Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 29 اپریل، 2025
*آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی*لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت ۔*BBC PK News Lahore Report M Azam
تک ملتوی کر دی جس کے باعث ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق معاملہ لٹک گیا جب کہ دوران سماعت آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے سماعت کی، دوران سماعت نادرا نمائندہ نے ارشد خان بابت مزید رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگی جو منظور ہوگئی۔ارشد چائے والا کے وکیل نے بھی مزید جواب کیلئے التوا کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد تنولی سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔عدالتی حکم پر آئی ایس آئی اور آئی بی نے ارشد کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی، رپورٹ کے مطابق ارشد چائے والا کا پہلے نام زر خان ولد باز محمد خان ہے۔پٹیشنر کے مطابق ارشد خان چائے والا 1999 کو اسلام آباد علاقہ شاہ اللہ دتہ میں پیدا ہوا، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول شاہ اللہ دتہ میں ہی حاصل کی، والد باز خان 1984 کا پاکستانی پاسپورٹ بنا، 1989 میں سعودی عرب مزدوری کے لیے گیا۔پٹیشن میں کہا گیا کہ ارشد خان 17 سال عمر سے اتوار بازار اسلام آباد چائے اسٹال لگاتا ہے، ارشد کا 2017 میں نادرا شناختی کارڈ اور 2016 میں پاسپورٹ بنا، نادرا ۔پاسپورٹ آفس نے تمام ڈاکومنٹس چیک کر کے آئی ڈی کارڈ اور پاسپودٹ بنایا۔پٹیشن میں کہا گیا کہ آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے سے سائل کا چائے کا بزنس تباہ ہوگیا، ارشد چائے والا عالمی مشہوری سے سوشل میڈیا سے پاکستان کو بھاری زر مبادلہ بھی ملا۔پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ ارشد خان چائے والا نا کبھی افغانستان گیا نا افغان شناختی کارڈ پاسپورٹ ہے، غریب فیملی کا فرد ہے، 1978 سے قبل کی پراپرٹی رجسٹری مانگی جارہی ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL HEADLINES ENGLISH URDU
ایر_ان جنگ کا 33واں دن: مختلف تنصیبات پر حملوں میں شدت، سفارتی کشیدگی برقرار ایر_ان کی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی،...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں