اتوار، 25 مئی، 2025

*پنجاب حکومت نے صوبے میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کرتے ہوئے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی ہے، اب برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکےگی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ مفت جاری ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اوربرتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے، اب شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...