Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 22 اپریل، 2025
وہ آٹھ قسم کے مرد جو غریب زندگی گزاریں گے اور غریب ہی مریں گے!1️⃣ BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI Islamabad
اوّل: وہ مرد جو ایک فضول خرچ عورت سے شادی کرتا ہے۔ایسی عورت جو شوہر کے مال کی حفاظت نہیں کرتی،اور خرچ کرتے وقت دل میں کوئی درد محسوس نہیں کرتی۔پیارے بیویو!کیا تم جانتی ہو کہ تمہارا شوہر سڑکوں سے پیسے نہیں چُنتا،بلکہ وہ اپنی صحت، اپنی تھکن اور اپنے جسم کی قربانی دے کر یہ کمائی لاتا ہے،تاکہ تمہیں ایک بہتر مستقبل دے سکے۔لہٰذا محتاط رہو، اسراف نہ کرو،اور اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرو، اس پر احسان نہ جتاؤ۔2️⃣ دوّم: نشے میں مبتلا مرد!چاہے وہ نشہ ممنوعات کا ہو، سگریٹ کا یا (ش+راب) کا۔یہ لوگ روزانہ اپنی کمائی کو آگ میں جھونکتے ہیں،اور آخر میں جو بچتا ہے، وہ اپنی بیماریوں پر خرچ کرتے ہیں۔ایسے مرد کی بیوی اور بچے سب سے زیادہ تکلیف میں ہوتے ہیں۔3️⃣ سوّم: وہ شوہر جو عورتوں کے پیچھے لگا رہتا ہے!جو صرف اپنی شہوت کے پیچھے بھاگتا ہے،اپنی کمائی رذیل عورتوں پر خرچ کرتا ہے،آسانی سے استحصال کا شکار ہوتا ہے۔اس کی پیٹھ پیچھے ایک بیوی ہوتی ہے جو ہزار غم اور مایوسیوں کا سامنا کر رہی ہوتی ہے۔4️⃣ چہارم: وہ مرد جو اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے!(م+ار پ+ی+ٹ)، (گ+ال+ی+اں)، (ب+ےع+زت+ی)،ایسے مرد کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔چاہے بیوی بددعا دے یا نہ دے،ایسا شخص اللّٰہ کے انصاف سے نہیں بچ سکتا۔5️⃣ پنجم: وہ مرد جو سودی کاروبار کرتا ہے!یعنی پیسہ خرید و فروخت کے نام پر سود سے کما رہا ہے،چاہے کوئی بھی مذہبی بہانہ بنا لے۔ایسے لوگ آج کل مسلمانوں کی مارکیٹوں میں کثرت سے موجود ہیں۔6️⃣ ششم: وہ شوہر جو مالدار لوگوں کی دوستی میں لگا رہتا ہے!ان جیسے بننے کی کوشش میں فضول خرچی، مہنگے لباس اور نمود و نمائش کی دوڑ میں لگ جاتا ہے،حالانکہ اس کی آمدنی اس قابل نہیں ہوتی۔7️⃣ ہفتم: وہ مرد جو کیفے، تفریح گاہوں، سیر و سفر اور لذتِ نفس کا عادی ہوتا ہے!ایسے مرد کی کمائی بھی ضائع ہو جاتی ہے اور وقت بھی۔8️⃣ ثامن (اور سب سے اہم)!وہ مرد جو اپنے ماں باپ کا نافرمان ہوتا ہے۔ایسا شخص نہ دنیا میں کامیاب ہوتا ہے،نہ آخرت میں اس کا کوئی نصیب ہوتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں