Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 20 مئی، 2025
یہ 1992 کی ایک گرم اور حبس زده دوپہر کی بات هے _بائیک پر جہلم شہر سے سرائے عالمگیر کی طرف آ رہا تها BBC PK News Article
ریلوے پل کے پاس پہنچا تو دیکها ایک جوان لڑکی پل کے نیچے سے اپنے کپڑے سنبهالتی , چینختی چلاتی بهاگ کر اُوپر سڑک پر آ رہی تهی _ پیچهے چھ سات مشٹنڈے جو اُسکو پکڑ کر دوباره پل کے نیچے لیجانا چاہتے تهے _ ہر طرف ہو کا عالم _ سڑک بالکل ویران _میں نے بائک روکی _ وه لڑکی میرے پیچهے آ کر چهپ گئی اور بولی _ بهائی , مجهے ان لوگوں سے بچا لو _ یہ میری عزت لوٹنا چاہتے ہیں _میں اُن دنوں میدان کا کهلاڑی اور اپنی جسمانی فٹنس کیلئے مکمل پر اعتماد تها ایک سیکنڈ میں ہی فیصلہ کر لیا کہ جو بهی ہو _ مر جاؤنگا پر اس لڑکی نے پناه مانگی ہے , اس کی حفاظت کرونگا _ان لوگوں پر شیطان سوار تها میں نے بہتیری منت کی کہ لڑکی کو چهوڑ دو پر اُنہوں نے میری ایک نا سنی _ مجهے دهکا دیا اور لڑکی کو اٹها لے جانے کی کوشش کرنے لگے _میں نے ایک کو پکڑا اور اُٹها کر سڑک پر دے مارا _جبکہ دوسروں نے مجهے پکڑ کر گرا دیا اور میری دهنائی شروع کر دی _تقریبا آدها منٹ یہ سین چلا هو گا _ تب تک سڑک پر چند راه گیر آ گئے اور یوں میری اور اُس لڑکی کی جان چهوٹی _میرے ہونٹ پهٹ گئے _مکوں کی بارش سے مونہہ سوج گیا _چیچی اُنگلی چبا لی گئی اور شاید کسی کے پاس بلیڈ بهی تها _ بائیں هاتھ کا انگوٹها کافی سارا کٹ گیا _آج بهی نشان ہے _چھ , سات لوگوں نے مل کر مارا تها _خون نہیں رک رہا تها _ قمیض تار تار ہو چکی تهی _ سڑک پر ہی بیٹھ گیا _ اس بہن نے میری قمیض مزید پهاڑ کر پٹی بنائی اور میرے انگوٹهے پر باندھ دی _ میں نے اس سے پوچها کہ بہن آپ بچ گئی ہو , بولی _جی بهائی _اللہ پاک نے میری حفاظت کی _ اُس کے اس جواب پر ناقابل بیان تسلی ہوئی _بہتا خون , پیٹ میں لگے ٹهڈے اور چبائی انگلی بهی لذت دینے لگ گئی _میں نے لڑکی کو کہا کہ آپ جاؤ _ وه بولی کہ بهائی یہ لوگ میرے پیچهے آ جائیں گے _ آپ مجهے دریا پار کروا دو _ میں نے اُسے پل پار کروا دیا _ بائک سے اترتے هوئے وه بولی کہ بهائی میں فقیرنی ہوں _ لوگوں کا اندر بهی پڑھ لیتی ہوں _آپ یقینا اسوقت کسی مصیبت میں ہیں _میری آپ کو دعا ہے _ آپ کے گهر پہنچنے تک وه مصیبت ختم هو چکی ہو گی اور باقی کی زندگی بهی اللہ کی رحمت آپ کے ساتھ رہے گی _وه مزید بولی کہ یہ جنہوں نے میری عزت پر هاتھ ڈالا اور آپ کا خون بہایا _ ان کا حشر بهی آپ صرف آج رات تک دیکھ لیں گے _تب میں بطور جونیئر افسر ایک ایگزیکٹو پوسٹ کا چارج ہولڈر لیکن کسی انتظامی مسلئے کی وجہ سے شدید پریشان تها _بہت حیرانگی ہوئی کہ اس لڑکی نے میرے دل کی بات کیسے جان لی _ وه کون تهی _ ؟اب خون سے لتهڑا , سوجے مونہہ اور پهٹے کپڑوں کے ساتھ میں اپنے محلے تو جا نا سکتا تها _ شام تک چهپ چهپا کر سرائے عالمگیر نہر کنارے بیٹها رہا اور اندهیرا ہونے پر گهر کی راه لی _گهر پہنچا نئی نئی شادی ہوئی تهی بیگم میری حالت دیکھ کر ایک بار تو بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی _ اُن کو ساری بات بتائی تو اُنکی تسلی ہوئی اور بولیں کہ آپ نے اچها کیا _ ساتھ هی مجهے ایک سرکاری خط نکال کر دیا کہ یہ آپ کا کلرک دے کر گیا تها _خط پڑها تو مجهے فقیرنی یاد آئی _میرا وه انتظامی مسلئہ میرے حق میں حل ہو چکا تها _اس فقیرنی کی دعا اللہ کی بارگاه میں قبول ہو چکی تهی _رات بیگم صاحبہ نے دودھ میں دیسی گهی , انڈا اور هلدی ڈال کر پلائی اور مجهے تهپک کر سلا دیا _رهائش دریا کے کنار ے پر تهی _ پچهلی رات بجلی بند هوئی تو آنکھ کهلی _بیگم صاحبہ نے بتایا کہ دریا والی سائیڈ پر کافی شور ہے _صحن میں گیا تو دیکها کہ نالی کا پانی الٹی سائیڈ چل کر باہر سے میرے گهر آ رها تها _پتا چلا کہ بہت زوروں کا سیلاب چل رها ہے _ تقریبا بیس فٹ پانی ایک دم ہی چڑها اور ہر چیز بہا کر لے گیا _شہر جا کر دیکها تو مین بازار جہلم کی چهتوں پر سے پانی جا رہا تها _اچانک ہی دماغ میں اس فقیرنی کی بات گهوم گئی کہ _ ان کا حشر بهی آپ صرف آج رات تک دیکھ لیں گے _اُسی ریلوے پل کی طرف گیا جہاں اس مظلوم کو چهڑوایا تها _ ریپ اٹیمپٹ کرنے والے لوگوں کا پتا کیا کہ وه کون تهے اور اب کدہر ہیں _ پتہ چلا کہ وه سبهی لوگ تانگه بان تهے _ پل کے ساتھ نشیب میں گهوڑے تانگے باندهتے تهے اور وہیں ٹینٹوں میں ان کی رهائش تهی _ رات پانی آیا اور ان کے گهوڑے تانگے , بال بچہ اور وه خود _کل ملا کر تیره , چوده افراد بہا کر لے گیا _اس فقیرنی کی بد دعا بهی فورا ہی اللہ پاک کی بارگاه میں پہنچ کر اثر دکها چکی تهی _ان دو واقعات کے بعد وه ,, فقیرنی ,, میں نے بہت ڈهونڈی _ بہت گلیاں محلے پهرے _ اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کیا _ پر وه نہیں ملی....#SachchiKahani #RealStory #JuratKiDastaan #InsaniyatZindaHai #JehlumBridge #SarayeAlamgir #PakistaniHero #CartoonStory #DuaKaAsar #FakirniKiDua #AuratKiIzzat #RomanchakWaqia #EmotionalStory #DesiStory #storyincartoon
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں