Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 27 اپریل، 2025
جیکب آباد:جیکب آباد میں گرمی کے وار،گیسٹرو کے6مریض ہسپتال داخل،گرمی کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود سول ہسپتال میں سہولیات ناپید،ایمرجنسی وارڈ میں بجلی او رپینے کے پانی تک کا بندوبست نہیں،داخل مریض تڑپنے لگے، دوا بھی باہر سے لینے پر مجبور،مقرر ڈاکٹر بھی ڈیوٹی سے غائب.رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Report Jacobabad
جیکب آباد : محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے جیکب آباد میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان رہا گزشتہ روز صحافیوں کی ٹیم جب سول ہسپتال پہنچی تو ایمرجنسی وارڈ بجلی بند تھی پینے کے پانی تک کا بندوبست نہیں کیا گیا تھا گیسٹرو کے داخل مریض 20سالہ مزمل پیرزادہ کے والد نے بتایا کہ وارڈمیں بجلی نہیں،ہسپتال سے کوئی دوا نہیں ملی،باہر کے میڈیکل سے 12سو کی دوا خرید کر لایاہوں،مریض کا معائنہ ڈاکٹر کے بجائے ڈسپینسر نے کیا بتایا گیا کہ ڈاکٹر غلا م مرتضی کھوسو کی ڈیوٹی ہے جو نہیں آئے ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹرعبدالمالک کہر ل نے بتایا کہ ابتک گیسٹرو کے مریض آئے ہیں دن بہ دن مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،دوسری جانب گرمی میں شدت آنے کے بعد بھی جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے بجائے بڑھا دیا گیا ہے شہر میں بلاجواز غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے چار گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کرنے کی شکایات ہیں جس کے باعث گرمی سے جیل میں قیدیوں،ہسپتال میں مریضوں اور گھروں میں بچوں اور ضعیف افراد و خواتین اذیت میں مبتلا ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں