جمعرات، 24 اپریل، 2025

*آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج**مظاہرین کے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نعرے بازی، شرکا ہائی کمیشن میں داخل*اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ BBC PK News Islamabad MIAN KHUDABUX ABBASI Karachi Jaidev baeruo chief executive report

[24/04, 5:58 am] null: *پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت*

کراچی: حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔

اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔

پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
[24/04, 11:25 *سعودیہ جاتے ہوئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پہلگام حملے کے بعد واپسی پر روٹ بدل لیا*

کراچی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال کیا تاہم پہلگام واقعے کے بعد واپس جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے خصوصی طیارے "انڈیا ون" میں 22 اپریل کی صبح 8 دارالحکومت نئی دلی سے روانہ ہوئے۔ ان کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے صبح 09:26 بجے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ معمول کے کمرشل فضائی روٹ پر سکھر سے ہوتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ پاکستانی فضائی حدود میں سفر کرکے تربت اور پھر گوادر سے عمان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور متحدہ عرب امارات کو نظز انداز کرکے جدہ پہنچا۔ 

اسی روز پہلگام مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی پر نریندر مودی اپنا سعودیہ کا دورہ مختصر کرکے اسی رات ایک بجے جدہ سے بھارت روانہ ہوئے تاہم اپنے ملک واپس جاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی فضائی حدود نظر انداز کی۔
[24/04, 11:29 am] *نہروں کا معاملہ: سندھ بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال*

سندھ بار کونسل کی جانب سے متنازع نہروں کے خلاف صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے۔

 وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بندکردیے اور سائلین سمیت سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جب کہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ببرلو بائی پاس سکھر میں وکلا کا دھرناساتویں روز میں داخل ہوگیا۔
[24/04, 11:46 am] *کراچی: اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جاں بحق*

کراچی: اورنگی گلشن بہار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 14 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے حسین کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ حسین مسجد کے باہر بیٹھا تھاجس دوران ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مقتول کے ماموں کے مطابق بھانجے نے فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، حسین حافظ قرآن تھا اور اب عالم بن رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطا بق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان ایک راہگیر کو لوٹ رہے تھے جس دوران قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کردی۔
[24/04, 12:01 pm]  *کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، پولیس کی فائرنگ سے 4 زخمی*

کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کیلئے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی ،قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

ادھر وکلاکا الزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی۔

وکلا نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے لہٰذا پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔
[24/04, 12:08 pm]  *لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج*

لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون کرتے ہوئے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

لاہور پولیس نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی، ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
[24/04, 12:32 pm] *بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا*

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل کو بند کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
[24/04, 12:42 pm]  *حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب*

*پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے پیش کیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا منیجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائے گا۔*

*نجکاری کمیشن نے اظہار دلچسپی جمع کرانے کے لیے 3 جون 2025 تک کی تاریخ مقرر کی ہے*
[24/04, 12:53 pm]  *پہلگام حملہ: بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہراسانی کا سامنا*

بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا کہا جارہاہے، نہ چھوڑنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ناصرکھوہامی نے کہا کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑے جانے کے بعد طلبہ کو ہراساں کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا، یہ مخصوص علاقے اور شناخت رکھنے والے طلبہ کے خلاف نفرت اور توہین کی مہم ہے۔
[24/04, 1:18 pm]  *کراچی: شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق*

کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔

پولیس کے مطابق سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 19 سالہ لائبہ دختر احمد علی کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونےو الی لڑکی کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر احمد رضا نامی شخص کی شادی تھی اور بدھ کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے بارات حیدرآباد جا رہی تھی۔
[24/04, 1:25 pm]*قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا*

*وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت، قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین اور دیگر سینئر افسران شریک ہیں*
[24/04, 2:22 pm *بجٹ اور عیدالاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ*

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کردیا، مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کےدرمیان تک پہنچ سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔
[24/04, 2:31 pm] *لاہور: 25 سالہ لڑکی کا گن پوائنٹ پر ریپ، ویڈیوز بنانے والا رشتہ دار گرفتار*

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو کاہنہ پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا، ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔

ملزم نے وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔

ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتہ دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
[24/04, 2:37 pm] *سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ*

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
[24/04, 2:42 pm] *بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری*

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان خان شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا منسوخی کے خلاف مختلف آپشنز پر غور جاری ہے، شملہ معاہدے سمیت بھارت کے ساتھ تمام دوطرفہ معاہدوں کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش بھی زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ منسوخ یا معطل کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور جاری ہے جن میں اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنا، عالمی عدالت انصاف سے رجوع یا ورلڈ بینک سے ثالثی کرانا شامل ہے۔

بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کا ازسرِنوجائزہ لیا جارہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی کمرشل پروازوں کےلیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر بھی غور جاری ہے، اس اس فیصلے سے بھارتی فضائی آپریشن مشکلات کا شکار ہوگا، پاکستان کی جانب سے 2019 میں بھی یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر جواب دے گی۔
[24/04, 2:53 pm] *پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب*

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بےنقاب ہونے پربھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنالیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے 2003 سے بھارتی جیلوں میں بےگناہ قید 56 پاکستانیوں کو مذموم بھارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے، 2003 سے بھارت کی جیلوں میں بے گناہ قید 56 پاکستانیوں کو بھارت کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں تشدد کے ذریعے پاکستانی قیدیوں سے زبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتی ہیں جبکہ یہ خدشہ بھی ہے کہ بھارت ان قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھارتی ایجنسیوں نے ضیا مصطفیٰ نامی پاکستانی شہری کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، ضیا مصطفیٰ جنوری 2003 سے بھارت کی جبری و غیر قانونی حراست میں تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی قیدی محمد علی حسن کو اگست 2022 میں جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، محمد علی حسن بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیرقانونی قید میں تھا ۔

ذرائع کے مطابق بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
[24/04, 3:00 pm]  *پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی بھی بڑھکیں مارنے لگا، دو طرفہ سیریز پر فیصلہ سنادیا*

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

بھارت اور پاکستان آخری بار 2012 اور 2013 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے اور بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا۔

راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں کھیلیں گے۔
[24/04, 3:08 pm] *پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع*

لاہور: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔

اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔

تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
[24/04, 3:17 pm] *چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات*

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
[24/04, 3:20 pm] *ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان*

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ امداد سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں استعمال کی جائے گی۔ اے ڈی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق امدادی رقم سے 93 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم کے لیے مشروط نقد رقوم فراہم کی جائیں گی۔
[24/04, 3:26 pm] *خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم*

*علی امین گنڈا پور کا بھارتی حکومت کے رویئے پر اظہار برہمی*

صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کی کابینہ کے اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے، ارکان نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کے لیے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لیے خطرہ رہا ہے، واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوس ناک ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے، تاہم خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
[24/04, 3:32 pm] *بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا*

بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔
[24/04, 3:35 pm] *بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ*

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سول اور عسکری قیادت نے بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں پہگلام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مسترد کر دیئے گئے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں

[24/04, 4:08 pm] *پاکستان کا پانی روکنا جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان*

*واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند، پانی روکا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی*

اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہےکہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت ہوئیں، اجلاس میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی ملکی داخلی و خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائے گا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کریں*

[24/04, 4:21 pm] *ہندوستان نے کہا ہم سیالکوٹ میں ناشتہ کریں گے، ہمارے ایک ساتھی نے آج جواب دیا کہ ہمیں بھی دیوبند میں چائے پینے کا شوق ہے۔ مولانا فضل الرحمان*
[24/04, 6:11 pm]  *رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا*

پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔

سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔
[24/04, 6:16 pm] *ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو دھول چٹا دی*

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف ایسورن کو شکست دے دی۔

بینکاک میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ 

مقابلے کا آغاز عثمان وزیر نے جارحانہ انداز سے کیا اور اپنے جارحانہ حملوں سے کسی بھی موقع پر حریف کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

عثمان وزیر کے پے در پے مکوں کی تاب نہ لاکر بھارتی باکسر پہلے راؤنڈ میں صرف ایک منٹ اور 41 سیکنڈز ہی رنگ میں ٹک سکا اور ناک آؤٹ ہوگیا۔

عثمان وزیر نے کیریئر کی 17ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی ہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...