بدھ، 7 مئی، 2025

[07/05, 11:08 pm] *‏🚨🚨🚨🚨🚨**معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارت کو بڑی وارننگ دے دی*[08/05, 12:22 am] null: *پاکستانی حملے میں رافیل تباہ، بھارتی سرکار نے اپنے میڈیا سے خبر ہٹوا دی*پاکستان کے ہاتھوں بھارتی لڑاکا رافیل طیارے کی تباہی کی خبر اور تصویر بھارتی سرکار نے اپنے میڈیا سے ہٹوا دی۔گزشتہ روز شب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔تاہم اب فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔فرانسیسی اہلکار کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔بھارتی سرکار رافیل طیارے کی تباہی کی خبریں ہٹوانے لگیدلچسپ بات یہ ہے کہ مودی سرکار پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد اپنے میڈیا کو دبانے لگی اور پنجابی اخبار ’پنجابی جاگران‘ کی ویب سائٹ پر شائع رافیل طیارہ تباہی کی خبر ہی ہٹوادی، اس خبر کے ساتھ تباہ طیارے کی تصویر بھی موجود تھی۔خبر کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ صبح سویرے بھارتی پنجاب کے بٹھنڈہ ضلع کے گاؤں اکلیہ کالا میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔اہم بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ جو تصویر شائع کی گئی وہ تباہ شدہ رافیل طیارے کی تھی جس پر اس کا رجسٹریشن نمبر BS001 درج ہے۔ اب یہ خبر بھارتی اخبار پر موجود نہیں اور اس لنک پر دوبارہ مین صفحے پر جانے کا کہا جا رہا ہے۔[08/05, 12:26 am]: *ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، اردوان*اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی تعریف کی۔صدر اردوان نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہارکیا اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ترک صدر نے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کم کرنےکی حمایت کرتا ہے، ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔[08/05, 12:30 am] null: *‏🚨🚨🚨🚨🚨**بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی: وزیر دفاع**پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا، خواجہ آصف*وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان کو بغیر کسی ثبوت کے موردالزام ٹھہرایا، پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر حملہ بھی کردیا، حملہ صرف کشمیر کے خطے تک محدود نہیں رہا بلکہ دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا خاتمہ نہیں ہوا ابھی تک، بھارت نے آج دن میں دو دفعہ کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، اس وقت بھی ایک دو شہروں میں بجلی بند کی گئی ہے تاکہ کوئی حملہ نہ ہو اور ہم اس کیلئے بالکل تیار ہیں۔ان کا کہناتھا میرا خیال ہے پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، یہ حساب ہمیں چکانا پڑے گا ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اب اگر ہم بھارت کو کوئی جواب دیں تو ہمارے پاس معقول جواز بھی ہے ، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، ہم آبادی کو ٹارگٹ کرسکتے تھے لیکن ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔*[08/05, 12:32 am] null: *‏🚨🚨🚨🚨🚨**امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کو اختلافات حل کرنے میں مدد کی پیشکش*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...