ہفتہ، 26 اپریل، 2025

*بھارت چھوڑنے کا حکم ملنے کے بعد سیما حیدر کے انتہا پسند مودی اور یوگی کے ترلے*BBC PK News Islamabad Report

پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں، سیما حیدر کا ویڈیو پیغام*2023 میں پاکستان چھوڑ کر بھارتی نوجوان سچن مینا سے شادی کرنے والی سیما حیدر اب بھارت میں اپنے مستقبل کو لے کر شدید خوفزدہ ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد حکومتِ ہند کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی ویزہ سروسز معطل کیے جانے کے فیصلے کے بعد سیما کو ملک بدری کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔پاکستان کے صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر پہلے سے شادی شدہ تھیں مگر انہوں نے غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہو کر سچن مینا سے شادی کر لی۔ وہ اپنے چار بچوں کو بھی ساتھ لے کر آئی تھیں۔اب ایک وائرل ویڈیو میں سیما حیدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ، ’میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں۔ مجھے یہاں رہنے دیا جائے۔ میں پاکستان واپس نہیں جانا چاہتی۔‘سیما کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔دوسری جانب، سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ سیما کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ، ان کے بقول، اب وہ پاکستانی شہری نہیں رہی۔وکیل کا کہنا تھا کہ ’سیما نے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن مینا سے شادی کی ہے اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹی ”بھارتی مینا“ کی پیدائش ہوئی ہے، اس لیے ان کی شہریت اب ان کے بھارتی شوہر سے جڑی ہوئی ہے، اور حکومت کا ویزہ معطلی کا فیصلہ ان پر لاگو نہیں ہونا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...