Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 26 مئی، 2025
*کراچی میں قیامت خیز گرمی، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کی لہر جاری ہے ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں تایم گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جانے لگا۔محکمہ موسمیات نے آج پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت45 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے5ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ سبی میں پارہ 43 اور شدت 48 ڈگری ہے جبکہ لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ، حیدرآباد ملتان میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔اسی طرح لاہورمیں درجہ حرارت 38 ،پشاور اور اسلام آباد میں 37 ، کوئٹہ میں چونتیس ڈگری اور شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں