Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
عمرکوٹ پیاسا زہریلا پانی، بند فلٹریشن، سڑتی پائپ لائنیں کروڑوں کے منصوبے عوام کے حلق تک پانی نہ پہنچا سکےرپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر ، بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report
عمرکوٹ میں پانی کا بحران انسانی المیہ بن چکا ہے۔ عوام صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ واٹر سپلائی اسکیموں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ گلیوں میں پائپ لائنیں سڑ رہی ہیں، فلٹریشن پلانٹس مکمل طور پر بند پڑے ہیں، اور عوام زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ سینیئر وائس پریزیڈنٹ مسلم لیگ (ن) سید صفدر شاہ نے شہر کی دگرگوں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی بحران قرار دیا ہے۔ سید صفدر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی نے شہریوں کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے، جہاں لوگ آج بھی گدھوں پر پانی بھرنے کے لیے میلوں سفر کرتے ہیں۔ خواتین اور بچے کئی کلومیٹر کا سفر طے کرکے پانی لاتے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سرکاری فراہمی مہینوں سے بند ہے۔ سید صفدر شاہ کے مطابق تالابوں سے آنے والا پانی مردہ جانوروں، آلودگی اور فلٹریشن کی عدم موجودگی کے باعث زہریلا ہو چکا ہے، جس کے استعمال سے شہر میں ہیپاٹائٹس، اسہال اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب شہری مجبوراً پرائیویٹ واٹر ٹینکرز سے مہنگا اور غیر معیاری پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے کنری، چھور، سامارو، پتھورو سمیت عمرکوٹ کے کئی علاقوں میں واٹر اسکیمز کے لیے مختص کروڑوں روپے کی رقم کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کی نذر ہو گئی۔ بیشتر علاقوں میں پائپ لائنیں بچھانے سے پہلے ہی بوسیدہ ہو چکی ہیں، جبکہ کئی منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہے۔ سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ سید صفدر شاہ سمیت عوامی حلقوں اور سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بحران پر فوری نوٹس لیا جائے، بند فلٹریشن پلانٹس کو فعال کیا جائے، اور سڑتی پائپ لائنیں جلد از جلد تبدیل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی انسانی حق، یعنی صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں