Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 11 مئی، 2025
*🔴گورو آریا کا ایرانی وزیر خارجہ کو گالی دینے اور توہین پر ایرانی سفارتخانے کا سخت ردعمل*BBC PK News
بھارت میں ایران کے سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو گالی دینے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مخالف سابق بھارتی فوجی گورو آریا نے ٹی وی پر ایرانی وزیر خارجہ کو نہ صرف گالی دی بلکہ توہین کا بھی نشانہ بنایا۔ٹی وی پروگرام میں گورو آریا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’عراقچی اس کا نام ہے، پاکستان میں تھا وہاں ٹاپ لیڈر شپ سے ملا بشمول وزیراعظم شہباز شریف، اب یہ آگیا بھارت‘۔انتہاپسند سابق بھارتی فوجی نے نا صرف ایرانی وزیر خارجہ کی تصویر کو مارک کیا بلکہ اس پر انگلش میں ’س*ر‘ لکھا اور کہا کہ ’اس آدمی کو اس ’س*ر کی اولاد' کو اس ’س*ر‘ کو تب آنا تھا جب پہلگام حملہ ہوا، اس کو آکر جے شنکر کو ملنا تھا اور بولنا تھا کہ ڈاکٹر جے شنکر ایران آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے لیکن نہیں‘۔دوسری جانب دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی کے عمل پر ردعمل میں کہا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم ایرانی مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں، لیکن اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟دوسری جانب ایرانی عوام اس توہین پر شدید مشتعل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں