ہفتہ، 12 اپریل، 2025

عمرکوٹ : ضلع عمرکوٹ ضمنی انتخاب فول پروف حفاظتی و انتظامی اقدامات کے حوالے سے سیکیورٹی ڈیوٹی پلان جاری کردیا گیا ۔۔۔ مجموعی طور پر 4200 پولیس آفیشلز الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان تفصیلات : BBC PK Umer Kot

▪️ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر 17 اپریل 2025 کو ضمنی انتخاب قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گٸے ہیں اس حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ▪️جسکے مطابق دیگر اضلاع و یونٹس سے ہوٸ نفری سمیت عمرکوٹ پولیس کے کم و بیش 4200 افسران و جوان الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔▪️ضلعے عمرکوٹ کے ٹوٹل 498 پولنگ اسٹیشنز میں سے 91 انتہائی حساس، 269 حساس اور 138 نارمل پولنگ اسٹیشن پر انتخاب کا انعقاد کیا جائیگا۔▪️91 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 728 پولیس آفیشلز ڈیوٹی انجام دینگے۔▪️ 269 حساس پولنگ اسٹیشن پر 1614 پولیس آفیشلز ڈیوٹی انجام دینگے۔▪️138 نارمل پولنگ اسٹیشن پر 577 پولیس آفیشلز ڈیوٹی انجام دینگے۔▪️کوٸیک رسپانس فورس QRF کے 586 افسران و جوان بمعہ وہیکلز سیکیورٹی و پیٹرولنگ پر مامور ہونگے۔ ▪️ڈسٹرکٹ و زون سپروزن کے لیے 81 ۔۔۔ سرکل سپروزن کے لیے 27 ۔۔۔ سب سرکل سپروزن کے لیے 63 اور سیکٹر پیٹرولنگ کے 138 پولیس آفیشلز فراٸض انجام دینگے۔▪️ڈی آر او، آر او اور الیکشن میٹیریل کی سیکیورٹی کے لیے 36 پولیس آفیشلز۔▪️ویلفئیر ڈیوٹی، اکوموڈیشن ڈیوٹی کے لیے 100 کے قریب پولیس آفیشلز۔ جبکہ ریزرو پلاٹون کے لیے 168 پولیس آفیشلز کو پابند کردیا گیا ہے۔ ▪️علاوہ ازیں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جبکہ دفعہ 144 نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائ عمل میں لائی جائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوزتھر منشیات کا گڑھ بن چکا ہے کمسن بچے ۔نوجوان اور خواتین میں چھوٹی لڑکیوں جیسے نشے کے عادی ہونے پر مجبور ہو گۓ ہیں تفصلات : BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

تھرپارکر ضلعہ میں ایک بار پھر سے سفینا گٹکے جیسے زہریلے نشے کی کھلے عام فروخت کی زد میں آف گیا ہے مٹھی ۔اسلامکوٹ۔ چھاچھرو ۔ ننگر...