Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 30 مئی، 2025
*تھانہ رمنا حملہ کیس: رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف سمیت 11 پی ٹی آئی کارکنوں کو 27 سال قید*BBC PK News Islamabad Report
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت دیگر ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنائی۔جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر حملے کا الزام ہے، آپ کے خلاف 20 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں جن میں مجسٹریٹس بھی شامل تھے۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی بھی احتجاج کا پرامن طریقہ ہوتا ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا، اگر آپ اپنے ہی تھانوں پر حملہ کریں گے تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔پولیس نے عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے، موٹر سائیکل جلانے پر 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے، تھانہ جلانے کے جرم میں 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے جبکہ پولیس کے کام میں مداخلت پر 3 ماہ قید کی سزا سنائی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں