Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 13 مئی، 2025
*پنجاب: سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر، جشن کا سماں*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے۔سکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، ننھی طالبات نے پاک دھرتی کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے ٹینکوں کے ماڈل بھی بنائے۔اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، مصنوعی بارڈرز پر مصنوعی جنگ کے روح پرور مناظر اور موک فائرنگ کر کے دشمن کو بری طرح پچھاڑ دیا۔طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کر کے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، ننھی بچیوں نے قومی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، طالبات نے پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا کر جلوس نکالے۔پتوکی کے گرلز سکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔سکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گے، بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے، ننھے بچوں نے امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے، ننھے بچوں نے پراثر نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں، ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں