Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 13 مئی، 2025
*پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کو واضح فتح ملی: امریکی جریدہ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
اسلام آباد: معروف امریکی دفاعی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا کہ بھارت کی عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر اس کا پلڑا بھاری رہے گا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے، جنہیں بھارت نے اپنی فضائی طاقت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کامیابی کے باقاعدہ دعوے کیے گئے، جن کی بھارتی فوج یا حکومت نے کوئی تردید نہیں کی، جو بھارت کی دفاعی پوزیشن کو مشکوک بناتا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ مغربی دنیا کے لیے بھی چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی طاقت کا ایک عملی پیغام تھی، اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ چینی ہتھیار جدید اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں