بدھ، 9 اپریل، 2025

عمرکوٹ: قومی اسمبلی کی نشستاین 213 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات، سیکیورٹی پلان، ٹرانسپورٹ پلان اور پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 213 عمرکوٹ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹنوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ کے دربار ھال ایک اہم اجلاس منعقد ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات: BBC PK

عمرکوٹ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات ، سیکیورٹی پلان ، ٹرانسپورٹ پلان اور پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کی تعیناتی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 213 عمرکوٹ و ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی صدارت میں ڈسٹرکٹ آفیس عمرکوٹ کے دربار ھال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید الرحمٰن لاڑک نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جن افسران و عملے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر احسن طریقے سے اپنی زمیداری نبھائیں ، بصورت دیگر کوتاہی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز ، پولنگ کے عملے کی تعیناتی ، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان کے متعلق مکمل بریفننگ لی۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حسّاس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائینگے ۔اس موقعے پر انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن عمرکوٹ کو ھدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر فرنیچر اور چوکیدار کی فراہمی یقینی بنانے جائے ۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے سید شیراز علی شاہ کو ھدایت کی کہ ٹرانسپورٹ پلان اور روٹ میپ مکمل کر کے رپورٹ دی جائے اور شامل گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ایکسیئن ایجوکیشن اینڈ ورکس عمرکوٹ وشال کمار کو ھدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے ۔ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عزیر احمد میمن نے اجلاس کو سیکیورٹی پلان کے متعلق مکمل بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں ، جن میں 92 انتہائی حساس ، 264 حساس اور کل 1816 پولنگ بوتھ س شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حسّاس پولنگ اسٹیشنز پر 08 ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر 06 اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر 04 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ کل723 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہونگے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنان کو ھدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر کسی قسم کا ہجوم نہ کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ ریٹرننگ آفیسر رجب علی سٹھیو نے کہا کہ پولنگ عملے کی حاضری 12 اپریل کو کلچرل کامپلیکس عمرکوٹ میں لگائی جائے گی ، جس کے لیئے تمام ضلعی افسران اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سی ایم او کو ھدایت کی کہ ڈسپیچ پوائنٹ پر کرسیاں ، پینے کے پانی اور صفائی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں۔ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی کو ھدایت کی کہ ڈسپیچ پوائنٹ پر میڈیکل کیمپ قائم کرکے میڈیکل ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی کی جائے۔اجلاس میں پاک فوج کے کیپٹن کامران ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب انور شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر محمد عالم سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجیہ کمار ترکیو ، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان ، ایکسیئن حیسکو عمرکوٹ امتیاز میمن ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی ،اسسٹنٹ انجنیئر پبلک ھیلتھ عمرکوٹ سید حیدر شاہ ،سی ایم او سید ساجد شاہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، ڈی ای او ایجوکیشن عنایت اللہ کنبھر ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و سی ایم او ضلع کونسل امتیاز علی ھالیپوٹو ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سلیمان راہموں، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر عبدالرئوف سومرو ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر،صوبیدار روشن، مختیار کار عمرکوٹ محمد اظہر چاچڑ ،مختیارکر پتھورو علی شیر سمیجو ، مختیار کار سامارو آصف کالرو، ٹائون آفیسر فرحان لغاری ، سیکرٹری ار ٹی ا ے سید شیراز علی شاہ ، ٹریفک انچارج نور محمد سومرو ،ٹائون آفیسر کنری جہانزیب آرائیں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...