Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 22 مئی، 2025
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز کراچی : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اسٹیوٹا کا اہم اجلاساجلاس میں چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایم ڈی اسٹیوٹا اور متعلقہ افسران شریک۔نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کورسز فوری شروع کیے جائیں، چیف سیکریٹری سندھ کی ایم ڈی اسٹیوٹا کو ہدایت۔تفصیلات: کراچی : چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند ، ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹیوٹا طارق منظور چانڈیو اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران شریک۔ اجلاس میں نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز میں مصنوعی ذھانت اور آٹی کورسز فوری شروع کیئے جائیں۔ چیف سیکرٹری سید آصف حیدر شاہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹیوٹا طارق منظور چانڈیو کو ھدایت ۔اجلاس میں اسٹیوٹا کو جدید اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز متعارف کرانے کی ہدایت۔اسٹیوٹا سے فارغ التحصیل صرف 35 فیصد طلبہ کو ملازمت ملتی ہے، چیف سیکریٹری سندھ۔اسٹیوٹا سے تربیت حاصل کرنے والے گریجویٹس کی 100 فیصد ملازمت یقینی بنائی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایتاسٹیوٹا کو فعال بنانے کے لیے کے 30 فیصد ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ۔اسٹیوٹا صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرامز شروع کرے۔ آصف حیدر شاہ۔سندھ بھر میں 6 ڈویژنز سے 30 ماڈل ادارے قائم کیے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہماڈل اداروں میں جدید نصاب، تربیت یافتہ عملہ اور عالمی معیار کی اسناد فراہم ہوں گی، اجلاس میں فیصلہ۔اسٹیوٹا کے تحت کراچی میں 56، حیدرآباد میں 65 ادارے کام کر رہے ہیں، اجلاس میں آگاہی۔سکھر میں 31، لاڑکانہ میں 46، میرپور خاص میں 18 اور شہید بے نظیرآباد میں 43 ادارے موجود، اجلاس میں آگاہی۔اسٹیوٹا کے اداروں کی بہتری کے لیے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے: آصف حیدر شاہ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ہر معاہدے میں روزگار کا ہدف شامل کیا جائے: چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ۔ماڈل اداروں کا مقصد نوجوانوں کو مقامی و عالمی مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے: جنید بلند۔اسٹیوٹا کو تدریسی عملے کی کمی، پرانے نصاب اور انفراسٹرکچر جیسے مسائل حل کیے جائیں گے: چیف سیکریٹری سندھ.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں