Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاک نیوز کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
تفصیلات :صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی۔SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ملک بھر کی 90 یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جا رہی ہیں۔SEEF کا کل سرمایہ 9.2 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے ہونے والی منافعے سے اسکالرشپ کی فیس دی جاتی ہیں۔سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ میں 2 سالوں سے سرمایہ کاری کے لئے 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلباء کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے قائم کیا گیا۔ SEEF اسکالرشپ کی مدد سے سندھ کے طلباء ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھہمارا مقصد غریب اور ہونہار نوجوان کو اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ سید سردار علی شاہصوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلز کے بطور بورڈ میمبرز کی عدم حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ SEEF بورڈ اجلاس میں وائس چانسلز کو حاضر رہ کر طلباء کی آسانیوں کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے چاہئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ اجلاس میں SEEFاسکالرشپ کو یونیورسٹی کی داخلہ کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Sukkur: A young girl was shot dead in the name of honor in the limits of the New Pind micro police post.According to the police, the victim has been identified as Ansa Malik, who is said to be about 18 to 19 years old. According to initial reports, the girl was shot dead by her cousin Amanullah Malik allegedly on charges of corruption and fled the scene.The incident was reported to the police by the victim’s father Ali Sher Malik, after which the police immediately reached the spot and took the body into custody and shifted it to the Civil Hospital Sukkur for postmortem.Police say that the girl was targeted with a TT pistol while raids are being conducted to arrest the accused. The process of registering a case of the incident is underway and investigation has been started from various angles.
*سکھر میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل.* سکھر: مائیکرو پولیس چوکی نیو پنڈ کی حدود میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان ل...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں