Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 13 مئی، 2025
*اپ ڈیٹ**نوشکی سے تین روز قبل اغوا کیے گئے 4 BBC PK News Quetta Nushki Report
ڈرائیوروں اورکلینرز کو قتل کردیا گیا*بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی۔لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور سے منگل کی دوپہر چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ اسپتال میں مقتولین کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئیں جن میں معین اور حذیفہ کا تعلق پنجاب کے علاقے پاکپتن جبکہ دو بھائیوں عمران علی اور عرفان علی کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔لیویز حکام کے مطابق مقتولین گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، انہیں چندروز قبل نوشکی میں احمد وال کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی میں 4افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ انسانیت سوز اور قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں