Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 26 مئی، 2025
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز جیکب آباد: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
جیکب آباد دنیا کا سب سے گرم مقام بن گیا، جہاں درجہ حرارت 51.48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات :جیکب آباد دنیا کا سب سے گرم ترین مقام بن گیا ، جیکب آباد کا درجہ51.8 رکارڈ کیا گیا ۔شدید گرمی کی اس لہر نے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر تشویش بڑھا دی ہے۔حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔ جیکب آباد میں پارہ 53 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرگئے ۔ جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے جبکہ مارکیٹوں میں دن کے اوقات میں سناٹا چھایا رہا ۔اوکاڑہ میں درجہ حرارت 46 پرپہنچ گیا۔ ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھنے لگا ۔درخت لگائیں، فطرت کو زندگی بخشیں!جیکب آباد میں درخت لگائیں — اپنے شہر کو گرمی سے بچائیں، آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائیں۔جہاں درخت ہوں گے، وہاں پرندے ہوں گے، اور جہاں پرندے ہوں گے، وہاں خوبصورتی اور سکون ہو گا۔پنجرے خاموشی دیتے ہیں، درخت نغمے بکھیرتے ہیں۔آئیں، ماحول بچائیں — درخت لگائیں، زندگی سنواریں!
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں