت کشیدگی: لاہور چیمبر نے ایک کروڑ روپے سے ’وار فنڈ‘ قائم کر دیا🚨 (19) اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو چین پاکستان کو ففتھ جنریشن جیٹ فراہم کرے گا🚨 (20) امریکا بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا، امریکی ناظم الامور🚨 (21) ملک بھر میں عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی🚨 (22) خوفناک آگ، اسرائیل نے ایمرجنسی نافذ کر دی، پڑوسی ممالک سے مدد طلب🚨 (23) ائیر لائن عملے کی غفلت، بھارت میں انتقال کرنے والے پاکستانی نوجوان کی میت وطن واپس نا پہنچ سکی🚨 (24) اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ🚨 (25) بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی: ششی تھرور🚨 (26) مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل کپل کاک🚨 (27) امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال🚨 (28) حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ سخت جواب دیں گے، وزیر دفاع🚨 (29) عمران خان نے پیغام دیا ہے ہم پاکستان کیساتھ ہیں، اے پی سی بلائی جائے، سینیٹر علی ظفر🚨 (30) کراچی: سی ٹی ڈی کے نام پر وارداتیں کرنیوالی ’جعلی ٹیم‘ پکڑی گئی، اسلحہ، واکی ٹاکی، ہتھکڑی برآمد🚨 (31) اب تو ادارے اور بار ایسوسی ایشنز بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں، جسٹس شاہد حسن🚨 (32) ایل او سی پر کشیدگی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت🚨 (33) اسلام آباد: برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد🚨 (34) وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان🚨 (35) لاہور: گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی🚨 (36) پی ٹی آئی رہنما سالار خان کاکڑ 6 ماہ بعد رہا🚨 (37) جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کےقریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں🚨 (38) پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی،3600 سے زائد پوائنٹس کی کمی🚨 (39) بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر دشمن فرار🚨 (40) بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا کا مشورہ🚨(41) سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کو بیک وقت متعدد عالمی فورمز پر گھسیٹنے کی تیاری🚨(42) شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سالگرہ سے واپس آنے والے 2 بھائی جاں بحق🚨(43) رجب بٹ پر لندن میں قاتلانہ حملہ؟ یوٹیوبر بمشکل جان بچا پائے🚨(44) شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں تصویر اور چائے کے کپ نے بھارتیوں کو آگ لگادی🚨(45) پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے، امریکی اخبار کا انتباہ🚨(46) گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! بارشیں برسانے والے سسٹم کی ملک میں آج انٹری🚨(47) وزیراعظم کے وعدے کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے کمی مئی تک مؤخر🚨(48) فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی، نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر🚨(49) فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہوگئی🚨(50) پاکستانی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات، ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا🚨(51) لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلرزکو لائسنس کے بغیر رکشہ خریدار کے حوالے نہ کرنے کا حکم🚨(52) سکیورٹی وجوہات: اسکردو گلگت کی آج کی 10 پروازیں منسوخ🚨(53) اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار🚨(54) پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور🚨(55) کراچی : پانی کی لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی اسٹاف کالونی کے 400 سے زائد گھر زیر آب🚨(56) بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان🚨(57) وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے، ماضی میں بھی ایسے الزامات لگائے گئے، بلاول بھٹو🚨(58) پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، جنگ کی خواہش بھارت کی خودکشی ثابت ہوگی، شرجیل میمن🚨(59) اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کروں، ہمدردی میں شادی کی، حکیم شہزاد🚨(60) کراچی : ہیوی ٹریفک کے ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق🚨(61) گلگت بلتستان: ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی جاگری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی🚨(62) دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور🚨(63) ڈاکٹر محمد راغب نعیمی سٹیٹ بینک کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین مقرر🚨(64) ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ جاری: انتخابی عمل، شہری آزادی، جبری گمشدگیوں پر تحفظات کا اظہار🚨(65) ‘ہر لحظہ تیار’، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مبنی خصوصی ویڈیو جاری🚨(66) گورنر خیبرپختونخوا کا صوبہ بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان🚨(67) پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز🚨(68) راولپنڈی؛ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے خاتون کے نام سے منسوب اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری دیدی🚨(69) سندھ حکومت نے پنک اور نارمل ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا🚨(70) ’ہم پاکستان کو مردہ باد نہیں کہہ سکتے‘ : مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگائی🚨(71) حکومت کا نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ🚨(72) خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی🚨(73) صوابی میں جائیداد کے تنازع پر چچا نے بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کردیا🚨(74) توہین رسالت کا مقدمہ: جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا🚨(75) گوجرانوالہ: گھر میں گھس کر ملزمان کی خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل کرکے فرار*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*اسلام آباد: برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد**حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت*BBC PK News Islamabad Report

بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، مولانا فضل الرحمان**بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مولانا فضل الرحمان* *مودی اپنی سیاست بچانے کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان**برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، مولانا فضل الرحمان**وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان**قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، مولانا فضل الرحمان

*بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، ڈی جی آئی ایس پی آر*۔ BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔یہ بات انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام حملے میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے تکنیکی نکات کی نشاندہی دی اور بتایا کہ واقعے کے بعد جتنی تیزی سے الزام لگا اور اقدامات ہوئے، اُس سے سب عیاں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایسا کیسے ممکن ہے کہ کم از کم 30 منٹ کا راستہ دس منٹ میں طے ہو اور تھانے جاکر ایف آئی آر درج کی جائے اور پھر پولیس واپس وقوعہ پر آجائے۔ ایف آئی آر کا مطالعہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ بھارت نے دس منٹ کے اندر ہی واقعے اور ملزمان کا تعلق پاکستان سے جوڑا جو اس بات کی عکاسی ہے کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ اس واقعے کے ذریعے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی اور تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔*جعفر ایکسپریس اور پہلگام میں ایک ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال ہوئے*انہوں نے کہا کہ دوپہر تین بج کر 05 منٹ پر بھارت کی خفیہ ایجنسیز سے وابستہ اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا اور پھر ساڑھے تین بجے بھارتی میڈیا نے بھی پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا، جعفر ایکسپریس اور پہلگام میں ایک ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پھر چار بجے یہ پروپیگنڈا شروع ہوا کہ دہشت گرد مسلمان ہے جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب یا قوم سے نہیں ہے۔اس موقع پر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کشمیریوں، بھارتی شہریوں اور سیاست دانوں سمیت صحافیوں کے بیانات بھی چلائے جس میں مودی حکومت، بھارتی فوج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہی سوالات ہم، پوری دنیا کررہی ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ بھارت میں دہشت گردی کے واقعات کو سیاست بچانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پلوامہ حملے کو بھی سیاسی طور پر استعمال کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے انکشاف کیا کہ پہلگام حملے کے بعد ایکٹیو ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ایکٹیو ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو الزام تراشی کے علاوہ ان باتوں کا جواب دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، جنہیں پہلگام حملے کے بعد جعلی مقابلوں میں مار کر دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی قیدیوں کی حراست کی تاریخ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پریس کانفرنس میں بھارت میں قید پاکستانیوں جنہیں جعلی مقابلے میں دہشت گرد قرار دے کر شہید کیا گیا، اُن کے اہل خانہ کے انٹرویوز بھی چلائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اپریل کو بھارتی فوج نے 54 سالہ فاروق کو جعلی مقابلے میں قتل کیا۔ اس کے بعد کپواڑہ میں 23 اپریل کو ہونے والے جعلی مقابلے اور کشمیری شہری کی موت کے بعد بھارتی فوجیوں کی جانب سے لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی اور ملزمان کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی چلائی جس میں بیشتر بلوچ علیحدگی پسندوں نے بتایا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے بھارت کی خفیہ ایجنسی اور بھارت متحرک ہے۔انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کی بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی چینلز نے نشر کیا۔ اس کے علاوہ اے آئی تصاویر بھی بھارتی چینلز نے نشر کیں جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہماری تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فتنہ الخوارج کو بھی بھارت کی پش پناہی حاصل ہے۔*جنوری سے اب تک دہشت گردی کے 3700 واقعات میں 3896 شہری جاں بحق*ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنوری سے اب تک دہشت گردی کے 3 ہزار 700 واقعات ہوئے جن میں 3 ہزار 896 شہری جبکہ 1314 سیکیورٹی فورسز کے جواب شہید ہوئے، اس کے علاوہ 2582 زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 77 ہزار 816 آپریشنز کیے جن میں 1 ہزار 666 دہشت گرد مارے گئے، جس میں 83 ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی ہیں۔پہلگام واقعے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ درجنوں گھر بلڈوز کردیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور انتظامیہ نے متعدد گھر مشتبہ قرار دے کر بلڈوز کردیے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور سیکڑوں کو روزانہ ہراساں کیا جارہا ہے۔*پاکستان جواب دینے کیلیے کن آپشنز کا انتخاب کرے گا؟*اس سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہمارا رسپانس اور ردعمل تیار ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میٹنگ کے مطابق ہمارے پاس آپشنز ہیں، ہم ہر صورت پاکستان کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حملے کی صورت میں ہم بھارت کو فضا سے زمین تک ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں، حملہ کہاں ہوگا، یہ بھارت کا انتخاب ہے، آگے کہاں جانا ہے؟ یہ ہم بتائیں گے، بھارت کی حکمت عملی ہوسکتی ہے کہ ہمیں مشرقی سرحد پر مصروف رکھے، تاہم ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے

*پاکستان پہل نہیں کرے گا، لیکن بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اسحٰق ڈار*BBC PK News Islamabad Report

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار**پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پہلگام واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

*ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا*اسلام آباد: آئل BBC PK News Islamabad Report

اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

*سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا*کراچی: گزشتہ روز کے *BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کے بعد 3276 ڈالر فی اونس ہے۔

ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ BBC PK News Umer kot Hira Lal Report

پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس اسٹیشن: تعلقہ عمرکوٹ مقدمہ...