ہفتہ، 17 مئی، 2025

*شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، جیل سے اسپتال منتقل*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مؤکل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...