Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 17 اپریل، 2025
سمی دین بلوچ کا سرفراز بگٹی کو چیلنج: ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، ورنہ مستعفی ہوں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی BBC PK News
کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی پر لگائے گئے الزامات پر کمیٹی کی رہنماء سمی دین بلوچ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کو کھلے عام چیلنج کر دیا ہے کہ اگر ان کے پاس پاکستانی جھنڈے کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو موجود ہے تو وہ عوام کے سامنے پیش کریں۔سرفراز بگٹی نے پاکستانی ٹی وی چینل پر صحافی کو دئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما پاکستان دشمن ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ سمی دین بلوچ نے ایک ویڈیو میں پاکستانی جھنڈے کو آگ لگائی ہے۔وزیر اعلیٰ کے اس دعوے کے جواب میں سمی دین بلوچ نے ایک سخت بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہماری پرامن تحریک کو متنازعہ بنانے کے لئے ہر وقت صرف جھوٹ اور میڈیا پروپیگنڈہ کا سہارا لیا گیا ہے اور وہی جھوٹ آج بھی دہرایا جا رہا ہے اب تک ہم پر جتنے الزامات لگائے گئے ان میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہو سکا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی کو کھلے عام چیلنج کرتی ہوں کہ وہ یہ ویڈیو قوم کے سامنے لائیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں