Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 31 مئی، 2025
*امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد*BBC PK News USA Report
واشنگٹن: امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لیجائے جانے والی 25 کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں چلی گئیں۔ حکام کے مطابق ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔ *
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں