جمعہ، 25 اپریل، 2025

*بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی: صدر پاکستان*اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے BBC PK News report Islamabad

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی، کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی بریف کیا اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے جوابی اقدامات سے صدر کو آگاہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا اور کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے. پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...